ٹویوٹا فیصل آباد موٹرز بھی سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹ میں شامل نکلا

فیصل آباد (احمد یٰسین) عالمی برانڈ کی” ٹویوٹا موٹرز”کی خریدوفروخت کا کام کرنیوالا ادارہ ٹویوٹا موٹرز فیصل آبادبھی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ ٹویوٹا موٹرز فیصل آباد کا نام سیلز ٹیکس چوری کرنیوالے 1632بڑے ایسے سرمایہ داروں اور کمپنیوں کی لسٹ میں شامل ہے جن کیخلاف کارروائی کیلئے ایف بی آرپہلے ہی تمام ریجنل دفاترز کو کارروائی کا حکم جاری کرچکا ہے۔نیوز لائن کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس ریٹرن ‘ خریداریوں اور فروخت کے حسابات ‘ بنک اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے گزشتہ مال سال…

Read More

جی سی یونیورسٹی: وائس چانسلر کو ناکام کرنے کیلئے فیکلٹی ممبران کا محاذ

فیصل آباد (احمد یٰسین) جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ناکام بنانے اور انہیں یونیورسٹی میں احتساب کا نظام لانے سے روکنے کیلئے یونیورسٹی فیکلٹی کے ایک گروپ نے محاذ بنا لیا۔ وی سی کا میڈیا ٹرائل کرنے ‘اعلیٰ سطح پر درخواست بازی کرنے اور ان کی حمائت کرنے والوں کو مختلف ایشوز میں الجھانے کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے چارج سنبھالتے ہیں یونیورسٹی میں احتساب کا نظام لانے‘ جونیئرز کو…

Read More

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کا اخباری مالکان کیخلاف تحریک کا اعلان

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے قوانین پامال کرنے اور رجسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے اخباری مالکان کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے ۔ ایف یو جے کے صدر طاہر رشید اور جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے نئے سال کیلئے الیکشن نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخباری مالکان نے غیرقانونی چھانٹیاں کرکے‘ دفاتر کی غیرقانونی تالہ بندی کرکے ورکرز کو بے روزگار کرنے کا غیراخلاقی اور غیرقانونی کام شروع کررکھا ہے یہ صورتحال کسی صورت…

Read More

فیصل آباد میں خواتین پولیس اہلکاروں کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد میں خواتین پولیس اہلکاروں کو پولیس افسران کی طرف سے جنسی ہراساں کئے جانے اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک کے مرد پولیس اہلکار اس معاملے میں براہ راست ملوث بتائے جارہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں خواتین اہلکاروں کو مختلف طریقوں سے جنسی ہراساں کئے جانے کی صورتحال سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والی نئی لیڈی کانسٹیبل اس صورتحال کا خاص نشانہ بنتی ہیں۔ تاہم پرانی اہلکاروں کو بھی افسران…

Read More

کرپٹ بیورو کریٹس کیخلاف ’’ہنٹ آپریشن‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد(میاں افتخار )پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف ’’ہنٹ آپریشن ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران سیاسی وابستگیاں رکھنے والوں کو بھی کرپشن کی دفعات کے تحت ہی چارج کیا جائے گا۔ افسران کے اپنے اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے بیوروکریسی میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ مالی و اخلاقی بدعنوانیوں ‘ اختیارات کے ناجائز…

Read More

زمینی پانی کے تحفظ کیلئے واٹر ایکٹ 2018ء کا مسودہ تیار

فیصل آباد(نیوز لائن) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت پانچ بڑے شہروں کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز کو بااختیار بنانے کیلئے میونسپل واٹر ایکٹ 2018ء کا مسودہ قانون تیار کر لیا۔جس کے تحت تمام سرکاری و نجی اداروں کو زمینی پانی کے حصول کیلئے پرمٹ حاصل کرنا لازم ہو گا۔ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کے آبی اداروں کو میونسپل واٹر، گراؤنڈ واٹر، بارشیپانی اور سر فس واٹر کا مکمل محافظ بنا دیا جائیگا۔ آبی سرگرمیوں کو کنٹرول و مانیٹرنگ کیلئے صوبائی سطح پر واٹر کمیشن کی…

Read More

فیصل آباد میں جگہ جگہ قبضے: 127 غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس

فیصل آباد(ندیم شہزاد )فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر شہر کا حلیہ ہی خراب کر دیا۔جبکہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر تجاوزات کی مرتکب ‘ سرکاری اراضی کا غیرقانونی استعمال کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی کروڑوں روپے کی سالانہ کرپشن کیساتھ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنانے‘ سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا کھلے عام ارتکاب کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے شہر…

Read More

فیصل آباد آرٹس کونسل سٹیج ڈراموں سے ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد آرٹس کونسل نے شہر کے تمام تھیٹروں میں لگنے والے سٹیج ڈراموں سے ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنا شروع کر دیا۔ خصوصی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے سٹیج ڈرامہ کے اجازت نامے میں رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں جبکہ ’’خصوصی ٹیکس‘‘ کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق آرٹس کونسل حکام اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہئے شہر کے مختلف تھیٹروں میں لگنے والے سٹیج ڈراموں سے ’’خصوصی ٹیکس‘‘ وصول کر رہے ہیں۔خصوصی ٹیکس ہفتہ وار…

Read More

پہلی بار صنعتکاروں کو گیس و بجلی پر سبسڈی دی: چوہدری سرور

فیصل آباد(نیوزلائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے صنعتکاروں کو سوئی گیس اور بجلی پر 45ارب روپے کی سبسڈی دی ہے آئندہ بھی صنعتی سیکٹر کو گیس سمیت دیگر معاملات پر مزید ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ملک نازک دور سے گذررہا ہے احتجاج کی بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں وہ فیصل آباد میں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام سے خطاب کررہے تھے تقریب میں ملک بھر کے ایکسپورٹرز نے شرکت…

Read More

چمک کا کمال ‘ گھر بیٹھے اوپن یونیورسٹی میں ورکشاپس کی حاضری لگنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن) گھر بیٹھے ہی اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس فیصل آباد میں ورکشاپس کی بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے بوگس حاضریاں نہ صرف فیصل آباد میں ہونیوالی ورکشاپس میں لگائی جارہی ہیں بلکہ یونیورسٹی کیساتھ ویڈیو لنک سے ہونیوالی ورکشاپس میں بھی ریجنل کیمپس فیصل آباد سے بوگس حاضریاں لگائی جاتی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس فیصل آباد میں ورکشاپس کی بوگس حاضریاں لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیصل آباد میں مختلف سکولوں اور کالجوں میں ہونیوالی ورکشاپس کے علاوہ…

Read More