سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں اور غلام محی الدین کا تعزیتی ریفرنس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین اور سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ریفرنس کے دوران دونوں صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو فیصل آباد کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز نے انتہائی جذباتی انداز…

Read More

ساڑھے8سال بعد غلام محی الدین کی پریس کلب میں انٹری

میں آج بہت خوش ہوں ۔فیصل آباد پریس کلب کی تعمیر کیلئے شمس الاسلام ناز کے ساتھ مل اپنا خون پسینہ ایک کرنے والے غلام محی الدین کیلئے فیصل آباد پریس کلب میں داخل ہونے کی پابندی ختم ہوگئی۔چاہے یہ پابندی اس کی موت کے بعد ختم ہوئی۔ اس کا خاکی جسم تو دوبارہ پریس کلب میں نہیں جا سکا مگر فیصل آباد پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کے مرنے کے بعد اس کی روح کیلئے کلب کے دروازے کھول دئیے۔ وقت بھی کیا ظالم ہے‘ انسان سے وہ…

Read More

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین انتقال کر گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اور روزنامہ دنیا کے ایڈیٹر غلام محی الدین گزشتہ روز انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کروایا گیا مگر ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور جان کی بازی ہار گئے۔ان کی نماز جنازہ میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال‘ رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان ‘ ارکان صوبائی اسمبلی شیخ خرم شہزاد اور فقیر…

Read More

ایف یو جے کی احمد نورانی پر حملے‘ ایکسپریس سے چھانٹیوں کی مذمت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے اور ڈیلی ایکسپریس سے چھانٹیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایف یو جے کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ایف یو جے ندیم جاوید کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی ممبر شپ لسٹ فائنل کرکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ممبر شپ و سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد ممبرشپ فائنل کرنے اور جنرل سیکرٹری کو لسٹ…

Read More