غیر رجسٹرڈ‘ خفیہ ذرائع آمدن والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں غیررجسٹرڈاور خفیہ ذرائع آمدن رکھنے والی این جی اوز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔سماجی تنظیموں کو 15جولائی تک رجسٹریشن کروانے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ جن تنظیموں کی رجسٹریشن کی مدت پوری ہوچکی ہے انہیں بھی15جولائی تک ہرصورت رجسٹریشن ری نیو کرانے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نئی رجسٹریشن اور رجسٹریشن ری نیو نہ کرانے والی تمام ان رجسٹرڈ این جی اوز و تنظیموں کو فوری طور پر کام کرنے سے…

Read More

تمناؤں اور خواہشات کو حقوق کا نام نہیں دیا جا سکتا: نازیہ سردار

شعور قوموں کا اثاثہ ہوتا ہے’ اور شعور و آگاہی کیلئے سول سوسائٹی کے سرگرم افراد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والوں معاشروں میں حقوق کے حوالے سے عوام میں آگہی کا کام کرنے کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں مگر سچ کا سفر کرنے والوں کو مصنوعی رکاٹوں سے ان کے راستے سے ہٹانا ممکن نہیں ہوتا۔ حقوق اور آگہی کی بات کرنا اس حوالے سے بھی مشکل ہے کہ اس کیلئے پہلے خود علم کا حصول یقینی…

Read More

فلاحی سرگرمیوں کو منظم بنانے کیلئے جدید علوم ناگزیر ہیں: رانا شاہد

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر محمد شاہد رانا نے کہا ہے کہ فلاحی سرگرمیوں کو منظم اور جامع بنانے کے سلسلے میں جدید علوم اور مہارتوں سے آگاہی ناگزیر ہے اس ضمن میں تربیتی پروگرامز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس کی بدولت استعداد کار میں اضافہ اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق حکومتی اقدامات کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات سوشل ویلفےئر کمپلیکس پیپلز کالونی کے کپیسٹی بلڈنگ وٹریننگ سنٹر میں ’’کمیونٹی موبلائزیشن اینڈاین جی اومینجمنٹ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء…

Read More

میں کہاں ہوں ؟ —– تحریر: فرزانہ کرسٹوفر

ایک منٹ ایک منٹ میں آپ سے کہہ رہا ہوں میں اپنی خوتین ( خواتین ) سے کہہ رہا ہوں تبدیلی کسی اور نے نہیں آپ نے لانی ہے پی ٹی آئی کی نومنتخب حکومت تبدیلی کے بھرپور نعرے اور منشور کے ساتھ طاقت میں آ چکے ہیں اور بلاشبہ اس تبدیلی میں خواتین کا بھر پور عمل دخل ہے ، پہلے پی ٹی آئی دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تیسری قوت بن کے ابھری اور اب حکومت بنا کے ثابت کر چکی کہ پی ٹی آئی اصل طاقت ہے…

Read More

پابندی کے باوجود سرکاری تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے سیمینارز

فیصل آباد(نیوزلائن)وزارت داخلہ کی پابندی کے باوجود فیصل آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں این جی اوز کے سیمینارز ‘ ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئرکے حکام اور ضلعی انتظامیہ پنجاب حکومت کی عائد کردہ پابندی پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہے ہیں نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز اور سکولوں میں این جی اوز کے سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ نے واضح نوٹیفکیشن جاری کرکے…

Read More

فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں فیصل آباد اور فیصل آباد کا ادب ندارد

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں فیصل آباد اورفیصل آباد کی ادبی تاریخ نظر پائی گئی اور نہ فیصل آباد کے ادیبوں و شاعروں کو ہی جگہ مل سکی۔ فیصل آباد آرٹس کونسل کی نااہل انتظامیہ نے بھی پرائیویٹ تقریب کو ’’فیصل آباد لٹریری فیسٹیول‘‘ کا نام دینے پر کوئی اعتراض کیا اور نہ ضلعی انتظامیہ ادب کی آڑ میں کمرشل مفادات لئے سجائی جانیوالی تقریب کو سمجھنے میں کامیاب ہوئی ۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد آرٹس کونسل میں ضلعی انتظامیہ کی اشیرباد سے ہونیوالی ایک پرائیویٹ تقریب کو…

Read More