انتظامی و پولیس افسران سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگے

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد کے انتظامی اور پولیس افسران کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سیاسی تقاریب میں شامل ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی کے باوجود مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران کھلے عام قانون سے کھلواڑ کرکے سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہورہے ہیں مگر کوئی ادارہ ان کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں تعینات انتظامی اور پولیس افسران کے مختلف سیاسی سرگرمیوں مین شامل ہونے اور سیاسی تقاریب میں…

Read More

تحصیل ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنارہے ہیں: ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (نیوز لائن )ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ موثر اورمسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے تحصیل ہسپتالوں میں تمام تر طبی انتظامات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاکہ علاج کے لئے رجوع کرنے والے کسی مریض کو شکایت کا موقع نہ ملے۔انہوں نے یہ ہدایت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمندری میں طبی سہولیات کامعائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرزوسٹاف کی حاضری،ادویات…

Read More

پاکستان کا پورا بجٹ بھی غریبوں کی ادویات ضروریات پوری نہیں کرسکتا

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کا بجٹ لگا کر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی ادویات کی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ اسی لئے پی ٹی آئی نے ہیلتھ کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ سرکاری ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو سکے۔ پنجاب میں بنیادی مراکز صحت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں تک طبی اداروں کی اپ گریڈیشن کا انقلابی پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے لئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے…

Read More

ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم

فیصل آباد (نیوز لائن) ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن اورہیلتھ سیکٹرز کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز کو رواں ماہ میں بروئے کار لایا جائے اس سلسلے میں ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کریں تاکہ منصوبوں کو پاےۂ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ہیلتھ وایجوکیشن کی زیرتکمیل سکیموں کی تازہ ترین صورتحال،ان کے دستیاب ودرکار فنڈز کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ڈی…

Read More

پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دیدی

فیصل آباد (ندیم جاوید)پنجاب حکومت نے تبدیلی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے اور ہسپتالوں میں ڈیوٹی اوقات پورے نہ کرنے والے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدائت کردی گئی۔ بائیومیٹرک حاضری کا حکم خود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی چیک کرنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی بائیومیٹرک حاضری ہر…

Read More

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عطائیوں کو قانون سے بچانے میدان میں کود پڑے

فیصل آباد(نیوز لائن) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔رکن قومی اسمبلی نے عطائیوں کے خلاف کاروائی کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اآفیسر کا تبادلہ کروا دیا ۔نواب شیر وسیر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 101 سے رکن قومی اسمبلی ہیں ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں عطائیوں کو ان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے عطائیوں کیخلاف کارروائیاں رکوانے…

Read More

غیرقانونی پیوندکاری کیخلاف مربوط حکمت عملی بنانے پر غور

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع بھر میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے غیر قانونی فعل پرکڑی نظر رکھی جائے اس ضمن میں خفیہ اداروں سمیت تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت سراغ رسانی کاکام جاری رکھیں تاکہ کسی جگہ اس منفی کاروبار کا احتمال نہ رہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز)میاں آفتاب احمدنے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مروجہ طریقہ کار اورمتعلقہ قوانین…

Read More

پولیو مہم: محکمہ صحت کا ویکسین ٹارگٹ پورا کرنے کا دعویٰ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ساڑھے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ سو فیصد حاصل کر لیا گیاہے۔یہ دعویٰ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر آصف شہزاد نے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم میں محکمہ صحت کی کارکردگی کاجائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں آفتاب‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس،اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی،صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر…

Read More

صحت کی جدید سہولیات ۔۔۔عوام کی دہلیز پر

وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب مختلف سماجی شعبوں کی بنیادیں مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ عوامی فلاح وبہبود کے لئے ان شعبوں کی کارکردگی کے معیار میں مزید اضافہ کرکے انہیں مستقبل کے چیلنجز کامقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ان اصلاحاتی اقدامات کے تحت متعلقہ محکموں کو دیرپا بنیادوں پر اس قابل بنایا جارہا ہے کہ آئندہ نسلیں بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔اس ضمن میں عوامی بہبود اور علاقائی ترقی کے لئے مکمل کئے گئے بڑے بڑے منصوبوں میں مزید وسعت لائی…

Read More

سپیشلسٹ ڈاکٹرز دیہاتی علاقوں کے ہسپتالوں میں جانے سے گریزاں

فیصل آباد (نیوزلائن) سپیشلسٹ ڈاکٹرز دیہاتی علاقوں کے ہسپتالوں میں جانے سے گریزاں ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام 5 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں خالی 50 سیٹوں پر صرف 5سپیشلسٹ ڈاکٹرز انٹرویو دینے پہنچ پائے ، جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،…

Read More