جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: کلین اینڈ گرین ڈیپارٹمنٹ مقابلہ کے نتائج کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آبادنے ڈیپارٹمنٹس کے مابین کلین اینڈ گرین مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ آٹھ ڈیپارٹمنٹ ایوارڈ ‘ 19 سرٹیفکیٹ کے حقدار قرار پائے جبکہ 22ڈیپارٹمنٹس مقابلے میں اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ نتائج کا اعلان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کیا۔ نتائج کے مطابق اولڈ کیمپس کے صرف تین ڈیپارٹمنٹ تاریخ وپاکستان سٹیڈیز ‘ بائیو انفارمیٹکس و بائیو ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن ایوارڈ حاصل کرسکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن‘ فوڈ سائنس یونیورسٹی کمیونٹی کالج کے…

Read More

ہوم اکنامکس صرف امور خانہ داری نہیں: ڈاکٹر فرحانہ نوشین کا خصوصی انٹرویو

انسان ابتدائے آفرینش سے معاشرت پسند ہے۔ سماج کو سمجھنے اور سجانے میں خصوصی دلچسپی لیتا ہے۔ مل جل کر رہنے اور اور سماجی معاہدے کے تحت گھر اورخاندان کی تشکیل بھی ابتدائے آفرینش سے موجود ہے۔ سماجی معاہدے کے تحت ہی خاندان کے بنانے او ر گھرکے معاملات چلانے کیلئے مرد اور عورت نے باہمی تعاون کی راہ اپنائی اور مل جل کر چلنے کی کوشش کرتے رہے۔ گھراور خاندان کے معاشرتی و معاشی معاملات کو چلانے کو ہی جدید دور میں ہوم اکنامکس کا نام دیا جاتا ہے۔…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: ڈائریکٹر کیو ای سی بابک محمود کا خصوصی انٹرویو

گورنمنٹ کا لج یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار پاکستان کی چند ایک بہترین جامعات میں کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی لحاظ سے اس ادارے کو لائلپور اور اس کے ارد گرد کے خطے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یونیورسٹی بننے سے قبل بھی اس ادارے کا شمار اس خطے کے اہم ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا تھا۔ اس ادارے کا سفر ایک سو بائیس سال قبل ایک سکول کی حیثیت سے شروع ہوا تھا۔ بطور کالج پچانوے برس تک گیان بانٹا اور سترہ سال پہلے بطور جامعہ اپنے سفر…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے بی ایس پنجابی‘ فارسی‘ عربی‘ مصوری فارغ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس کی سطح پر پنجابی‘ فارسی‘ عربی اور مصوری فارغ ہوگئی ہیں۔ جبکہ اسلامک سٹڈیز کا مضمون بھی ڈانواں ڈول ہے۔ کلاس کیلئے بنائی گئی پالیسی پر پورا نہ اترنے والے مضامین میں داخلہ لینے میں کامیاب ہونیوالے طلباء و طالبات کو دوسرے مضامین میں ٹرانسفر کئے جانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے ڈینز‘ ڈیپارٹمنٹ سربراہان اور سینئر مینجمنٹ کے ساتھ…

Read More

جی سی یونیورسٹی کا سینئر پروفیسر ریسرچ پلیج ریزم میں ملوث نکلا

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے دس سنیئر ترین پروفیسرز میں شامل انچارج ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حضور محمد صابر سرقہ شدہ ریسرچ میں ملوث نکلے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدائت پر سرقہ شدہ مواد بارے انکوائری کیلئے بنائی ہوئی یونیورسٹی کے تحقیقاتی کمیٹی (پلیج ریزم سٹینڈنگ کمیٹی) نے ڈاکٹر حضور محمد صابر کے گیارہ ریسرچ پیپرز میں پلیج ریزم کی نشاندہی کرکے انکے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے پروفیسرز…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: وی سی نے تمام فیکلٹی کے سی و ی طلب کرلئے

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ کے مابین سنیارٹی کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے تنازعات کو حل کرنے اور پروموشن کیسز تیار کرنے کیلئے وائس چانسلر نے تمام فیکلٹی ممبران کے تصدیق شدہ سی وی طلب کرلئے ہیں۔ فیکلٹی ممبران کے مکمل پروفائل متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ڈین کی تصدیق کے ساتھ رجسٹرار آفس میں جمع کروانے کی ہدائت کی گئی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں سنیارٹی تنازعات تیزی سے بڑھتے جانے کے معاملے کا وائس چانسلر ڈاکٹر…

Read More

جی سی یونیورسٹی : وی سی نے دورہ یورپ کی خفیہ آفر مسترد کردی

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال نے آسٹریا اور دیگر پرفضاء یورپی مقامات کا تمام لوازمات کے ساتھ مفت ”تفریحی“ دورہ کروائے جانے کی خفیہ آفر کو یک زبان مسترد کردیا۔ تمام لوازمات کے ساتھ دورہ کروائے جانے کی آفر لے کر آنے والے فیکلٹی ممبرکو آفس سے نکال دیا جبکہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کے پنج رکنی گروپ کیلئے بھی اپنے آفس کے دروازے بند کردئیے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال…

Read More

جی سی یو ایف سنڈیکیٹ: کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکی منظوری

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی میں پروموشن کلچر متعارف کروانے ‘ پانچ نئے پروفیسرز کی سلیکشن اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ناصر امین‘ ڈاکٹر عاصم محمود‘ ڈاکٹر ندیم سہیل‘ ڈاکٹر فرحت جبیں‘ ڈاکٹر بابک محمود‘ ڈاکٹر فریحہ انجم‘ ڈاکٹر صبغت اللہ طاہر‘ ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ ڈاکٹر خالد محمود ضیائ‘ ارکان پنجاب اسمبلی فردوس راہنا رائے‘ شکیل شاہد‘ وارث عزیز‘ رجسٹرار غلام غوث…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد: رجسٹرار کیلئے خاتون سمیت 9امیدوار

فیصل آباد (رانا ندیم شہزاد) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی رجسٹرار شپ کیلئے ایک خاتون سمیت نو امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ رجسٹرار شپ کیلئے میدان میں اترنے والوں میں سات اسی یونیورسٹی کے سینئر سٹاف ممبران ہیں۔ جمع ہونیوالی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ سرچ کمیٹی کا قیا م آمدہ سنڈیکیٹ اجلاس میں عمل میں لایا جائے گا۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار غلام غوث کی مدت تعیناتی مکمل ہونے سے قبل ہی یونیورسٹی نے نئے…

Read More

یونیورسٹیوں میں سیاست کے مخالف: وائس چانسلرز خود سیاست کرنے لگے

فیصل آباد (احمد یٰسین) یونیورسٹیوں میں طلبہ سیاست اور اساتذہ تنظیموں کے قیام کے مخالف وائس چانسلرز نے خود اپنی ایسوسی ایشن بنا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں۔فیصل آباد کی تمام یونیورسٹیوں کے وی سی اس تنظیم کے رکن بتائے جارہے ہیں۔وائس چانسلرز کے تنظیم بنا کر سیاسی طور پر سرگرم ہونے سے یونین‘ ایسوسی ایشن و دیگر تنظیموں کے قیام اور رکنیت سازی کی بنیاد پرطلبہ اور اساتذہ کے خلاف سالہا سال تک کی جانیوالی کارروائیاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پاکستان بھر میں یونیورسٹیوں…

Read More