مجھ سے کام نہیں ہوتا: اے سی سٹی رمضان بازاروں کا انتظام چلانے سے انکاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) اے سی سٹی نے کام کی زیادتی کا رونا روتے ہوئے رمضان بازاروں کے انتظامات سے جان چھڑانے کی کوششیں شروع کردیں۔ رمضان بازاروں میں مسلسل بدانتظامی پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرزنش کے بعد اے سی سٹی نے سٹی ایریا میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی ذمہ داری نبھانے سے انکار کردیا اور رمضان بازاروں کا چارج کسی بھی دوسرے آفیسر کو دینے کی استدعا کردی۔ نیوز لائن کے مطابق اے سی سٹی فیصل آباد شمائلہ منظور نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا ہے…

Read More

رمضان پیکج کے نام پرکروڑوں کی کرپشن ہوتی ہے:انجمن آڑھتیاں

فیصل آباد(نیوزلائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، لہذا رمضان کے دوران ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں سستے آٹے کے نام پرپانچ سو روپے فی من سبسڈی دینا پڑتی ہے جس میں زیادہ تر کرپشن کی نذرہوجاتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبسڈی پراربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے فصلوں کی پیداواری لاگت کوکم کیا جائے۔ کسانوں کو سستی کھاد،پانی،بجلی،ڈیزل،بیج اور زرعی آلات دئیے…

Read More