خواتین قیدیوں کی فلاح کیلئے خصوصی منصوبے ناگزیر ہیں: پروین سرور

فیصل آباد (نیوز لائن) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے منصوبوں میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور وہ رہائی کے بعد معاشرے میں قابل عزت انداز میں زندگی بسر کر سکیں ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران محفل میلاد کے بعد سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین قیدیوں میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات…

Read More

اپیل پر فیصلہ مئوخر: نواز شریف، مریم کی عید جیل میں گزرے گی

اسلام آباد(نیوزلائن) نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عید جیل میں گزرے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر کے تینوں کو فوری رہا کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ سزا کے خلاف اپیلوں پر موسم گرما کی تعطیلات کے بعد فیصلہ نہ ہوا تو ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی ہو گی۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تینوں کی ضمانت درخواستوں کو زیرِ التوا رکھنے اور سزا کیخلاف اپیلوں کو موسم…

Read More

جیلوں کی ناقص غذا اور پانی موت بانٹنے لگا‘20قیدی زندگی ہار گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی جیلوں میں ناقص غذا‘ مضر صحت پانی اور گھٹن زدہ فضاء قیدیوں کو بیماریوں کا شکار کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کی نامناسب سہولیات دائمی بیماری اور موت کا شکار کئے جانے کا سبب بنتی جارہی ہے۔ ایک سال کے دوران فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں 20افراد بیماری اور نامناسب سہولیات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں سال 2017کے دوران 20افراد معمولی نوعیت کی بیماریاں سنگین ہونے کی وہ سے موت کے منہ میں…

Read More

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت تھانوں ‘ کچہریوں‘ جیلوں کا ماحول تبدیل کرنے کے دعوے اور نعرے تو بہت لگاتی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ جیلوں کا ماحول آج بھی ایسا ہی ہے کہ قیدیوں کیساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ آج بھی ’’وڈے جیلر‘‘ کے آنے پر شہنشاہ معظم کی آمد کا بگل بجتا ہے اور ’’با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔ عالی پناہ تشریف لاتے ہیں‘‘کی عملی تفسیت پیش کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر…

Read More

سنٹرل جیل کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شدیدبرہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سنٹرل جیل فیصل آباد کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا تو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال بہتر نہ ملی جبکہ جیل ہسپتال کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی۔ ہسپتال میں مریضوں کا مکمل ریکارڈ نہ تھا۔ کئی ایسے قیدی بھی جیل میں آرام کرتے پائے گئے جنہیں…

Read More

سیشن جج کا جیلوں کا دورہ‘60قیدی ذاتی مچلکوں پر رہا

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تینوں جیلوں کا دورہ کرتے ہوئے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 60قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی دلوا دی۔ سنٹرل سے 45، ڈسٹرکٹ سے 10جبکہ بورسٹل جیل سے 5قیدیوں کو رہائی ملی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالناصر نے سینئر سول جج ایڈمن عثمان علی اعوان اور سول جج عامر رضا کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 45قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سے 10قیدیوں اور بورسٹل جیل کا دورہ کرتے ہوئے 5قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہائی دلوا…

Read More