ایم ڈی پارکنگ کمپنی کی غفلت : پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)ایم ڈی پارکنگ کمپنی ام لیلیٰ نقوی کی نااہلی‘ غفلت ‘ لاپرواہی اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے چہیتے سابق ڈی سی او فیصل آباد نورالامین کی ’’ہٹ دھرمی‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے فیصل آباد پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا۔ ضلعی حکومت سے 25کروڑ روپے کا قرض‘ شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقوم صرف نقشہ دکھا کر اکٹھی کرنے اور شہر میں بے ہنگم و غیرقانونی پارکنگ کی کھلی چھوٹ ملنے کے باوجود ایم ڈی پارکنگ کمپنی پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام…

Read More

پارکنگ کمپنی کا امتیازی قانون: افسر سرکاری، ماتحت پرائیویٹ ملازم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے ملازمت کے حوالے سے پاکستانی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کر رکھی ہے ۔افسران اور ملازمین کیلئے الگ الگ قواعد اور قوانین رکھے ہوئے ہیں۔کمپنی میں افسران تو سرکاری لگائے ہیں جبکہ ماتحت ملازمین کی بھرتی ڈیلی ویجز اور پرائیویٹ ملازم کے طور پر کی جارہی ہے۔ ملازمین کو ملازمت کے حوالے سے کوئی تحفظ دیا جا رہا ہے اور نہ ان کا کسی بھی قسم کا کوئی سروس سٹرکچر ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے اپنے ورکرز کی…

Read More

فیصل آبادپارکنگ کمپنی کے جگہ جگہ قبضے‘127غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر شہر کا حلیہ ہی خراب کر دیا۔جبکہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر تجاوزات کی مرتکب ‘ سرکاری اراضی کا غیرقانونی استعمال کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی کروڑوں روپے کی سالانہ کرپشن کیساتھ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنانے‘ سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا کھلے عام ارتکاب کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے شہر میں 167پارکنگ…

Read More

فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں50کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں اڑھائی سال کے دوران 50کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نفع بخش اداروں سمیت شہر بھر کا پارکنگ چارج لینے کے باوجود کمپنی نے ’’پارکنگ پلازہ‘‘ کیلئے ایک پائی خرچ نہیں کی۔اور نہ ہی ضلعی حکومت کو ایک پائی کا منافع ادا کیا ہے الٹا نفع بخش پارکنگ پوائنٹس کو’’ گھاٹے کا سودا‘‘ بنا ڈالا۔نیوزلائن کے مطابق مارچ 2015میں بنائی گئی فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر کی آشیر باد سے…

Read More

پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا‘ کروڑوں خرچ مزید اربوں درکار

فیصل آباد(ندیم جاوید)پارکنگ کمپنی کی نااہلی ‘ مئیر کے انتظامی معاملات اور شہر کی ضروریات سے لاعلم اور سابق ڈی سی او کے بغیر منصوبہ بندی ہٹ دھرمی سے کئے خلاف قواعد’’ ایکشن ‘‘کے باعث فیصل آباد پارکنگ پلازہ تعمیر سے پہلے ہی متناعہ ہو گیا۔ پارکنگ پلازہ کے نام پر کارپوریشن سے زمین لی گئی جبکہ سرکار سے ادھار اور شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم بٹور کر کروڑوں روپے اکٹھے کئے گئے ابھی ابتدائی کام بھی نہیں ہوا اور کروڑوں روپے خرچ ہو چکے مگر مزید کام کیلئے…

Read More