فیصل آباد ڈویژن میں 15 نئے ویمن پولیس سٹیشن بنانے کا منصوبہ

فیصل آباد (عاطف چوہدری) خواتین کیخلاف جرائم میں اضافے کے پیش نظر فیصل آباد ڈویژن میں 15 نئے ویمن پولیس سٹیشن بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ویمن پولیس سٹیشن تحصیل سطح پر بنانے کا منصوبہ آر پی او فیصل آباد نے دیا ہے اور ڈویژن کے چاروں ڈی پی اوز کو اس بارے سفارشات بھجوانے کی ہدائت کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق آر پی او فیصل آباد نے ریجن کے چاروں ڈی پی اوز کو ہدائت کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع کی تمام تحصیلوں میں ویمن پولیس…

Read More

گندم خریداری مہم ناکام: سرکار نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دیدئیے

فیصل آباد (ندیم جاوید) اوپن مارکیٹ میں زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے کسان سرکار کو گندم فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہیںجس کی وجہ سے محکمہ خوراک کی فیصل آباد میں گندم خریداری مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت نے گندم خریداری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری لگائی تو ڈپٹی کمشنر نے پٹواریوں کو گندم خریداری ٹارگٹ دے کر کسی بھی قیمت پر ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ پٹواری کو کسی بھی قیمت پر گندم خرید کر حکومت کو سرکاری قیمت پر فراہم کرنے کا…

Read More

عارضی لگائی نہیں’ مستقل آئی نہیں: جی سی ویمن یونیورسٹی سربراہ سے محروم

فیصل آباد ( احمد یٰسین) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے سربراہ سے محروم ہے۔ مستقل وائس چانسلر تعینات ہونے کے باوجود ابھی تک چارج لینے نہیں آئیں جبکہ گورنر پنجاب نے عارضی وائس چانسلر کسی کو لگایا ہی نہیں ہے۔ ایک ماہ سے یونیورسٹی سربراہ سے محروم ہے اور اس کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ایک ماہ سے بغیر کسی سربراہ کے ایسے چل رہی ہے جیسے بغیر کپتان کے کھلے سمندر میں…

Read More

پنجاب کالج میں گریجویشن ڈگری کلاسز کے داخلوں پر پابندی عائد

فیصل آباد (احمد یٰسین) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں پنجاب گروپ آف کالجز کے تمام کیمپسز میں گریجویشن ڈگری پروگرام کے داخلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے ایچ ای سی نے انتباہی نوٹس بھی جاری کردیا ہے اور کالج کی انتظامیہ کو سختی سے پابندکیا ہے کہ گریجویشن ڈگری پروگرام میں بالکل بھی داخلے نہ کرے۔ نیوز لائن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن پابندی عائد کرچکا ہے کہ کوئی بھی کالج بی اے ‘ بی ایس سی’ بی کام کے داخلے نہیں کرے گا۔ بی…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد: بغیر کپتان کے ڈولتا ہوا بیڑا

فیصل آباد(ندیم شہزاد) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد بغیر کپتان کے ڈولتا ہوا بحری بیڑا بن گئی۔ مستقل وی سی کی تعیناتی کو ایک ہفتہ ہونے کے باوجود ابھی تک وائس چانسلر نے چارج نہیں لیا اور یو نیورسٹی کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو مستقل سربراہ دستاویزی لحاظ سے تو مل گئی ہے مگر عملی طور پر جی سی ڈبلیو یو ایف اس وقت بغیر کپتان کے بیچ سمندر میں ڈولتے ہوئے بحری بیڑے جیسی…

Read More

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا اچانک دورہ فیصل آباد: صنعتکاروں سے ملاقات

فیصل آباد (نیوز لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ہی دن میں تین اضلاع کے دورے کیے اوررمضان بازاروں، ہسپتالوں سمیت دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سے روانگی کے بعددوران سفر پائلٹ کو ہیلی کاپٹر بھکر کی بجائے رخ بدلنے کی ہدایت کی اورہیلی کاپٹر اچانک نور پور تھل میں اتروا لیا۔بغیر اطلاع آمد کی وجہ سے نورپور تھل کی تحصیل انتظامیہ وزیراعلیٰ کی آمد سے بے خبر رہی اور وہ ہیلی کاپٹر سے اتر کر گاڑی کی بجائے پیدل ہی رمضان…

Read More

سیلزٹیکس چور 1632سرمایہ داروں کی لسٹیں تیار’ گرینڈ آپریشن کا حکم

فیصل آباد (احمد یٰسین) تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کے 1632بڑے سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹیں تیار کر لی ہیں اور ان کے خلاف ایکشن کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے فیلڈ دفاتر کو احکا مات جاری کردئیے گئے ہیں۔ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث سب سے زیادہ افراد اور کمپنیاں کراچی کی ہیں۔ دوسرے نمبر پرلاہور جبکہ تیسرے نمبر پر فیصل آباد کی 170کمپنیاں اور افراد سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس…

Read More

شادی سکینڈل میں گرفتارچینی باشندوں کو جیل میں خصوصی پروٹوکول

فیصل آباد (نیوز لائن) شادی سکینڈل میں گرفتار چینی باشندوں کو جیل میں خصوصی پروٹوکول دئیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ چینی ملزمان کو عام قیدیوں سے ہٹ کر خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے ۔ قیدیوں کی نسبت انہیں جیل میں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ قیدیوں کی طرح انہیں بارکوں میں بھی بند نہیں رکھا گیا اور انہیں الگ سے ایک سیل میں بند کیا گیا ہے۔ جہاں انہیں بیڈ اور خصوصی طور پر صاف ستھرے بستر فراہم کئے گئے ہیں۔ انہیں پینے کیلئے منرل واٹر…

Read More

جنوبی پنجاب صوبہ: ن لیگ کی صوبائی اسمبلی میں حمائت قومی میں مخالفت

اسلام آباد (نیوز لائن) قومی اسمبلی نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک کی حمائت کی اور حق میں ووٹ دیا جبکہ مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی اور تحریک پیش کئے جانے پر احتجاج بھی کیا۔ نیوز لائن کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا کی نشستوں میں اضافے کا بل پیش کئے جانے سے قبل پی ٹی آئی…

Read More

فاٹا کی قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا بل منظور

اسلام آباد (نیوز لائن) قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر شق وار منظور کر لیا گیا۔ 288 ارکان نے ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ کسی ارکان نے بل کی مخالف نہیں کی۔  26 ویں آئینی ترمیم کا بل رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایوان میں پیش کیا، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے…

Read More