بجلی چوری کیخلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی : فیسکو چیف

فیصل آباد (نیوز لائن) چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے کہا ہے کہ کمپنی کے مقرر کردہ اہداف ہر صورت پورے کئے جائیںاس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بجلی چوری جیسے مکروہ جرم کے خلاف کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور نائیٹ ریڈ کا سلسلہ تیز کیا جائے گا وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فرسٹ سرکل کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کمپنی میں کارپوریٹ کلچر کے فروغ کےلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ انھوں نے زیادہ ٹرپنگ والے فیڈرز…

Read More

فیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ نے لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دئیے

فیصل آباد (میاں افتخار سے ) فیسکو کے لائن سپرٹنڈنٹ نے کرپشن و لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ شہر کے مرکزی علاقے سول لائن سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ آصف نے نئے کنکشن لگانے‘ بجلی چوری میں معاونت کرنے‘ خراب ٹرانسفر کی تبدیلی سمیت ہر کام کے ریٹ مقرر کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا وطیرہ بنا لیا۔نیوز لائن کے مطابق فیسکو کی سب ڈیژن سول لائن کے لائن سپرنٹنڈنٹ آصف کے حوالے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ وہ کرپشن ‘ لوٹ مار اور صارفین کو خوار کرنے…

Read More

فیسکو نادہندہ نکلا:عدم ادائیگی پر فیسکو ہیڈکوارٹر کا گیس کنکشن منقطع

فیصل آباد(نیوزلائن)معمولی رقوم پر عام شہریوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے والا فیسکو خود اپنے دام میں آگیا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کنال روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر کا گیس کنکشن منقطع کردیا ہے۔ بل کی ادائیگی تک گیس حکام نے کنکشن بحال کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیسکو ٹیکس کے بعد محکمہ سوئی گیس کا بھی نادہندہ نکلا۔ لاکھوں روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے…

Read More

لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر سے فیسکو کا چوری شدہ سامان برآمد

فیصل آباد (نیوزلائن) ایف آئی اے ٹیم نے لائن سپرنٹنڈنٹ جڑانوالہ فیسکو کے پرائیویٹ گھر پر چھاپہ مار کر دو ٹرک واپڈا سامان قبضہ میں لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ جڑانوالہ روڈ فیسکو آفس کا لائن سپرنٹنڈنٹ مولوی سجاد اکبر صارف کی ڈیمانڈ پر سرکاری سٹور سے چیزیں لیکر اپنے پرائیویٹ گھر میں رکھتا ہے اور اس سامان کے عوض رشوت لیکر ان کو سامان نکال کر دیتا ہے اس اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل نے…

Read More

فیسکو کو مخصوص میڈیا گروپ کو ’’خصوصی ‘‘اشتہاری مہم دینے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) قومی سطح پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر مخصوص میڈیا گروپ کو نوازنے کا حکم دیدیا گیا۔وفاقی حکومت نے فیسکو اور لیسکو کو ایک مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار روزنامہ جنگ کو 76لاکھ روپے سے زائد کے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاقی حکومت کی طرف سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار’’جنگ‘‘ کو حکومتی کارکردگی شو…

Read More

فیسکو کی 55کروڑ 89لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ’’فیسکو‘‘ کی 55کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ فیسکو نے آڈٹ میں پکڑی جانے والی ٹیکس چوری کی ادائیگی کرنے کی بجائے ایف بی آر کو عدالت میں لے گئی۔نیوزلائن کو ملنے والی ایف بی آر کی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ فیسکو نے سال 2015میں مکمل ٹیکس ادائیگی نہیں کی جبکہ گوشواروں میں ہیر پھیر کیا۔ فیسکو کی دستاویزات ‘ گوشواروں‘ فیسکوملازمین کی تنخواہوں‘ فیسکو کی بیلنس شیٹ کا جائزہ لینے اور تفصیلی آڈٹ کرنے پر سامنے آیا…

Read More

پروسیسنگ ملز مالکان کے وفد کی چیف ایگزیکٹو فیسکو سے ملاقات

فیصل آباد(نیوزلائن)چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے کہا ہے کہ صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کمپنی کی اولین ترجیح ہے،صنعتیں لوگوں کو روزگارکی فراہمی،ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار اداکررہی ہیں اور صنعتی صارفین کا فیسکو کے ریونیو میں نمایاں حصہ ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما) کے وفد سے خطاب کر رہے تھے جس نے چئیرمین شیخ خالد حبیب کی قیادت میں ان سے ملاقات کی وفد کے دیگر اراکین میں شیخ محمد امجد سابقہ چئیرمین اپٹپما، چوہدری حبیب احمد…

Read More

فیسکو میں ریٹائرمنٹ کی عمر گزار چکے ’’بابوں‘‘کی فوج جمع

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر گزار چکے ملازمین کی بڑی تعداداپنی سیٹوں سے چمٹی ہوئی ہے اور کوششوں کے باوجود کمپنی ان بااثر ’’بابوں‘‘ کو نکال نہیں پا رہی۔ پچپن سے ساٹھ سال کی عمر کے تین ہزار’’بابے‘‘ تو ابھی گریس مارکس کیساتھ چل ہی رہے ہیں۔عمر کے ساٹھ سال کے ہندسے کو کراس کر جانے والے 1397ملازمین کی کمپنی میں موجودگی نوجوانوں کا راستہ روکنے کی سازش کے سوا کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی…

Read More

خرم مختار فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوبارہ چیئر مین منتخب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خرم مختار کو فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دوسری بار چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس سابق چیئرمین خرم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران خرم مختار، ڈاکٹر خرم طارق، سید علی مرتضیٰ، عبدالحمید چوہدری، رانا احسان افضل، اخلاق احمد، شہریار چشتی، ایڈیشنل کمشنر شفقت اللہ، کمپنی سیکرٹری اطہر ایوب ‘ڈپٹی سیکرٹری عابد رشید اورمجاہد اسلام باللہ نے شرکت کی جبکہ دوبورڈ ممبران احمد ایاز اور سعد اللہ خان ویڈیو لنک کے…

Read More

فیسکوکی تقسیم کا فیصلہ‘ سرگودھا کیلئے الگ کمپنی بنے گی

فیصل آباد(نیوزلائن)وزارت پانی و بجلی نے فیسکو کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیسکو بدستور فیصل آباد میں کام کرتی رہے گی جبکہ سرگودھا کیلئے سیسکوکے نام سے الگ کمپنی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیسکو کی تقسیم کیلئے وزارت پانی و بجلی کے حکام سرگرم ہیں۔فیسکو کے پاس اس وقت فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کے آٹھ اضلاع ہیں جن میں سے تقسیم کے بعد فیسکو کے پاس صرف چار اضلاع فیصل آباد ‘ جھنگ‘ ٹوبہ اور چنیوٹ رہ جائیں گے جبکہ…

Read More