پولیس کے تمام شعبوں کی تنخواہوں’ مراعات کو ہم آہنگ کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومت نے پولیس کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی اجلاس 3 جون کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ، صوبائی وزیر قانون، آئی جی پنجاب پولیس اور سیکرٹری فنانس شرکت کریں گے۔۔ جس میں پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک وارڈن سروس بھی شامل ہیں۔ پولیس ملازمین کو 2013 یا 2017 کے شیڈول کے مطابق ڈیلی الانس اور 2011 یا 2017 میں ترمیم شدہ…

Read More

نئے سی پی او کے حکم پر شہریوں پررعب جمانے کیلئے خصوصی فلیگ مارچ

فیصل آباد (نیوز لائن) نئے تعینات ہوانیوالے سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کے حکم پر فیصل آبادپولیس نے اہم شاہراہوں اورگنجان آبادعلاقوں میں فلیگ مارچ کیاگیا۔سی پی اواظہراکرم کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کی سربراہی میں عمل میں لائے گئے فلیگ مارچ میں سٹی ٹریفک پولیس کے ہیوی بائیکرز،ڈولفن فورس اورمختلف تھانوں کی موبائل گاڑیوں نے شرکت کی ۔پولیس لائنز سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ جیل روڈ ،یونیورسٹی روڈ،ستیانہ روڈ،پیپلزکالونی پہاڑی چوک،ڈی گراونڈ،جڑانوالہ روڈ،عبداللہ پورچوک ،جھمرہ روڈ،پل نشاط آبادشیخوپورہ روڈ،سرگودہاروڈ،الائیڈموڑ،اسماعیل روڈ،غلام محمدآباد،نڑوالا روڈ،گلبرگ،گورونانک…

Read More

فیصل آباد میں ویمن پولیس ہیلپ لائن ختم: ٹال فری نمبر 1213بند

فیصل آباد ( احمد یٰسین) تبدیلی کے نعرے کا ساتھ اقتدار میں آنیوالی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ”تبدیلی ”کے مظاہرے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تبدیلی کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں ویمن پولیس ہیلپ لائن ختم کردی ہے اور ہیلپ لائن کیلئے مختص ٹال فری نمبر 1213کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور جنسی ہراسگی’ گھریلو تشدد’ زیادتی ‘ اغواء ‘ لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ کا…

Read More

انتظامی و پولیس افسران سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگے

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد کے انتظامی اور پولیس افسران کے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور سیاسی تقاریب میں شامل ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی کے باوجود مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران کھلے عام قانون سے کھلواڑ کرکے سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہورہے ہیں مگر کوئی ادارہ ان کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں تعینات انتظامی اور پولیس افسران کے مختلف سیاسی سرگرمیوں مین شامل ہونے اور سیاسی تقاریب میں…

Read More

فیصل آباد میں 183 دشمن دار مسلح گروپوں کی موجودگی کا انکشاف

فیصل آباد (ندیم جاوید) فیصل آباد میں 183مسلح دشمن دار گروپوں کی موجودگی کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ہر گروپ میں درجن درجن بھر مسلح افراد موجود ہیں اور ان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پائے جارہے ہیں۔ سب بڑا دشمن دار گروپ نواجا سکھ کا بتایا جاتا ہے جس کی تین بڑے گروپوں کے ساتھ دشمنی رپورٹ ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ دشمنیاں تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں ہیں جہاں دشمنی والی 22فیملیز اور ان کے گروہ پائے جارہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق…

Read More

پولیس نے فیصل آباد میں سٹریٹ کرائم کے ریڈ زون مارک کرلئے

فیصل آباد (عاطف چوہدری) فیصل آباد پولیس نے فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی کے 32ریڈزون کی نشاندہی کر لی ہے۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں روکنے کیلئے ریڈ زونز میں خصوصی اقدامات کرنے اور پولیس گشت بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ریڈ زونز میں وارداتیں ہونے پر گشت کرنے والی ٹیموں کو سخت کارروائی کئے جانے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران فیصل آباد میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام نے…

Read More

جھوٹ کبھی سچائی کی جگہ نہیں لے سکتا: تحریرمرزا جاوید

حوالات کی سلاخوں کے پیچھے سے میں اسے نماز پڑھتا دیکھ رہا تھا۔۔۔ وہ پچیس چھبیس سال کا خوبصورت نوجوان قتل کے مقدمے میں دو دن پہلے ہی یہاں لایا گیا تھا جہاں سے چند دن بعد عدالتی کاروائی کے بعد اسے جیل منتقل کیا جانا تھا۔۔۔ اس کے خلاف کیس کافی مضبوط تھا اس لیے گمان غالب تھا کہ ایک دو پیشیوں کے بعد ہی اسے سزائے موت سنا دی جائے گی۔۔۔ میں ایک آرمی والا ہوں، اور پہلے دن سے ہی میرا رویہ اور لہجہ اس کے ساتھ…

Read More

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک‘ دوسرا زخمی ہو کر گرفتار

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ مسروقہ رقم و اسلحہ برآمد کر کے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر فیکٹری ملازمین سیف اللہ اور اشفاق موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ راستہ میں دو موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکووں نے ان کو روک کر بیس ہزار روپے نقدی چھین لی، ڈکیتی کی ہنگامی اطلاع ملنے پر بلوچنی پولیس موقع…

Read More

پی سی تبادلے: سی پی او کے احکامات پر عمل لائن محرر نے روک دیا

فیصل آباد (عاطف چوہدری) سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں پولیس اہلکاروں کے تبادلے پر عمل درآمد پولیس لائن کے محرر نے روک دیا۔ ضلع بھر سے اہلکاروں کو سی پی او فیصل آباد کے پی سی میں تبادلوں کے تناظر میں پولیس لائن بھجوا دیا گیا تھا۔ مگر پولیس لائن کا محرر نے ان احکامات پر عمل درآمد روک دیا ہے اور اہلکاروں کو لائن میں بیٹھے رہنے کی ہدائت کی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد اشفاق خان نے 240پولیس اہلکاروں کو…

Read More

غیرملکی فنڈنگ بند ہوتے ہی تھانوں کا فرنٹ ڈیسک منصوبہ بھی ٹھپ

فیصل آباد (عاطف چوہدری) تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنا کر ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے منصوبے کیلئے آنیوالی غیرملکی فنڈنگ بند ہوتے ہی پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تھانوں سے فرنٹ ڈیسک پلان رول بیک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرنٹ ڈیسک منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہی صوبہ بھر میں پولیس کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سسٹم کیساتھ مینوئل ریکارڈ مکمل کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنی حکومت کے دوسرے دور میں تھانوں میں…

Read More