ٹیکس چور’ نیب زدہ صنعتکار :عمران خان کے ”شیلٹرہوم ” منصوبہ کا پارٹنر

فیصل آباد(احمد یٰسین) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے برخلاف کمشنر فیصل آباد نے تمام تر قواعدوضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے پراپرٹی فراڈ’ ٹیکس چوری’ کسانوں کے نادہندہ’ تعلیمی فراڈ میں ملوث اور نیب زدہ صنعتی امپائر ”مدینہ گروپ ”کو شیلٹر ہوم منصوبہ کا پارٹنر بنا لیا اور شہر کی پرائم لوکیشن پر غیرقانونی طریقے سے چار کنال اراضی بھی اس گروپ کو دینے کا حکم دیدیا ہے ۔نیو زلائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار سے قبل اور…

Read More

پی ٹی آئی ملک تباہ کرنیوالے مافیاز کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف نے برسر اقتدار آنے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کو نقصان پہنچانے والے مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔ پی ٹی آئی مسلسل اس نعرے کا پرچار کرتی رہی ہے مگر ابھی تک پی ٹی آئی عملی طور پر مافیاز کو نکیل ڈالنے میں ناکام بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق تحریک انصاف کا نعرہ ہی انقلابی اور عام آدمی کوامید دلانے والا تھا۔ پی ٹی آئی موروثی سیاست…

Read More

جی سی یونیورسٹی میں ”کلین اینڈ گرین پاکستان ”شجرکاری مقابلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے وزیر اعظم پاکستان کی ”کلین اینڈ گرین پاکستان” تحریک کے سلسلے میں انٹر ڈیپارٹمنٹ شجرکاری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔مقابلے جامعہ کے ڈائریکتوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ہورہے ہیں اور اس میں مختلف شعبہ جات کی دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یونیورسٹی کے ڈائریکتر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے ”نیوز لائن”بتایا کہ مقابلہ جات وزیر اعظم پاکستان کے ”کلین اینڈ گرین پاکستان” منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے کروائے جارہے ہیں۔ اس کا ایک مقصد طلبہ میں شجرکاری…

Read More

تبدیلی آگئی: حکومت کیخلاف نفرت پھیلانے پر فیصل آباد میں مقدمہ درج

فیصل آباد(عاطف چوہدری)تبدیلی آتے ہی پنجاب پولیس بھی سرگرم ہوگئی ۔فیصل آباد پولیس نے پونے دو سال پرانے ٹی وی پروگرام کی بنیاد پر سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ‘جنگ و جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹومیر شکیل الرحمان ‘سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی‘ اور جیو کے اینکر پرسن منیب فاروق کیخلاف حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں منتخب اور قانونی وفاقی یا صوبائی حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی دفعہ 124اے ‘پی پی…

Read More

نواز شریف نے حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

اسلام آباد(نیوزلائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ (ن) متحرک ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مدد مانگ لی ہے متحدہ اپوزیشن کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں (ن) لیگ کے وفد نے…

Read More

پنجاب میں کرپشن کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے: عمران خان

لاہور(نیوزلائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام فوری تبدیل کرنے اور اورنج لائن ٹرین سمیت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے حکم دیا کہ 100 دن کے منصوبے پر عملدرآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے ۔ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کو اپنے وژن سے آگاہ کرتے ہوے…

Read More

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز ختم کردئیے

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی کابینہ نے صدر ‘ وزیر اعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دئیے ہیں ۔ ملک بھر میں کچی آبادیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائیگی ٗتمام ماس ٹرانزٹ منصوبوں جیسے ملتان ، اسلام آباد ،لاہورمیٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبوں کا فورنزک آڈٹ ہوگا۔ٗضرورت پڑی تو ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کا دائرہ پھیلایا جائیگا ٗایماین ایز کے تمام ترقیاتی منصوبے پارلیمان میں ڈسکس ہوں گے ‘وزیر اعظم خصوصی جہاز استعمال نہیں کرینگے ٗ وزراء اور سرکاری افسران کے فرسٹ…

Read More

ایک کروڑ نوکریاں:کپتان پہلے دن کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نومنتخب وزیراعظم عمران احمد نیازی اپنا ایک کروڑ نوکریوں کا پہلے دن کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام رہے۔ پہلے دن کے ٹارگٹ کے حصول میں ناکامی ان کے مستقبل کے ٹارگٹ کے حصول کومزید مشکل بنا دیگا۔نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے۔ ایک کروڑ نوکری انہوں نے حکومت ملنے پر اس کی پانچ سالہ مدت کے دوران ہی دینی تھی۔ عمران خان نے…

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی 20 رکنی کابینہ فائنل کر لی

اسلام آباد(نیوزلائن)وزیراعظم عمران خان نے اپنی 20 رکنی کابینہ فائنل کرلی ہے کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ عمران خان وزارتِ داخلہ سمیت درجن بھر وزارتیں اپنے پاس رکھیں گے۔ وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی۔ نیوزلائن کے مطابق نئی کابینہ میں شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود وفاقی تعلیم و قومی ورثہ جبکہ پرویز خٹک وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔ وزارتِ اطلاعات پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری اور وزارتِ قانون ایم کیوایم کے رہنما بیرسٹر…

Read More