فیکٹری مالکان کا ”شاہانہ“ احتجاج: عوامی رنگ بھرنے کیلئے مزدور لیڈر بھی طلب

فیصل آباد (احمد یٰسین) سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی رکوانے کیلئے محنت کشوں کے حقوق کے علمبردار لیبر لیڈر بھی فیکٹری مالکان کے ہم رکاب ہوگئے۔سائزنگ فیکٹریوں‘ پاور لومز اور دیگر کارخانہ داروں کیخلاف سارا سال سڑکوں پر رہنے والے لیبر لیڈر وں نے سرمایہ داروں کیخلاف حکومت کے متحرک ہوتے ہی سرمایہ داروں کی حمائت میں احتجاج شروع کردیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیکٹری مالکان کی ٹیکس چوریاں روکنے اور ٹیکس چوروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع ہوتے ہی سائزنگ اور پاورلومز فیکٹریوں کے ”کروڑپتی“مالکان نے احتجاج شروع کردیا…

Read More

پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا: عامر حنیف

فیصل آباد (نیوز لائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سنگاپور کی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،انہوںنے سنگا پور کی بزنس کمیونیٹی کی جانب سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگا پور کی انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا…

Read More

انڈسٹری کی بیرون شہر منتقلی کیلئے ایکشن پلان تیار

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد شہر کے پانچ صنعتی علاقوں سے انڈسٹری کی بیرون شہر منتقلی کیلئے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا۔ وارننگ نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدائت کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے پانچ صنعتی زونز سے انڈسٹریل یونٹوں کی بیرون شہر منتقلی کا معاملہ دو عشروں سے زیر غور ہے مگر اس پر عمل درآمد میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی۔ صنعتکار اور صنعتی تنظیمیں اس معاملے میں انتظامیہ سے تعاون کیلئے تیار…

Read More

انڈسٹری کے کیمیکل زدہ سیوریج نے زیر زمین پانی آلودہ کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)زیرزمین پانی کی ہوشربا پمپنگ اور انڈسٹری کی کیمیکل زدہ پانی کی وجہ سے آبی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی جا رہی ہے جس سے زندگی کومختلف بیماریوں کی صورت میں نئے چیلنجز درپیش ہیں۔ یہ باتیں زرعی یونیورسٹی فیصل آبا دکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے اپنے چیمبر میں چارس سیٹورٹ یونیورسٹی آسٹریلیا کی پروفیسرڈاکٹر کیتھلین ایلن سے ملاقات کے دوران کہیں۔ ڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ زیرزمین پانی کی اتنی زیادہ مقدار میں پمپنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کو ایسی واٹر پالیسی سامنے…

Read More

ٹیکس بڑھانے کیلئے ایف بی آر کو کمیونٹی فرینڈلی بنایا جائے:ندیم اللہ والا

فیصل آباد (نیوزلائن)فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والانے کہاہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کاروباری سرگرمیاں انتہائی متاثر ہونے کی وجہ سے تاجر برادری مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے تقریباً 30 فیصد ٹیکس ریٹرن کم جمع ہوئی ہے اگر حکومت ٹیکسز کی تعداد میں کمی اور ٹیکس ریٹ میں کمی کرے اور ایف بی آر سے خوف کی علامت ختم کرے تو اضافی ٹیکس جمع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرفوری…

Read More

حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں بنائے‘ شبیر چاولہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ کا کہنا ہے کہ قومی معیشت میں بزنس کمیونٹی اہم ترین سٹیک ہولڈر ہے لیکن معیشت اور ٹیکس سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں ان کی مشاورت کے بغیر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ان یکطرفہ فیصلوں سے قومی معیشت کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کو بھی منفی نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے پروگرام ’’ میٹ دی پریس ‘‘کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک…

Read More

خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ‘ روبینہ امجد

فیصل آباد (نیوزلائن) وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔جس کی صدارت ایف ڈبلیو سی سی آئی کی صدر مسز روبینہ امجد نے کی جبکہ ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کی پروگرام ڈائریکٹر مسز قراۃ العین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی نمائندگان نے وومن امپاورمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور متعلقہ مسائل کے بارے میں تعاون کو فروغ دینگے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔مسز روبینہ امجد نے کہا کہ حکومت…

Read More