جعلی پولیس مقابلہ: نوجوان قتل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(نیوزلائن)جعلی پولیس مقابلے میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ تھانیداروں سمیت 13پولیس اہلکاروں کیخلاف واقعہ کے چار ماہ بعد عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نوجوان کا قتل محبت کی شادی بتایا جاتاہے ۔ مقتول نے ایک ڈی ایس پی کی قریبی عزیزہ کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس پر ڈی ایس پی نے فیصل آباد پولیس کے افسران کیساتھ ساز باز ہو کر نوجوان کو جعلی پولیس مقابلے میں مروا دیا۔ مقتول کے بھائی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس…

Read More

فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں نوجوان ذیشان ناصر کو قتل کردیا۔ قتل کے بعد ذیشان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا اور مقابلے کو قانونی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔معاملہ لڑائی جھگڑے کا تھاپولیس نے جھگڑے میں مارے جانے والے کانسٹیبل کی موت کا بدلہ لینے کیلئے گرفتار نوجوان ذیشان کیخلاف انتقامی کارروائی کی۔ ریسکیو 1122کی رپورٹ نے پولیس کے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا۔یہ الزامات مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے مقتول نوجوان ذیشان کے معمر والدحاجی ناصر علی نے پریس کانفرنس کے دوران…

Read More

سود خور کا قسط نہ ملنے پر حملہ‘مقروض کی 6سالہ بچی مار دی

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سود خور نے قرضے پر منافع کی قسط بروقت نہ ملنے پر مقروض کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ مقر وض کو ڈرانے دھمکانے کیلئے اس پر سیدھی فائرنگ کی مگر مقروض کی بجائے اس کی کم سن بچی گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئی۔نیوزلائن کے مطابق نواحی علاقے ملکھانوالہ میں اجمل نامی شخص نے وارث نامی شہری پر فائرنگ کی مگر اس کی بجائے اس کی چھے سالہ بیٹی خدیجہ گولیوں کا نشانہ بن گئی۔اسے ہسپتال…

Read More

مدرسے کا کمسن طالب علم پراسرار قتل‘ بدفعلی کا شبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے کا کم سن طالب علم برہنہ حالت میں قتل کردیا گیا۔بچے کو مدرسے کی تین منزلہ عمارت کی چھت سے گلی میں پھینکا گیا۔ بچے کے گلے میں رسیوں کے نشان اور شلوار اتری ہوئی تھی۔مدرسے کے مہتمم سمیت چھے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسی مدرسے میں چند ماہ قبل بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے علی ٹاؤن مدرسہ ابوبکر صدیق کے پاس ایک کمسن بچے کی خون آلود لاش…

Read More

غیرت کے نام پر خاوند نے دوسری بیوی کو قتل کردیا

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی دوسری بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ نیوزلائن کے مطابق غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کا واقعہ فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 259ر ب میں بشیر نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ 27سالہ نازیہ پروین کو شدید زخمی کردیا اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ جانبر…

Read More