سالہا سال کے قبضے جائز قرار :انٹی کرپشن نے مافیاز کو کلین چٹ دیدی

فیصل آباد (نیوز لائن) انٹی کرپشن فیصل آباد کے حکام نے فیصل آباد ریجن میں قیمتی سرکاری زمینوں پر سالہا سال تک قبضے کو جائز قرار دیدیا ہے اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے مافیاز کو کلین چٹ دیدی۔ قیمتی سرکاری جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزارکروالی گئی ہیں مگر جرم ثابت ہونے کے باوجود بااثر ناجائز قابضین کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن فیصل آبادنے ریجن بھر میں ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی کی اور اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں ناجائز قابضین سے واگزار کروالی…

Read More

ریاست ڈوگر ایف ڈی اے کی زیر سرپرستی لوٹ مارمیں مصروف

فیصل آباد(نیوزلائن) غیرقانونی رہائشی سکیمیں بنا کر عوام کو لوٹنے والے ریاست ڈوگر کو ایف ڈی اے افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرقانونی رہائشی سکیمیں بنا کر لوٹ مار کرنے کا علم ہونے کے باوجود ایف ڈی اے حکام اس کے خلاف کوئی کارروائی سے گریزاں ہیں جبکہ اس کی ایک کالونی کو منظوری سرٹیفکیٹ دے کر دیگر کالونیوں میں لوٹ مار کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق غیرقانونی رہائشی سکیمیں بناکر عوام سے اربوں روپے لوٹنے والے اپنے تائیں بڑے ڈویلپر ریاست…

Read More

راجہ ریاض فیملی کی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں گھپلوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد کی فیملی ڈویلپ کردہ گرین ویو کالونی میں بھی بڑے پیمانے پر پراپرٹی فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کالونی کی تیاری میں بھی قانون کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ ایف ڈی اے نے بھی اسے منظور کرتے ہوئے قانون اور زمینی حقائق کو مکمل نظر انداز کیا۔ کالونی کی منظوری کے بعد پارک‘ پلے گراؤنڈ‘ مسجد‘ ڈسپنسری‘ واٹر ورکس کیلئے رکھی گئی اراضی کو بھی فروخت کردیا گیا۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

فیصل آباد میں غیرقانونی تعمیرات‘ ایکسٹینشن کالونیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کئے جانے اور بغیر منظوری رہائشی کالونیوں کی ایکسٹینشن بنائی جا رہی ہیں۔ ایف ڈی اے حکام تمام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود غیرقانونی تعمیرات اور بغیر منظوری بننے والے ایکسٹینشن کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ پہلے سے آباد علاقوں کے ارد گرد کی زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات کرکے ایف ڈی اے قوانین کا کھلے عام مذاق اڑایا جا تا ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام…

Read More

فیصل آباد کے ہر علاقے میں سرکاری زمینوں پرمافیا قابض‘ ضلعی انتظامیہ تماشائی

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ہر علاقے میں بااثر مافیاز نے پٹواریوں‘ نمبرداروں‘ اور علاقے کے ریونیو حکام کی ملی بھگت سے قیمتی سرکاری زمینوں پر قبضے جما رکھے ہیں ‘ انتظامیہ کو سرکاری زمینوں کا علم ہے اور نہ اس پر قابض بااثر مافیاز کیخلاف کارروائی کرنے کی ہمت کر پا رہی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق لائلپور(فیصل آباد ) کی آباد کاری کے وقت سے ہی یہاں کے ہر گاؤں میں انگریز سرکار نے تالاب‘ چھپڑ‘ احاطے‘ صاف پانی کے کھال‘ گندے پانی کے نالے‘ ولیج پاتھ‘ کیٹل باتھ‘…

Read More