فیصل آباد میں10 ہزار سرکاری ملازمین کے ڈبل جاب کرنیکا انکشاف

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں دس ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کے غیرقانونی طور پر ڈبل جاب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈبل جاب کرنے والوں میں محکمہ تعلیم سرفہرست جبکہ محکمہ صحت دوسرے نمبر پر ہیں۔ سروس رولز اور سرکاری ملازمت کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی کرنیوالوں میں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی اور کالجز کے پروفیسرز ‘ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دوہری ملازمت کے علاوہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اپنا بزنس کرنے میں بھی ملوث پائی جارہی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں تعینات…

Read More

فیصل آباد میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی 352سکیمیں مکمل

فیصل آباد (نیوزلائن)حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع میں 92 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز سے جاری 477 ترقیاتی سکیموں میں سے 352 مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ بقایا 125 سکیمیں ماہ مارچ کے آخر تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) میاں آفتاب احمد…

Read More

فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 48سکولوں میں ایک بھی کلاس روم موجود نہیں ۔ گرمی ہو یا سردی طلبہ کی کلاس کھلے آسمان تلے ہی لگنی ہوتی ہے۔ان سکولوں میں بارش چھٹی کی نوید لاتی ہے۔ آسمان سے پانی برستے ہی طلبہ کیساتھ اساتذہ کیلئے بھی بھاگم بھاگ گھر جانے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے 48سکولوں میں سرے سے کوئی ایک بھی کلاس روم نہیں ہے۔ ان سکولوں میں کلاس روم یا تو سرے سے ہے ہی نہیں یا ناقبل استعمال ہو…

Read More

آرگنائزرز کو اعتماد میں لئے بغیر بنائی حج پالیسی قبول نہیں ‘ شفیق کاشف

فیصل آباد (نیوزلائن) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئر مین حافظ شفیق کاشف کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2018کی تیاری میں حج آرگنائزرز کو شامل کیے اور اعتماد میں لیے بغیر کو ئی فیصلہ قبول نہ ہوگا ۔فیصل آباد میں حج آرگنائزرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی ناقص حکمت عملی اور یک طرفہ فیصلوں سے ہرسال حج پالیسی عدالتوں کو بنانی پڑتی ہے لہذا مو جو دہ حج آرگنائزرز جن کے خلاف شکایات نہیں ہیں آڈٹ کے بہانے اگر…

Read More

ایپکا کا لیبرڈیپارٹمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘نعرے بازی‘سینہ کوبی

فیصل آباد(نیوزلائن)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مطالبات منظورنہ کئے جانے پر فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احجاج پیبر ڈیپارٹمنٹ کے سامنے کیا گیا۔مظاہرین کی قیادت ایپکا کے صوبائی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالعزیزبھٹی ،ڈویژنل صدرچوہدری امتیازاحمدتتلہ،ڈویژنل چیئرمین میاں مقصود احمد،ذوالفقارعلی کاہلوں،سیدتسلیم حسین زیدی،جاویداقبال انجم، ملک نوراحمد،ملک خالدحسین نے کی مظاہرین نے سٹرک پر لیٹ کرصوبائی حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی اورسینہ کوبی کی۔اس موقع پر ایپکا رہنماں کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے عہدیداران مطالبات کی منظوری میں جان بوجھ کر تاخیرکررہے ہیں،سرکاری ملازمین کے گذشتہ مظاہروں میں…

Read More

پنجاب حکومت کا مصالحتی عدالتیں بنانے کا تجربہ فیصل آباد میں کامیاب

فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب حکومت کا مصالحتی عدالتیں بنانے کا تجربہ فیصل آباد میں کامیاب رہا۔ ایک مقامی جریدے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سیشن جج فیصل آباد کی نگرانی میں بنائے گئے فیصل آباد کے مصالحتی سنٹر نے صرف پانچ ماہ کے قلیل عرصہ میں 441 میں سے 369 معمولی نوعیت کے مقدمات کا فیصلہ سنا کر پنجاب بھر کے 36اضلاع میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔لاہور ہائی کورٹ نے السٹرسینٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2017ء کے تحت معمولی نوعیت کے کیسز جو کہ برسوں تک عدالتوں میں زیرسماعت…

Read More