پاکستان کی تقسیم’ بنگلہ دیش بننے کا کوئی ایک طبقہ ‘ لیڈر یا ادارہ ذمہ دار نہیں

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان کی تقسیم اور بنگلہ دیش بننے کا کوئی ایک طبقہ ‘ لیڈر یا ادارہ ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عالمی حالات’ محرومی کا مسلسل احساس ‘مشرقی پاکستان کی لیڈر شپ کاعوامی مؤقف سے دور رہنا اور مطالبات کو نظر انداز کرنا’سیاسی’ معاشی و معاشرتی صورتحال اور دیگر بہت سے عوامل تقسیم کی وجہ بنے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے معروف تاریخ دان اور جی سی یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے انچارج ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب کی کتاب ”مشرقی پاکستان…

Read More

تمناؤں اور خواہشات کو حقوق کا نام نہیں دیا جا سکتا: نازیہ سردار

شعور قوموں کا اثاثہ ہوتا ہے’ اور شعور و آگاہی کیلئے سول سوسائٹی کے سرگرم افراد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والوں معاشروں میں حقوق کے حوالے سے عوام میں آگہی کا کام کرنے کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں مگر سچ کا سفر کرنے والوں کو مصنوعی رکاٹوں سے ان کے راستے سے ہٹانا ممکن نہیں ہوتا۔ حقوق اور آگہی کی بات کرنا اس حوالے سے بھی مشکل ہے کہ اس کیلئے پہلے خود علم کا حصول یقینی…

Read More

ورکرز کی جنگ:افضل بٹ’ رانا عظیم’ پرویز شوکت کے امتحان کا وقت آگیا

فاقوں کی نذر کیجئے قلم کے سپاہیوں کو اور پھر ان کے نام پر آزادی اظہار بیچئے میرے بھائیوں جیسے دوست نے کیا ہی خوب بات کی ہے۔ پاکستان کا واحد شعبہ میڈیا ہے جہاں ملک کا کوئی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے کام شروع کیا تو سب سے پہلے اے پی این ایس نے اس کی مخالفت کی۔ اپنے تائیں ایڈیٹرز کی تنظیم کہلانے والی سی پی این ای نے بھی جھٹ مالکان کی خوشنودی کیلئے بیان جھڑ…

Read More

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں: ویمن لیڈرز کا اتفاق

فیصل آباد (احمد یٰسین) مختلف سیکٹرز میں نمایاں مقام رکھنے والی خواتین کا اتفاق ہے کہ حقوق نسواں بارے آگاہی کیلئے ہر سطح پر اور مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف حکومت ہی نہیں معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔اگرچہ خواتین کی بڑی تعداد مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور تعلیمی میدان میں بھی خواتین نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں مگر اس کے باوجود خواتین کی بہت بڑی تعداد اپنے حقوق سے آگاہ ہی نہیں…

Read More

فیصل آباد سے حساس اداروں نے کالعدم تنظیموں کے 22افراد گرفتار کر لئے

فیصل آباد (نیوز لائن) حساس اداروں نے فیصل آباد سے کالعدم تنظیموں کے 22افراد کو حراست میںلے لیا ہے۔ ان افراد کیخلاف کارروائی وفاقی حکومت کی ہدائت پر کی گئی ہے۔ پکڑے جانے والوں کا تعلق جیش محمد’ جماعت الدعوة ‘ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں سے بتایا جاتا ہے ۔ پکڑے جانے والے کارکنوں میں شہزاد اسلم’محمد افضل’جمشید علی’شاہد محمود’شہزاد اشرف ساہی’وسیم اختر’شہزاد علی’محمد بلال’ندیم شاہد’محمد شاہد’محمد ارشد’محمد اقبال’محمد انیس’ظہیر عباس’قاری محمد یار’وقاص ربانی’محمد شافی’منیر احمد’مفتی عاصم اور اعجاز محمود، عبدالخالق اور عتیق اللہ شامل ہیں۔ پکڑے جانیوالوں…

Read More

پاک انڈیا کشیدگی: ترکی اور امارات کا پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد (نیوز لائن) وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردگان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو، پاک بھارت کشیدگی اور صورتحال معمول پر لانے کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ عالمی رہنمائوں نے مسائل پرامن طریقہ سے حل کرنے کی وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ…

Read More

پہلا سرپرائز: پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے تباہ کردئیے‘ پائلٹ گرفتار

اسلام آباد (نیوز لائن) تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارووائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا،…

Read More

اختیارات کا رونا رو تے محکمہ ماحولیات نے شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

فیصل آباد (احمد یٰسین) اختیارات نہ ہونے کا رونا رو تے ہوئے محکمہ ماحولیات نے فیصل آباد کے ایک کروڑ شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی۔ ماہرین فیکٹریوں کے دھویں کو انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل قرار دے رہے ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں رکاوٹ بننے والی سموگ کا موجب بھی یہی فیکٹریوں کا دھواں قرار دیا جا چکا ہے۔ مگر محکمہ ماحولیات دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ صرف فیصل آباد میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف 90ہزار سے زائد شکایات بغیر کارروائی پڑی…

Read More

سچ کا پرچار کرنیوالے جھوٹ کے علمبرداروں کا احتساب کون کریگا

احمد یٰسین کی صحافتی سچائیاں صرف فیصل آباد ہی کیا پاکستان بھر میں ٹی وی چینلوں پر اور اخبارات میں سچ سچ سچ کی گردان مل رہی ہے۔ میڈیا احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگا لگا کر سیاسی جماعتوں ‘ حکومتوں اور عوام کا جینا دوبھر کئے ہوئے ہے۔ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں سب سے زیادہ نعرہ زن ہے اور اسی نعرے کیساتھ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہے ۔مگر سچ ہے کہ کہیں نظر ہی نہیں آرہا۔ پی ٹی…

Read More

یوم دفاع …. ہمیں پیار ہے پاکستان سے – تحریر: سبحان علی

چھے ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ کا انتہائی اہم اور یاد گار دن ہے جو ہمیں ان ایام کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر فوج اور پوری قوم نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیاتھا اور یہ وہ موقع تھا جب پاکستانی قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا اور ایسے مشترکہ جدوجہد کی جو آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی ۔ یوں تو ہم…

Read More