سیلزٹیکس چور 1632سرمایہ داروں کی لسٹیں تیار’ گرینڈ آپریشن کا حکم

فیصل آباد (احمد یٰسین) تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کے 1632بڑے سیلز ٹیکس چوروں کی لسٹیں تیار کر لی ہیں اور ان کے خلاف ایکشن کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے فیلڈ دفاتر کو احکا مات جاری کردئیے گئے ہیں۔ سیلز ٹیکس چوری میں ملوث سب سے زیادہ افراد اور کمپنیاں کراچی کی ہیں۔ دوسرے نمبر پرلاہور جبکہ تیسرے نمبر پر فیصل آباد کی 170کمپنیاں اور افراد سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمع ہونیوالے ٹیکس…

Read More

وزیر اعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم بنانے والے قوانین سے لاعلم

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی ذمہ داری نبھانے والے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران بنیادی قوانین سے بھی بے بہرہ نکلے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کرلیا جو ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے بنانے گئے قوانین پر ہی پورا نہیں اترتی۔ قوانین سے لاعلم حکام مستقبل میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے ذمہ داری کا کیا مظاہرہ کریں گے اس پر خدشات سامنے آرہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ کے حکام نے نیا پاکستان ہاؤسنگ…

Read More

فرخ حبیب نیورو میڈیکل وارڈ کا افتتاح کرنے نرسنگ ہاسٹل جا پہنچے

فیصل آباد (نیوز لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب الائیڈ ہسپتال میں نیوزرو میڈیکل وارڈ کا افتتاح کرنے کیلئے وارڈ کے پاس منتظر ڈاکٹرز اور میڈیا کو نظرانداز کرکے نرسنگ ہاسٹل میں جاپہنچے۔ نرسنگ ہاسٹل پہنچ کر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور دوبارہ واپس آنا پڑا۔ نیوز لائن کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں سرکاری سرمائے کے بغیر بننے والے نیورو میڈیکل وارڈ کا سرکاری افتتاح گزشتہ روز پی ٹی آئی کے فیصل آباد میں سب سے ”بڑے” لیڈر فرخ حبیب نے کیا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال…

Read More

ٹیکس چور’ نیب زدہ صنعتکار :عمران خان کے ”شیلٹرہوم ” منصوبہ کا پارٹنر

فیصل آباد(احمد یٰسین) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے برخلاف کمشنر فیصل آباد نے تمام تر قواعدوضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے پراپرٹی فراڈ’ ٹیکس چوری’ کسانوں کے نادہندہ’ تعلیمی فراڈ میں ملوث اور نیب زدہ صنعتی امپائر ”مدینہ گروپ ”کو شیلٹر ہوم منصوبہ کا پارٹنر بنا لیا اور شہر کی پرائم لوکیشن پر غیرقانونی طریقے سے چار کنال اراضی بھی اس گروپ کو دینے کا حکم دیدیا ہے ۔نیو زلائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار سے قبل اور…

Read More

پی ٹی آئی ملک تباہ کرنیوالے مافیاز کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام

فیصل آباد (احمد یٰسین) پاکستان تحریک انصاف نے برسر اقتدار آنے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کو نقصان پہنچانے والے مافیا کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ۔ پی ٹی آئی مسلسل اس نعرے کا پرچار کرتی رہی ہے مگر ابھی تک پی ٹی آئی عملی طور پر مافیاز کو نکیل ڈالنے میں ناکام بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ نیوز لائن کے مطابق تحریک انصاف کا نعرہ ہی انقلابی اور عام آدمی کوامید دلانے والا تھا۔ پی ٹی آئی موروثی سیاست…

Read More

پی ٹی آئی عوام سے کئے وعدے بھولی نہیں’ جلد ریلیف دیگی: فردوس رائے

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2008کا تو بائیکاٹ کیا تھا تاہم الیکشن 2013 میں اسے عوامی پذیرائی ملی ۔ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا واضح مؤقف تھا کہ ان کا مینڈیٹ چرا کر مسلم لیگ ن کو دیا گیا ہے ۔ الیکشن کے بعد حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کیا تو متعدد دیگررہنماؤں کے علاوہ ایک خاتون لیڈر کا نام تسلسل کے ساتھ سنا جانے لگا۔پی ٹی آئی کی ہر تحریک ‘ ہر احتجاج ‘ ہر کارروائی میں یہ خاتون فرنٹ پر نظر…

Read More

ٹیکس چوری اب ممکن نہیں’ بزنس کمیونٹی تعاون کرے: چیئرمین ایف بی آر

فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر اور انڈسٹریل مرکز ہے’ یہاں کی بزنس کمیونٹی سے اپیل ہو گی کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی بجائے احساس ذمہ داری پیدا کرکے ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔لین دین کے تمام معاملات پر ایف بی آر نظر رکھے ہوئے ہے۔بے نامی اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر کسی کے ساتھ رعائت نہیں ہو گی۔ بوگس کمپنیوں کے نام پربزنس کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ٹیکس دینے والوں کوفرینڈلی ماحول دیں…

Read More

اپنے حلقہ انتخاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کروں گا: فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوز لائن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 108 کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ تعلیم ‘ صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے ۔ لوگوں کی بھلائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔یہ بات انہوں نے حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔حلقہ کو سرسبز بنانے کے لئے پارکوں…

Read More

طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے’ تحریک انصاف

فیصل آبا د (نیوز لائن) پا کستان تحریک انصاف ہیومن رائٹس کمیشن کے ضلعی صدر و ممبرسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اولڈ سٹوڈنٹس لیڈر ز انجینئر رانا مبشر علی خاں نے کہاکہ طلبہ یونین پر پابندی ختم کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن کی سربراہی شفارشات کمیٹی کی منظوری پر وزیراعلی کے اقدام کو سہراتے ہیں،مارشل لا ء دور 1984میں لگائی گئی پابندی طلبہ حقوق پر ڈاکہ تھا جو ابھی تک برقرارہے، ارکان اسمبلی کے علاوہ ماہرین تعلیم کو کمیٹی میں شامل کرنا احسن اقدام ہے، اولڈ سٹوڈنٹس لیڈرز کا وزیر…

Read More

پی ٹی آئی چوروں کو نشان عبرت بنائے گی‘ شہزاد یونس شیخ

فیصل آباد (نیوز لائن) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ مخالفین پے درپے اپنی ناکامیوں کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ،کرپشن کی داستانوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے اورچوروں کو نشان عبرت بنا کردم لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ملک گراس روٹ لیول پر ترقی کرے گاجس سے عوام خوشحال ہونگے ۔ وزیر اعظم کا وژن ہے ۔ تمام ادارے حکومتی پالیسیوں کے اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ عوامی شکایات…

Read More