این اے 101:ہر پل بدلتے ملکی حالات پر ہرپارٹی کے امیدوار کی نظر

فیصل آباد(احمد یٰسین)قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 101فیصل آباد ایک ایسا حلقہ ہے جہاں سے کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن‘ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مساوی دعوے سامنے آرہے ہیں جبکہ حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ کوئی جماعت یہاں سے قومی اسمبلی کا امیدوار فائنل نہیں کر پارہی۔ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی محمد افضل ساہی کا علاقہ ساہیانوالہ بھی اسی قومی اسمبلی حلقے میں آتا ہے اور یہاں سے 2002اور 2013میں ان کے بھائی کرنل غلام رسول ساہی پہلے ق لیگ اور بعد ازاں ن لیگ کے…

Read More

غلطی ہوگئی:نواب شیر وسیر پیپلز پارٹی میں واپسی کیلئے کوشاں

فیصل آباد(احمد یٰسین )پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق جیالے نواب شیر وسیر نے پی پی پی میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ملک کے بدلتے ہوئے حالات اور پی ٹی آئی میں امیدواروں کی بھرمار کے باعث نواب شیر وسیر واپسی پر مجبور ہیں جبکہ این اے 102کی متوقع انتخابی صورتحال نے بھی انہیں پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ کیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق چند ہفتے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق ایم این اے نواب شیر…

Read More

این اے 106: راناثناء اللہ کو جتوانے میں پی ٹی آئی کا کردار اہم

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد سے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 106انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے ۔ یہاں سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ رانا ثناء اللہ کا قومی اسمبلی کا پہلا الیکشن ہو گا ۔ اس سے قبل وہ پی پی 70سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور صوبائی وزیر رہے ہیں مگر قومی اسمبلی کا الیکشن پہلی بار لڑنے جا رہے ہیں۔ اس حلقے میں پیپلز…

Read More

شکست کا خوف:نواز ملک صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے گریزاں

فیصل آباد(احمد یٰسین)اپنا سابقہ حلقہ تبدیل ہونے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور میئر فیصل آباد کے بھائی ‘ رکن پنجاب اسمبلی نواز ملک صوبائی اسمبلی کے الیکشن سے بھاگنے لگے۔اور ایک دوسرے حلقے میں جا کر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ہی حلقے سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کی ہدائت کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آبادکے رکن پنجاب اسمبلی محمد نواز ملک آمدہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا…

Read More

حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کیا‘رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(نیوزلائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ بھرپوراعتماد کااظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اقتدار میں آکر ترقی کے مزید ریکارڈقائم کریں گے۔نواحی علاقے 58 ج ب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے میدان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ہماری کارکردگی کاکھلا ثبوت ہیں جس کی بدولت ہر علاقے میں خوبصورت اورپائیدار سڑکوں کا جال بچھایاگیا…

Read More

ووٹر کی عزت تحریک انصاف بحال کرے گی‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزلائن) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ‘ بے روز گاری ‘ لوڈشیڈنگ کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ۔ حالیہ بجٹ کے بعد مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے مزید مسائل کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ عمران خان کے پاس ہے ۔ پی ٹی ٹی آئی…

Read More