پاکستان کا پورا بجٹ بھی غریبوں کی ادویات ضروریات پوری نہیں کرسکتا

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کا بجٹ لگا کر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی ادویات کی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ اسی لئے پی ٹی آئی نے ہیلتھ کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو سکے۔ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں تک طبی اداروں کی اپ گریڈیشن کا انقلابی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے لئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے…

Read More

گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی کارکردگی انتہائی ناقص قرار

فیصل آباد (نیوز لائن ) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی کارکردگی اور وہاں حفظان صحت کے اصولوں کے نفاذ کی صورتحال کو ناقص قرار دیدیاہے۔ ڈی ایم او کے اچانک معائینے میں ہسپتال میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ملی نہ صفائی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہسپتال انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور جنرل سرجن ڈاکٹر ظفر اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سلیم اللہ کی مجرمانہ غفلت بارے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ…

Read More

چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کے لئے منظور

فیصل آباد (نیوز لائن) چلڈرن ہسپتال و انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کوڈاکٹرز کی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کے لئے منظور کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرز ایم سی پی ایس اور ایف سی پی ایس کی ڈگری کیلئے چلڈرن ہسپتال میں تربیت حاصل کرسکیں گے۔کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی طرف سے منظوری کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ایف سی پی ایس میں پیڈیاٹرکس اور نیونا ٹل پیڈیاٹرکس جبکہ ایم سی پی ایس میں پیڈ یاٹرکس اورانستھزیالوجی کے شعبوں میں ٹریننگ حاصل…

Read More

فیصل آباد میں درجنوں غیرقانونی ایمبولینس سڑکوں پررواں دواں

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولیس گاڑیاں چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ سمیت غیرقانونی دھندے بھی چلائے جا رہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑی تعداد میں غیرقانونی ایمبولینس گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ ریجن بھر میں قانونی طور پر منظور شدہ ایمبولیشن گاڑیوں کی تعداد انگلیوں پر گننے جیسی ہے جبکہ غیرقانونی ایمبولینس کی بھرمار ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں وزیر اعظم سکیم کے تحت لی گئی ٹیکسیوں کو بھی ایمبولینس کے طور…

Read More