ایک لفظ بولے بغیر مشرف کی ”اصلی” جمہوریت کا فلسفہ سمجھا دیا

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر چار مجھے بال کی کھال اتارنے اور ایشوز پر سوچنے کی عادت شمس الاسلام ناز نے ڈالی۔وہ مجھے سمجھانے کیلئے سوال پر سوال کرتے ۔ پھر میرے دئیے گئے جوابات کے باری باری جواب دیتے۔ معاملات کو گہرائی تک سوچنے اور پس منظر و پیش منظر کے تناظر میں سوچنے کی تلقین ۔ اس کا اغاز بھی انتہائی دلچسپ انداز میں ہوا۔ مرحوم غلام محی الدین میرا پہلی ملاقات سے ہی دوست بن گیا تھا۔ مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھنا لگا۔ پریس…

Read More

عظیم صحافی رہنما منہاج برنا فیصل آباد میں اور شمس الاسلام ناز

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر دو ہاں ایسا ہی تو تھا شمس الاسلام ناز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ماتھے کا جھومر۔ مارشل لاء کے دور میں پی ایف یو جے کی اظہار کی آزادیوں کیلئے جنگ میں فرنٹ پر ڈٹا رہا۔ 1979کی تحریک میں جیل بھی گیا۔ جیل سے باہر آیا تو ملک میں قحط الرجال تھا۔ صحافتی سیاست سے بہت سے نام تائب ہوکر چھپ چکے تھے۔ مگر اسی قحط الرجالی کے دور میں 1979میں منہاج برنا کی زیرقیادت ایپنک کا اسسٹنٹ سیکرٹری بنا۔ 1981میں…

Read More

پنجاب میں جرنلسٹ ہیلتھ کارڈ‘ گروپ انشورنس کیلئے لسٹیں فائنل

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے اور گروپ انشورنس کیلئے لسٹوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ لسٹوں کو ریجنل بنیادوں پر الگ الگ تیار کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد ریجن کی لسٹ میں 12سوکے قریب صحافی شامل ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ہی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ اور گروپ انشورنس کی سہولت مل جائے گی۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب میں برسراقتدار آتے ہی پنجاب بھر کے صحافیوں کو خصوصی مراعات دینے کیلئے کام…

Read More

شمس اسلام ناز میڈیا ایوارڈ اور سٹوڈنٹ سکالر شپ شروع کرنے کا اعلان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے نامور صحافی اور سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شمس الاسلام نازکے نام سے میڈیا ایکسیلنسی ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ ہر سال پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مختلف کیٹگریز میں ان کی برسی کے موقع پر دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ مستحق طلبہ کو ان کے نام سے سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے اور ان کی کتابوں کوبھی شائع کروایا جائیگا۔ اس کا علان ایف یو جے کے زیراہتمام شمس الاسلام ناز کے تعزیتی…

Read More

عظیم صحافی رہنما شمس الاسلام ناز دنیا فانی سے رخصت ہو گئے

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے سینٸر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز اس دار فانی سے رکصت ہوگئے۔ سوموار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ان کی وفات ہوگئی۔ مرحوم آزادی اظہار کے داعی اور تمام عمر میڈیا ورکرز کے حقوق کیلٕٸے جدوجہد کرتے رہے۔ مرحوم کی عمر 64 برس تھی۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیٹیوں اور اہلیہ کے علاوہ اپنے شاگردوں کی بڑی تعداد چھوڑی۔ وہ 44 برس سے شعبہ صحافت میں تھے۔ 25 سال…

Read More

میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی: قانون سازی میں ورکرز کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا مسودہ ورکرصحافیوں ‘ انکی نمائندہ تنظیموں اور حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر تیار کیا جائے۔ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مسودہ کوقانون سازی سے قبل مالکان کی تنظیم اے پی این ایس اور مالکان کی ہی نمائندگی کرنے والی سی پی این ای کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس‘ ایپنک اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد یونین…

Read More

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کا اخباری مالکان کیخلاف تحریک کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے قوانین پامال کرنے اور رجسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے اخباری مالکان کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔ ایف یو جے کے صدر طاہر رشید اور جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے نئے سال کیلئے الیکشن نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخباری مالکان نے غیرقانونی چھانٹیاں کرکے‘ دفاتر کی غیرقانونی تالہ بندی کرکے ورکرز کو بے روزگار کرنے کا غیراخلاقی اور غیرقانونی کام شروع کررکھا ہے یہ صورتحال کسی صورت…

Read More

ایف یو جے الیکشن نتائج کا اعلان‘ طاہر رشید دوبارہ صدر منتخب

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس چوہدری نے سال رواں کیلئے نئے عہدیداروں کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ طاہر رشید دوسری مرتبہ یونین کے صدر منتخب قرار پائے۔ ندیم جاوید دوسری ٹرم کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ آصف غفار اور عفان جاوید نائب صدور ‘ ذیشان خان اور قمر مرزا جوائنٹ سیکرٹری جبکہ منظور عالم ایاز فنانس سیکرٹری کامیاب ہوئے۔حمیرا چوہدری‘ انتظار مہدی نگینہ‘ عرفان جہانگیر‘ میاں افتخار احمد‘…

Read More

طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124…

Read More

سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں اور غلام محی الدین کا تعزیتی ریفرنس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین اور سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ریفرنس کے دوران دونوں صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو فیصل آباد کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز نے انتہائی جذباتی انداز…

Read More