ایم ڈی پارکنگ کمپنی کی غفلت : پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)ایم ڈی پارکنگ کمپنی ام لیلیٰ نقوی کی نااہلی‘ غفلت ‘ لاپرواہی اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے چہیتے سابق ڈی سی او فیصل آباد نورالامین کی ’’ہٹ دھرمی‘‘ پالیسیوں کی وجہ سے فیصل آباد پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا۔ ضلعی حکومت سے 25کروڑ روپے کا قرض‘ شہریوں سے کروڑوں روپے کی رقوم صرف نقشہ دکھا کر اکٹھی کرنے اور شہر میں بے ہنگم و غیرقانونی پارکنگ کی کھلی چھوٹ ملنے کے باوجود ایم ڈی پارکنگ کمپنی پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام…

Read More

پنجاب حکومت کی پرائیویٹ کمپنیوں سے سیاسی شخصیات فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت کی پرائیویٹ کمپنیوں سے سیاسی شخصیات کو فارغ کردیا گیا۔ فیصل آباد پارکنگ کمپنی، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کیٹل منڈی مینجمنٹ کمپنی اور ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے بورڈز سیاسی افراد کے بغیر نئے تشکیل دیدئے گئے ۔نیوزلائن کے مطابق کیٹل منڈی مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ کمشنر، ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سیکرٹری انڈسٹری، پارکنگ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی کمشنر ہونگے۔ نئے بورڈز میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی سیاسی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سابقہ دور حکومت…

Read More

فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کے گھپلے ‘کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آنے کے باوجود کوئی ادارہ یا اعلیٰ آفیسر کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ۔ انٹی کرپشن حکام آنکھیں اور کان بند کئے بیٹھے ہیں‘ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکمل لاتعلق، میئر پراسرار خاموشی اختیار کئے جبکہ وزارت ہاؤسنگ و بلدیات کے سیکرٹریز اس معاملے سے جان بچانے کے چکر میں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔ کمپنی کے غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بھی چلانے کا انکشاف…

Read More

فیصل آباد پارکنگ کمپنی: اڑھائی سال کی آمدن پراسرار طور پر غائب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی اڑھائی سال کی آمدنی پراسرار طریقے سے غائب ہوگئی۔ٹی ایم ایز سے زیادہ پارکنگ پوائنٹس ہونے‘ متعدد پرائیویٹ پارکنگ پوائنٹس پر قبضے کے باوجود کمپنی آمدن نہیں دے پائی رہی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی شہر میں 167پوائنٹس پر پارکنگ کا نظام چلا رہی ہے اور صرف 40پوائنٹ ظاہر کئے جاتے ہیں اور 127پوائنٹس سے ہونیوالی آمدنی پراسرار طور پر غائب ہو رہی ہے۔ ظاہر کردہ پوائنٹس کی آمدن کا بھی کوئی حساب نہیں ہے۔ قواعد کی رو سے پارکنگ کمپنی نے جس…

Read More

ایم ڈی پارکنگ کمپنی کی تعیناتی غیرقانونی اور خلاف قواعد ہوئی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی کا باوا آدم ہی نرالا ثابت ہورہا ہے۔ سابق ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایف پی سی نورالامین مینگل نے پارکنگ کمپنی کی ایم ڈی ام لیلیٰ نقوی کی تعیناتی ہی خلاف قواعد اور غیرقانونی طریقے سے کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق سابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے اپنی مرضی سے اور قواعدو ضوابط کو روندتے ہوئے ام لیلیٰ نقوی کو ایم ڈی تعینات کر دیا۔ ایم ڈی کی پوسٹ پر تعیناتی کرنے کیلئے کمپنی رولز کے…

Read More

پارکنگ کمپنی کا امتیازی قانون: افسر سرکاری، ماتحت پرائیویٹ ملازم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے ملازمت کے حوالے سے پاکستانی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی شروع کر رکھی ہے ۔افسران اور ملازمین کیلئے الگ الگ قواعد اور قوانین رکھے ہوئے ہیں۔کمپنی میں افسران تو سرکاری لگائے ہیں جبکہ ماتحت ملازمین کی بھرتی ڈیلی ویجز اور پرائیویٹ ملازم کے طور پر کی جارہی ہے۔ ملازمین کو ملازمت کے حوالے سے کوئی تحفظ دیا جا رہا ہے اور نہ ان کا کسی بھی قسم کا کوئی سروس سٹرکچر ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے اپنے ورکرز کی…

Read More

فیصل آبادپارکنگ کمپنی کے جگہ جگہ قبضے‘127غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر شہر کا حلیہ ہی خراب کر دیا۔جبکہ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنا کر تجاوزات کی مرتکب ‘ سرکاری اراضی کا غیرقانونی استعمال کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی کروڑوں روپے کی سالانہ کرپشن کیساتھ غیرقانونی پارکنگ پوائنٹس بنانے‘ سرکاری اراضی پر قبضہ جمانے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا کھلے عام ارتکاب کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے شہر میں 167پارکنگ…

Read More

فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں50کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں اڑھائی سال کے دوران 50کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔نفع بخش اداروں سمیت شہر بھر کا پارکنگ چارج لینے کے باوجود کمپنی نے ’’پارکنگ پلازہ‘‘ کیلئے ایک پائی خرچ نہیں کی۔اور نہ ہی ضلعی حکومت کو ایک پائی کا منافع ادا کیا ہے الٹا نفع بخش پارکنگ پوائنٹس کو’’ گھاٹے کا سودا‘‘ بنا ڈالا۔نیوزلائن کے مطابق مارچ 2015میں بنائی گئی فیصل آباد پارکنگ کمپنی نے سابقہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر کی آشیر باد سے…

Read More

پارکنگ پلازہ سفید ہاتھی بن گیا‘ کروڑوں خرچ مزید اربوں درکار

فیصل آباد(ندیم جاوید)پارکنگ کمپنی کی نااہلی ‘ مئیر کے انتظامی معاملات اور شہر کی ضروریات سے لاعلم اور سابق ڈی سی او کے بغیر منصوبہ بندی ہٹ دھرمی سے کئے خلاف قواعد’’ ایکشن ‘‘کے باعث فیصل آباد پارکنگ پلازہ تعمیر سے پہلے ہی متناعہ ہو گیا۔ پارکنگ پلازہ کے نام پر کارپوریشن سے زمین لی گئی جبکہ سرکار سے ادھار اور شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم بٹور کر کروڑوں روپے اکٹھے کئے گئے ابھی ابتدائی کام بھی نہیں ہوا اور کروڑوں روپے خرچ ہو چکے مگر مزید کام کیلئے…

Read More