بی بی شہید کی جلاوطنی اور شمس الاسلام ناز کا مسلسل رابطہ

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر تینشمس الاسلام نازکے ساتھ میرا تعلق دو دہائیوں پر محیط رہا۔ مشکل حالات کے باوجود میں ان سے دور نہ ہٹ سکا۔ بہت ہی برے حالات بھی دیکھے مگر ضمیر نے کبھی گوارہ نہ کیا کہ جن کے ساتھ اچھے حالات میں جڑا تھا برے حالات میں ان کے ساتھ نہ رہوں۔ شمس الاسلام ناز نے ہمیشہ درس بھی تو یہی دیا تھا۔ سچ بولو۔ سچ کا ساتھ دو۔ خود پرکھ کرو کسی کی باتوں پر نہ جاؤ۔ جسے تمہارا دل سچا سمجھے…

Read More

نوائے وقت کی مالکہ رمیزہ کے ظالمانہ روئیے پر آنسو روتی تحریر

دل کے زخم مندمل نہیں ہوتے۔۔ نوائے وقت اخبار میں چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، مستقل ملازمین کو قبل از وقت ریٹائر کرنے اور ڈیلی ویجز پر دوبارہ ملازمت دینے کے خلاف مظاہرہ جاری تھا۔ پرویز شوکت صاحب بولے کہ جن کے لیے ہم مظاہرہ کر رہے ہیں وہ یہاں موجود نہیں ہیں۔ اچانک مجمع میں سے ایک ادھیڑ عمر کا شخص سامنے آیا اور بولا میں یہاں موجود ہوں، میں وہ ہوں جس نے اپنی زندگی اس اخبار کو دے دی، جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گیا…

Read More

عظیم صحافی رہنما منہاج برنا فیصل آباد میں اور شمس الاسلام ناز

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر دو ہاں ایسا ہی تو تھا شمس الاسلام ناز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ماتھے کا جھومر۔ مارشل لاء کے دور میں پی ایف یو جے کی اظہار کی آزادیوں کیلئے جنگ میں فرنٹ پر ڈٹا رہا۔ 1979کی تحریک میں جیل بھی گیا۔ جیل سے باہر آیا تو ملک میں قحط الرجال تھا۔ صحافتی سیاست سے بہت سے نام تائب ہوکر چھپ چکے تھے۔ مگر اسی قحط الرجالی کے دور میں 1979میں منہاج برنا کی زیرقیادت ایپنک کا اسسٹنٹ سیکرٹری بنا۔ 1981میں…

Read More

پنجاب میں جرنلسٹ ہیلتھ کارڈ‘ گروپ انشورنس کیلئے لسٹیں فائنل

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے اور گروپ انشورنس کیلئے لسٹوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ لسٹوں کو ریجنل بنیادوں پر الگ الگ تیار کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد ریجن کی لسٹ میں 12سوکے قریب صحافی شامل ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ہی صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ اور گروپ انشورنس کی سہولت مل جائے گی۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی نے پنجاب میں برسراقتدار آتے ہی پنجاب بھر کے صحافیوں کو خصوصی مراعات دینے کیلئے کام…

Read More

شمس اسلام ناز میڈیا ایوارڈ اور سٹوڈنٹ سکالر شپ شروع کرنے کا اعلان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے نامور صحافی اور سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شمس الاسلام نازکے نام سے میڈیا ایکسیلنسی ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ ہر سال پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مختلف کیٹگریز میں ان کی برسی کے موقع پر دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ مستحق طلبہ کو ان کے نام سے سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے اور ان کی کتابوں کوبھی شائع کروایا جائیگا۔ اس کا علان ایف یو جے کے زیراہتمام شمس الاسلام ناز کے تعزیتی…

Read More

ہوش مندی، اچھا انجام ،بند کان اچھے نہ زبان بے لگام

گلوبل پِنڈ ( محمد نواز طاہر) پاکستان میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے ۔ بحران صرف کارکنوں کی چھانٹیوں سے واضح ہے، میڈیا مالکان کی کا کہنا ہے کہ ان کے اشتہارات روک لئے گئے ہیں جو مالی بحران کا باعث بنے ہیں اور وہ چھانٹیوں پر مجبور ہوئے جبکہ میڈیا کارکن یہ موقف ماننے کو تیار نہیں ، چھانٹیا ںبھی ہورہی ہیں اور ان چھانٹیوں پر میڈیا کارکن سراپا احتجاج بھی ہیں ۔ بنیادی طور پر احتجاج میڈیا مالکان کے خلاف ہے جس میں حکومت جزوی طور پر پارٹی…

Read More

تبدیلی آگئی: حکومت کیخلاف نفرت پھیلانے پر فیصل آباد میں مقدمہ درج

فیصل آباد(عاطف چوہدری)تبدیلی آتے ہی پنجاب پولیس بھی سرگرم ہوگئی ۔فیصل آباد پولیس نے پونے دو سال پرانے ٹی وی پروگرام کی بنیاد پر سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ‘جنگ و جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹومیر شکیل الرحمان ‘سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی‘ اور جیو کے اینکر پرسن منیب فاروق کیخلاف حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں منتخب اور قانونی وفاقی یا صوبائی حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی دفعہ 124اے ‘پی پی…

Read More

پنجاب :اخبارات کو سرکاری اشتہارات میں 500کھرب کی کرپشن

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے اخبارات کو دئیے گئے اشتہارات میں 500کھرب سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب کی سرکار دس برس تک مختلف اخبارات کو زائد نرخوں پر‘ بوگس ریٹ کارڈ پر اشتہارات جاری کرتی رہی۔قومی خزانے کو 500کھرب کا نقصان پہنچاتی رہی۔ قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں براہ راست سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ملوث پائے جارہے ہیں جو اپنے دور میں وزیر اطلاعات بھی خود ہی…

Read More

میڈیا پر سنسر شپ کیخلاف ایف یوجے نے ’’ بلیک ڈے‘‘ منایا

فیصل آباد(نیوزلائن)ضیاء الحق کے مارشل لاء میں میڈیا پر بدترین پابندیاں عائد کئے جانے کیخلاف فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے بلیک ڈے منایا۔ ایف یو جے کے ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جبکہ ایف یو جے کی کیمپ آفس پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری حامد یٰسین نے کہا کہ ضیاء الحق دور…

Read More

میڈیا ورکرز رائٹس موومنٹ: فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی کیمپ

فیصل آباد(نیوزلائن)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تحریک حقوق میڈیا ورکرز کے سلسلے میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے شہر کے مرکزی ضلع کونسل چوک میں دو روزہ احتجاجی کیمپ لگایا ۔ احتجاجی کیمپ کی قیادت ایف یو جے کے صدر طاہررشید نے کی۔سیاسی رہنماؤں‘ لیبر لیڈرز‘ تاجروں‘ صنعتکاروں‘ اساتذہ‘ سول سوسائٹی کے نمائندوں‘ یونیورسٹی طلبہ‘ کسان تنظیموں نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ میڈیا لائرز سول سوسائٹی فورم کے کنونیئر شیخ سلطان محمود نے ایف یو جے کے احتجاجی کیمپ کیلئے خصوصی…

Read More