جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: پوسٹ گریجویٹ داخلہ کی تاریخ میں توسیع

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم اے ‘ ایم ایس سی‘ ایم فل ‘ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے داخلہ کی تاریخوں میں توسیع کردی ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ کی آخری تاریخ 27اگست اور انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 29اگست تھی۔ تاہم اب وائس چانسلرنے اس میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔ اب داخلہ فارم 29اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں اور انٹری ٹیسٹ 31اگست کو ہوگا۔ یونیورسٹی ترجما ن کے مطابق…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا سابق پی آر او حکومت مخالف مہم میں شامل

فیصل آباد (ندیم جاوید) مسلم لیگ ن کے دور میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پبلک ریلیشن آفیسر کے طور خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق‘ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے اور عوام میں حکومت کے خلاف نفرت انگیز جذبات ابھارنے میں ملوث نکلے۔ جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کیخلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دئیے جانے کے باوجود بروقت تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام رہی۔کمیٹی کی سربراہ نے دیگر مصروفیات کو حکومت کیخلاف سوشل میڈیا…

Read More

جی سی یونیورسٹی: وائس چانسلر کو ناکام کرنے کیلئے فیکلٹی ممبران کا محاذ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ناکام بنانے اور انہیں یونیورسٹی میں احتساب کا نظام لانے سے روکنے کیلئے یونیورسٹی فیکلٹی کے ایک گروپ نے محاذ بنا لیا۔ وی سی کا میڈیا ٹرائل کرنے ‘اعلیٰ سطح پر درخواست بازی کرنے اور ان کی حمائت کرنے والوں کو مختلف ایشوز میں الجھانے کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے چارج سنبھالتے ہیں یونیورسٹی میں احتساب کا نظام لانے‘ جونیئرز کو…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان” آگاہی سیمینار

فیصل آباد(نیوز لائن)ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اورپائیدار صحت وصفائی کیلئے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام بڑی اہمیت وافادیت کاحامل ہے جس کی کامیابی کے لئے سماجی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور جی سی یونیورسٹی کے اشتراک سے نیو کیمپس کے لائل پور ہال میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام سے متعلق منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرامین ،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آصف…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی ’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا فراڈ کیساتھ مسلسل جھوٹ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ پنجاب حکومت اور عوام کیساتھ کئے گئے انوکھے فراڈ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے ۔ جھوٹ کے سہارا بھی ان کی پردہ پوشی میں ناکام ‘ وائس چانسلر سمیت ہر عہدیدار اپنی نئی کہانی سنانے میں مگن ہے اور سچی بات سے انکاری ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس بنانے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے جی سی یونیورسٹی کی ڈائنامک لیڈر شپ کو پی…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد :’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ کا انوکھا فراڈ

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈائنامک لیڈر شپ کا حکومت کیساتھ انوکھا فراڈ سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی کی’’ڈائنامک لیڈر شپ‘‘ نے جامعہ کے ٹوبہ کیمپس کیلئے یکے بعد دیگرے 2پی سی ون تیار کئے اور دونوں منطور بھی کروا لئے۔پہلے کیمپس میں لوٹ مار کے چانس کم تھے تو اسی رقبے پر انہی تعمیرات کا 32کروڑ روپے زائد کا پی سی ون تیار کیا گیا اور اسے منظور کروا لیا۔ ماہرین اسے تعمیرات شروع ہونے سے بھی پہلے کرپشن کی بنیاد رکھنا قرار دے رہے ہیں ۔…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد(نیوزلائن) امیرزادوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کے بعد امیرزادوں نے پکڑے جانے کے خوف سے مغویہ طالبہ کی جان ہی لے لی۔ فیصل آباد پولیس نے طالبہ کے اغواء کی بروقت رپورٹ ہونے کے باوجود اس کی تلاش کیلئے اقدامات نہ کئے ۔ نواحی علاقے سے اتفاقیہ طور پر مقتولہ کی نعش ملنے اور زیادتی کے بعد قتل پوسٹمارٹم میں ثابت ہونے پر پولیس نے ’’مصنوعی چابک دستیوں ‘‘ اور آنیوں جانیوں کا مظاہرہ شروع…

Read More

فصل آباد کی یونیورسٹیوں‘ کالجوں میں ڈرگز مافیاکا راج

فیصل آباد(ندیم جاوید)ضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ تعلیم اور جامعات حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث فیصل آباد کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ڈرگز مافیا کی حکمرانی قائم ہے۔ تعلیمی اداروں میں کھلے عام چرس ‘ہیروئن‘ کوکین‘ نشہ آور چیونگم اور دیگر منشیات کی فروخت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں مگر کوئی منشیات فروش مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ یونیورسٹیوں اور کالجز کے اندر منشیات فروخت کرنے والے مافیاز کے بارے میں تفصیلی معلومات اور رپورٹس تیار ہونے کے باوجود حکام ان کیخلاف ایکشن لینے پر آمادہ نہیں…

Read More

طلبہ کی بہترین تربیت کرنا استاد پر فرض ہے‘ نورین عزیزقریشی

فیصل آباد(نیوزلائن)وائس چانسلرگورنمنٹ کا لج وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا اولین فریضہ ہے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی انچارجز کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طالبات کو وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق فن تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر یہی بچے مارکیٹ میں مقابلہ کر کے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو10سالوں میں بھی نہ چل سکا

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سست روی کی عمدہ مثال قائم کردی۔ دس برس پہلے منظور کروائے گئے ایف ایم ریڈیو کو ایک دہائی گزرنے کے باوجود شروع نہ کرسکی۔ وائس چانسلر کی عدم توجہی اورچند لاکھ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث جی سی یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع نہیں ہو پا رہا اور طلبہ کیمپس کی خبروں سے محروم ہیں۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے سال 2007میں اپنا ایف ایم ریڈیو سٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More