قانون پر عمل درآمد کی بین بجانے والے خود قانون شکنی میں ملوث

فیصل آباد(احمد یٰسین) قانون پر عمل درآمد کی بین بجاکر عوام کے گندگی چلان کرنے والے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود قانون شکنی میں ملوث پائے گئے۔ محکمہ ایکسائز نے ایف ڈبلیو ایم سی کیخلاف قانون شکنی پر کارروائی کی تو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ داران مزید قانون شکنی پر اتر آئے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے رپوٹ سامنے آئی ہے کہ وہ قانون شکنی میں ملوث ہے۔ ایک طرف تو ایم ڈی سالڈ ویست مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعلانات…

Read More

ہم نکمے ہیں: ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کھلے عام اعتراف

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کاشف رضا نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کمپنی اپنے قیام کا بنیادی مقصد اور کمپنی کے افسران و اہلکار اپنا بنیادی فریضہ نبھانے میں بھی مکمل طور پر ناکام ہیں۔اور ساتھ ہی ایف ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی کا ملبہ ڈپٹی کمشنر اور شہریوں پر ڈال دیا ۔ ایف ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو کے اس اعتراف کو سماجی حلقے کمپنی اور اس کے افسران و اہلکاروں کے نکمے ہونے سے دلیل کررہے ہیں۔…

Read More

ایف ڈبلیو ایم سی کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت: فیصل آباد گندا ترین شہر قرار

فیصل آباد (احمد یٰسین) دنیا بھر کے شہروں میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے عالمی رپورٹ نے فیصل آباد میں میاں شہباز شریف کی بنائی ” فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی” کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت دیدیا ہے اور ایف ڈبلیو ایم سی کے نئے ایم ڈی کاشف رضا اور پرانے ایم ڈی عماد گل کے کمپنی کی بہترین کارکردگی کے دعووں کے کھوکھلے پن پر بھی مہر ثبت کردی ہے۔عالمی رپورٹ میں فیصل آباد کو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان کا گندا…

Read More

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن : انکوائری شروع

فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کئے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جبکہ ملازمین کی ترقیوں اور تعیناتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے اور اس کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ جبکہ جونیئر ملازمین کو غیرقانونی طور پر ترقیاں دینے‘ چھوٹے ملازمین کو بڑے…

Read More

پنجاب حکومت کی پرائیویٹ کمپنیوں سے سیاسی شخصیات فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت کی پرائیویٹ کمپنیوں سے سیاسی شخصیات کو فارغ کردیا گیا۔ فیصل آباد پارکنگ کمپنی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیٹل منڈی مینجمنٹ کمپنی اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے بورڈز سیاسی افراد کے بغیر نئے تشکیل دیدئے گئے ۔نیوزلائن کے مطابق کیٹل منڈی مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ کمشنر، ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سیکرٹری انڈسٹری، پارکنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی کمشنر ہونگے۔ نئے بورڈز میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی سیاسی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سابقہ دور حکومت…

Read More

ن لیگی انتخابی دفاتر کی صفائی کیلئے سرکاری عملہ تعینات

فیصل آباد(احمد یٰسین)ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد گل رانا ثناء اللہ ‘ نواز ملک اور دیگر ن لیگی امیدواروں کی خوشنودی اور احسان اتارنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے لگے۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی دفاتر کی صفائی اور دیگر کاموں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ تعینات کردیا اور انہیں سرکاری ڈیوٹی معاف کردی ۔ ایم ڈی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام عملے کو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا حصہ بننے اور رانا ثناء اللہ و نواز ملک کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے650ورکرز کو ڈیوٹی معاف

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈبلیو ایم سی کے 650ورکرز کو ڈیوٹی معاف کردی گئی۔ ڈیوٹی معافی کے عوض نذرانہ لیئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ہر وقت مین پاور کی کمی کا رونا رونے والے ادارے میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز سے ڈیوٹی نہ لینے سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں کردی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی طور پر ساڑھے چھے سو کے لگ بھگ ورکرز کو ڈیوٹی ’’پکی‘‘ معاف کردی گئی ہے۔ ان ورکرز سے معمول میں ڈیوٹی لی جارہی ہے اور نہ…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن‘ آڈٹ میں ثابت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن صوبائی حکومت کے آڈٹ میں پکڑی گئی۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کرپشن و لوٹ مار کی طویل داستان کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں طویل عرصے سے لوٹ مار خوردبرد کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ کمپنی کے سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز وزیرمملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کمپنی میں ہونیوالی کرپشن و لوٹ مار پر افسران کی متعدد بار سرزنش بھی کر چکے تھے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ عماد…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں لاکھوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گاڑیوں کی مرمت و پٹرول کے استعمال میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ انٹرنل آڈٹ کے دوران ایف ڈبلیو ایم سی کے حکام 23ملین روپے سے زائد کا حساب نہ دے سکے۔ چیئرمین کمپنی نے بھی معاملے کا نوٹس لیا مگر بعد ازاں اندر کھاتے ہی معاملہ ٹھپ کردیا گیا۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پٹرول کا استعمال میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات براہ راست پی ایس اوسے خریدی…

Read More

عماد گل نے 6ماہ میں ڈیڑھ کروڑ گل کر دئیے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی عماد گل نے صرف چھے ماہ کے مختصر عرصہ میں کمپنی کے ڈیرھ کروڑ روپے کو جھٹکا دیدیا۔ایم ڈی نے اپنے چہیتے شخص کو کنٹینرز بنانیکا ٹھیکہ دیامگر ٹھیکیدار نے نئے کی بجائے پرانے کنٹینرز فراہم کرکے نئے کی رقم وصول کرلی۔نیوزلائن کے مطابق ایم ڈی ایف ڈبلیو ایم سی عماد گل نے شاہدرہ لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک چہیتے شخص کو تمام تر قواعدوضوابط نظر اندازکرکے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزارکنٹینرز(کوڑا دان)بنانے کا ٹھیکہ دیا۔ٹھیکیدار…

Read More