جی سی ویمن یونیورسٹی: 35سینئر اساتذہ کی 2عیدیں بغیر تنخواہ گزر گئیں

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی 35سنیئر فیکلٹی ممبران کی دو عیدیں تنخواہ کے بغیر گزر گئیں۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ان اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ نئی وائس چانسلر کی بنائی کمیٹی نے بھی گروپ بندی کے باعث ان سینئر اساتذہ کے مسئلے کو نظر انداز کئے رکھا اور ایڈمن بلاک کے سٹاف کا معاملہ حل کر کے خوشی کے شادیانے بجانا شروع کردئیے۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں…

Read More

ہراسانی کے الزامات: جی سی ویمن یونیورسٹی کا رجسٹرار عہدے سے فارغ

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے محمد اقبال کو رجسٹرار کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز ظل ہما نازلی کو رجسٹرار کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے۔ ظل ہما نازلی اس سے قبل بھی رجسٹرار کے طور پر یونیورسٹی میں خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔ تاہم سابق وائس چانسلر نے ایک سے زائد عہدے رکھنے کی بناءپر ظل ہما نازلی کو رجسٹرار کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ڈپٹی رجسٹرار محمد…

Read More

اساتذہ اور طلبہ میں بہتر کوآرڈی نیشن ضروری ہے‘ ڈاکٹر روبینہ فاروق

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا ہے کہ فیکلٹی اور انفراسٹریکچر سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی انچارجز کی میٹنگ سے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیچر اور طالب علم کا رشتہ بہت مقدس ہے۔ اس کے تقدس کو برقرار رکھنے اور مثبت انداز میں آگے بڑھنے کی زیادہ ذمہ داری ٹیچرز پر عائدہوتی ہے۔میٹنگ میں انچارج شعبہ کامرس عائشہ امتیاز‘ انچارج پاکستان سٹڈیز یلدیز…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کا رجسٹرار خواتین کو جنسی حراساں کرنے میں ملوث

فیصل آباد ( ندیم جاوید) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے قائمقام مرد رجسٹرار کیخلاف خواتین سٹاف کو جنس کی بنیاد پر مسلسل حراساں کرنے کی نصف درجن کے لگ بھگ شکایات سامنے آئی ہیں۔ خواتین عملے کو گھنٹہ گھنٹہ بھر فون کرنا ‘ آفس میں آنیوالی ہر خاتون کی ویڈیو بنانااور خواتین کے ساتھ غیراخلاقی برتاؤ کرنا قائمقام رجسٹرار نے وطیرہ بنا لیا۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کے قائمقام رجسٹرار کیخلاف خواتین سٹاف ممبران کو جنسی بنیادوں پر مسلسل حراساں کرنے کی شکایات سامنے…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد: ڈاکٹر خانزادی کو 20 جون تک کی مہلت

فیصل آباد ( احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر شپ سنبھالنے کیلئے ڈاکٹر خان زادی کو 20 جون تک کی مہلت دیدی گئی ہے۔ اس مدت میں چارج نہ سنبھالنے پر ان کا بطور وائس چانسلر نوٹیفکیشن منسوخ اور ان کی جگہ کسی دوسری امیدوار کو وائس چانسلر بنائے جانے کی سمری تیار کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدائت کردی گئی ہے۔نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر کا عہدہ گزشتہ پونے دو ماہ سے خالی ہے۔ 19اپریل کو…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا سٹاف عید پر بھی تنخواہ سے محروم

فیصل آباد ( احمد یٰسین) وزیر تعلیم کی ناقص پلاننگ اور حقائق سے مکمل آگاہی حاصل کئے بغیر کئے گئے فیصلوں کی وجہ سے جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا سٹاف عید پر بھی تنخواہوں سے محروم رہا جبکہ عید کے فوری بعد بھی انہیں تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانا ممکن نظر نہیں آرہا۔نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی کے سٹاف کو تنخواہ کے بغیر ہی عید منانا پڑی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے واضح احکامات کے باوجود سرکاری یونیورسٹی ہونے کے باوجود جی سی ڈبلیو…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی: بڑے پیمانے پر غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور خلاف قواعد بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔بھرتیاں سابق وائس چانسلر ڈاکر زاکر ھسین اور ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کے دور میں ہوئیں۔ خلاف قواعد بھرتی ہونیوالے کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں لے چکے ہیں۔ اعلیٰ حکام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود غیرقانونی بھرتیاں کرنیوالوں اور غیرقانونی بھرتی ہونیوالوں کیخلاف کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں غیرقانونی بھرتیوں کی لوٹ سیل لگی…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر شپ: خانزادی خوفزدہ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر شپ کا چارج سنبھالنے کے حوالے سے نو تعینات شدہ ڈاکٹر خان زادی فاطمہ بظاہر خوف زدہ ہیں۔ فیصل آباد کی خواتین کی واحد جامعہ ڈیڑھ ماہ سے بغیر سربراہ کے چل رہی ہے اور تعیناتی کے احکامات جاری ہونے کے باوجود خان زادی فاطمہ صوابی سے فیصل آباد تک کا سفرایک ماہ میں بھی طے نہیں کر پائیں۔ نیوز لائن کے مطابق ایک ماہ قبل گورنر پنجاب محمد سرور نے ڈاکٹر خان زادی فاطمہ کو جی…

Read More

جی سی ویمن : ڈپٹی رجسٹرار کی بے حسی’ ملازمین عید پر تنخواہوں سے محروم

فیصل آباد (احمد یٰسین) وائس چانسلر اور رجسٹرار سے محروم جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے سو کے لگ بھگ چھوٹے ملازمین عید پر بھی تنخواہ سے محروم ہیں۔ رجسٹرار کی بے حسی اور سنگدلی کا شکار ان چھوٹے ملازمین کو عید منانے کے قابل بنانے کیلئے فیکلٹی اور سینئر سٹاف کوچندہ مہم چلانی پڑی ۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے رجسٹرار کی بے حسی کی وجہ سے جامعہ کے سو کے لگ بھگ چھوٹے ملازمین عید پر بھی تنخواہوں سے محروم ہیں…

Read More

عارضی لگائی نہیں’ مستقل آئی نہیں: جی سی ویمن یونیورسٹی سربراہ سے محروم

فیصل آباد ( احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے سربراہ سے محروم ہے۔ مستقل وائس چانسلر تعینات ہونے کے باوجود ابھی تک چارج لینے نہیں آئیں جبکہ گورنر پنجاب نے عارضی وائس چانسلر کسی کو لگایا ہی نہیں ہے۔ ایک ماہ سے یونیورسٹی سربراہ سے محروم ہے اور اس کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے بغیر کسی سربراہ کے ایسے چل رہی ہے جیسے بغیر کپتان کے کھلے سمندر میں…

Read More