رانا ثناءاللہ خاں کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے‘ احسن اقبال

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہم تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں اکتوبر میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ فیصل آباد میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ اور گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے اور ان کے سسر کی وفات پر پیرول…

Read More

رانا ثناءاللہ فرانسیسی فنڈنگ پراجیکٹ سے جگا ٹیکس لیتے رہے

فیصل آباد (احمد یٰسین) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاںفرانس کی فنڈنگ سے بننے والے فیصل آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فنڈز میں سے جگا ٹیکس وصول کرتے رہے۔ سالہا سال سے جاری جگا ٹیکس وصولی کا کام پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعد بھی انہوں نے جاری رکھا۔ نیوز لائن کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ خاں کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ وہ فیصل آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی…

Read More

رانا ثناء اللہ کی جیل میں انتہائی بری حالت ہے‘ اہلیہ کا الزام

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو جیل میں روز بروز اذیت دی جارہی ہے۔ان کے ریمانڈ میں ان کی بیماری کا ذکر کیا گیا تھا تاہم انہیں پرہیزی کھانا نہیں دیا جا رہا اور گھر سے ان کا کھانا بند کردیا گیا ہے۔ انہیں جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ رکھا جارہا ہے جہ کہ ان کے ساتھ زیادتی ہے۔رانا ثناء اللہ کی جیل میں انتہائی بری حالت…

Read More

رانا ثناء اللہ کا ساتھی پولیس آفیسر پکڑا گیا‘ مزید گرفتاریوں کیلئے لسٹ تیار

فیصل آباد (احمد یٰسین) حساس اداروں نے رانا ثناء اللہ کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ انسپکٹر فرخ وحید ٹارگٹ کلنگ گینگ کیس کی تفتیش میں غیرقانونی ٹرننگ پوائنٹ دینے اور کیس خراب کرنے کی کوشش کرنیوالے پنجاب پولیس کے ایک ڈی ایس پی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متوقع طور پر رانا ثناء اللہ کے جرائم میں ملوث سمجھے جانیوالے دو درجن سے زائد اہم افراد کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے اور کسی بھی وقت انہیں حراست میں لئے جانے کا امکان ہے۔…

Read More

رانا ثناء اللہ کو ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی آہیں لے ڈوبیں‘ عوامی تحریک

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کے صدر راناطاہر سلیم، جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود، سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ اورمظلوم شہداء وزخمیوں کی آہیں لے ڈوبیں۔ انہوں کہا کہ انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رنگ لائے گا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل اورقاتلوں کا ساتھ دینے والے سن لیں کہ ان سب کا انجام بھی قریب ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہوتی ہے اندھیر نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤ…

Read More

رانا ثناء اللہ بیرون ملک فرار ہونے والے تھے: تمام کیس کھولنے کی تیاری

فیصل آباد (احمد یٰسین) سابق وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ اے این ایف کے ہتھے نہ چڑھتے تو آئندہ چند روز میں وہ بیرون ملک فرار ہو سکتے تھے۔ حکومت نے ان کے خلاف ماضی میں درج تمام مقدمات کی تفتیش دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کیخلاف رانا فرخ وحید ٹارگٹ کلنگ گینگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔…

Read More

منشیاف فروشی کے الزام میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ گرفتار

فیصل آباد (نیوز لائن) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کو انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر حراست میں لیا۔ جبکہ رانا ثناء اللہ کے حوالے سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ بیرون ملک فرار کی کوشش میں تھے اور انہوں نے دو روز بعد کی لندن کی ٹکٹ بھی لے رکھی تھیں۔ رانا ثناء اللہ کو گرفتار تو منشیات سمگلنگ کے…

Read More

شہبازشریف کے حکم پر 7ہزار درختوں کا قتل عام:ہرمحکمہ خاموش تماشائی

فیصل آباد(احمد یٰسین) مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک دس کلومیٹر کی سڑک کیلئے سات ہزار قدیم درختوں کا قتل عام کردیا۔ شہباز شریف کے اس معاشرتی اور موسمیاتی جرم میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اور سابق ڈی سی فیصل آباد نور الامین مینگل بھی برابر کے شریک جرم ہیں۔ شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے صرف یہی نہیں کیا معاشرتی اور موسمیاتی جرم کیساتھ اس معاملے میں کروڑوں روپے کی کرپشن بھی کی گئی۔ اور قومی…

Read More

رانا ثناء اللہ کیخلاف’’ ٹارگٹ کلنگ گینگ‘‘ کیس کھولنے کی تیاریاں

فیصل آباد(احمد یٰسین) پی ٹی آئی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ٹارگٹ کلنگ گینگ کیس کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ وہ فیصل آباد میں ٹارگٹ کلنگ گینگ چلاتے رہے ہیں ۔ اس گینگ کے ذریعے انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کروائی۔ ایک پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحیداس گینگ کا سربراہ تھا۔ جبکہ گینگ رانا ثناء اللہ کی سرپرستی اور زیر کنٹرول چلائے جانے کی رپورٹس ہیں۔…

Read More

شہباز شریف نے فیصل آباد میں چوہدری شیرعلی کی سیاست ختم کردی

فیصل آباد کی سیاست کے دوبڑے نام لینا ہوں تومیاں زاہد سرفراز اور چوہدری شیر علی کا نام بغیر کسی مبالغہ کے لیا جا سکتا ہے۔شہر کی بلدیاتی سیاست میں انتہائی سرگرم ہونے کی وجہ سے چوہدری شیرعلی نے مقامی طور پر بہت نام کمایا اس کے ساتھ ہی انہوں نے میاں نواز شریف کیساتھ وفاداری کا دامن بھی کبھی نہیں چھوڑا شائد ان کی یہی وفاداری ان کا جرم بن گئی۔پہلے ذکرکریں میاں زاہد سرفراز کا۔میاں زاہد سرفراز نے میاں نواز شریف کو 1992میں سابق صدر غلام اسحاق کیساتھ…

Read More