الیکشن قوانین‘حلقہ بندیاں :فیصل آباد میں میڈیاورکشاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)الیکشن قوانین اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصل آباد میں صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا انعقادانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ادارے سنٹر آف ایکسی لینسی فار جرنلزم نے کیا تھا۔ ورکشاپ میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘جنرل سیکرٹری ندیم جاوید‘ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شمس الاسلام ناز‘ سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے حامد یٰسین‘ فنانس سیکرٹری ایف یو جے منظور عالم ایاز‘ڈاکٹر جمیل ملک ‘ شہزاد مقصود شامی‘ عرفان جاوید‘ عاطف چوہدری‘ عبداللہ…

Read More

فیصل آبادمیں صحافی کالونی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے‘ سلمان غنی

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی یہاں کے صحافیوں کا حق ہے۔ پنجاب حکومت فیصل آباد کے صحافیوں کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے ۔ اور حکومت اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کوئی گروپ بھی باہر نہ رہے ۔ سب کی مشاورت سے فیصل آباد میں صحافی کالونی کا قیام ممکن ہو سکے اور اس کے لئے…

Read More

طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124…

Read More

سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں اور غلام محی الدین کا تعزیتی ریفرنس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر غلام محی الدین اور سینئر صحافی اعجاز حشمت خاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کیا ۔ریفرنس کے دوران دونوں صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو فیصل آباد کی صحافت کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز نے انتہائی جذباتی انداز…

Read More

ایف یو جے کی احمد نورانی پر حملے‘ ایکسپریس سے چھانٹیوں کی مذمت

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے اور ڈیلی ایکسپریس سے چھانٹیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایف یو جے کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر ایف یو جے ندیم جاوید کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی ممبر شپ لسٹ فائنل کرکے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ممبر شپ و سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد ممبرشپ فائنل کرنے اور جنرل سیکرٹری کو لسٹ…

Read More