ورکرز کی جنگ:افضل بٹ’ رانا عظیم’ پرویز شوکت کے امتحان کا وقت آگیا

فاقوں کی نذر کیجئے قلم کے سپاہیوں کو اور پھر ان کے نام پر آزادی اظہار بیچئے میرے بھائیوں جیسے دوست نے کیا ہی خوب بات کی ہے۔ پاکستان کا واحد شعبہ میڈیا ہے جہاں ملک کا کوئی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے کام شروع کیا تو سب سے پہلے اے پی این ایس نے اس کی مخالفت کی۔ اپنے تائیں ایڈیٹرز کی تنظیم کہلانے والی سی پی این ای نے بھی جھٹ مالکان کی خوشنودی کیلئے بیان جھڑ…

Read More

کبوتروں کی بند آنکھیں،بلی کے پنجے اور دانت گردن پر

برِ صغیر میں، بنیادی حقوق ، جمہوریت ، ٹریڈ یونین اور آزادی اظہارِ رائے کی جدوجہد کی تاریخ میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس( پی یو جے) اور قیام پاکستان کے بعدکی تاریخ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کے ذکر کے بغیر نامکمل اور پھیکا ہوگی ۔ پی یو جے عمر میں پاکستان سے پانچ سال بڑی جبکہ پی ایف یو جے دو سال چھوٹی ہے ، اس تنظیم میں کچھ اراکین ایسے بھی ہیں جو اگرچہ متحرک کارکن نہیں لیکن رکن رہیں ہیں اور ان دنوںمیڈیا…

Read More

ضیاء آمریت کے دوران بھٹو کی پنکی فیصل آباد میں اور شمس الاسلام ناز

شمس الاسلام ناز کی یاد میں۔۔۔۔قسط نمبر ایک مغربی دنیا کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے اپنی جان سے گزر جانے کا حوصلہ رکھنے والا ذوالفقار علی بھٹو تختہ دار کو چوم کر دارفانی سے کوچ کرچکا تھا۔عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کا نعرہ مستانہ بلند کرنے والے بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے پنکی سرپر کفن باندھ کر میدان میں نکل آئی تھی۔ بھٹو شہید کے بعد پنکی نے ضیاء آمریت کیخلاف میدان عمل میں آکر جدجہد شروع کی تھی تو…

Read More

شمس اسلام ناز میڈیا ایوارڈ اور سٹوڈنٹ سکالر شپ شروع کرنے کا اعلان

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے نامور صحافی اور سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شمس الاسلام نازکے نام سے میڈیا ایکسیلنسی ایوارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ ہر سال پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی مختلف کیٹگریز میں ان کی برسی کے موقع پر دیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ مستحق طلبہ کو ان کے نام سے سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے اور ان کی کتابوں کوبھی شائع کروایا جائیگا۔ اس کا علان ایف یو جے کے زیراہتمام شمس الاسلام ناز کے تعزیتی…

Read More

ہوش مندی، اچھا انجام ،بند کان اچھے نہ زبان بے لگام

گلوبل پِنڈ ( محمد نواز طاہر) پاکستان میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے ۔ بحران صرف کارکنوں کی چھانٹیوں سے واضح ہے، میڈیا مالکان کی کا کہنا ہے کہ ان کے اشتہارات روک لئے گئے ہیں جو مالی بحران کا باعث بنے ہیں اور وہ چھانٹیوں پر مجبور ہوئے جبکہ میڈیا کارکن یہ موقف ماننے کو تیار نہیں ، چھانٹیا ںبھی ہورہی ہیں اور ان چھانٹیوں پر میڈیا کارکن سراپا احتجاج بھی ہیں ۔ بنیادی طور پر احتجاج میڈیا مالکان کے خلاف ہے جس میں حکومت جزوی طور پر پارٹی…

Read More

عظیم صحافی رہنما شمس الاسلام ناز دنیا فانی سے رخصت ہو گئے

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے سینٸر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل شمس الاسلام ناز اس دار فانی سے رکصت ہوگئے۔ سوموار کے روز اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ان کی وفات ہوگئی۔ مرحوم آزادی اظہار کے داعی اور تمام عمر میڈیا ورکرز کے حقوق کیلٕٸے جدوجہد کرتے رہے۔ مرحوم کی عمر 64 برس تھی۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیٹیوں اور اہلیہ کے علاوہ اپنے شاگردوں کی بڑی تعداد چھوڑی۔ وہ 44 برس سے شعبہ صحافت میں تھے۔ 25 سال…

Read More

سچ کا پرچار کرنیوالے جھوٹ کے علمبرداروں کا احتساب کون کریگا

احمد یٰسین کی صحافتی سچائیاں صرف فیصل آباد ہی کیا پاکستان بھر میں ٹی وی چینلوں پر اور اخبارات میں سچ سچ سچ کی گردان مل رہی ہے۔ میڈیا احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگا لگا کر سیاسی جماعتوں ‘ حکومتوں اور عوام کا جینا دوبھر کئے ہوئے ہے۔ پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف اور احتساب کے حق میں سب سے زیادہ نعرہ زن ہے اور اسی نعرے کیساتھ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ چکی ہے ۔مگر سچ ہے کہ کہیں نظر ہی نہیں آرہا۔ پی ٹی…

Read More

طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124…

Read More