سیان کی اعلیٰ کارکردگی: تاریخی سکول ”بچوں کا مدرسہ” صفحہ ہستی سے غائب

فیصل آباد (احمد یٰسین) سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کی بدانتظامی اور ناقص حکمت عملی کی بناء پر فیصل آباد کا تاریخی سکول ”بچوں کا مدرسہ” صفحہ ہستی سے غائب ہو گیا۔ استاد نصرت فتح علی خاں سمیت نامور شخصیات کی مادر علمی کا درجہ رکھنے والے ”بچوں کا مدرسہ” کو صفحہ ہستی سے غائب کرکے اسکی اراضی پر غیرقانونی قبضہ بھی کروا دیا گیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں بیرون سرکلر روڈ ایک سکول ”بچوں کا مدرسہ ” کے نام سے قائم تھا۔ لائل…

Read More

سکولوں کا 84فیصد بجٹ سہولیات کی فراہمی پر خرچ کرنے کا دعویٰ

فیصل آباد( نیوز لائن)حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کئے گئے ڈیڑھ ارب روپے کے نان سیلری بجٹ سے ضلع کے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اب تک84 فیصد فنڈز خرچ کرکے عمارتوں کی دیکھ بھال’ٹائلٹس بلاکس کی تعمیر ومرمت اور دیگرعدم دستیاب سہولتیں یقینی بنائی گئی ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ثمینہ نیازی نے سکولوں کی مانیٹرنگ رپورٹس سے…

Read More

فیل ہونے کا خوف ختم: پانچویں اور آٹھویں کے تمام بچے پاس

فیصل آباد (احمد یٰسین) پنجا ب حکومت نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں پیپر خالی چھوڑ جانیوالے بچے بھی پاس قرار دیدئیے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں شریک ہونے والے تمام طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پانچویں اور آٹھویں کلاس کے کسی بچے کو فیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام بچوں کو پاس قرار دے کر اگلی کلاس میں بھیجنے کا…

Read More

فیصل آباد کے 800سکول اساتذہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد کے آٹھ سو سے زائد سکول اساتذہ غیرسرگرمیوںمیں ملوث نکلے۔ قانون کی خلاف ورزی پرساڑھے سات سو سے زائد اساتذہ کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بوگس بھرتیوں اور غیر حاضریوں کی وجہ سے 56اساتذہ نوکری سے فارغ ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے اساتذہ کی بڑی تعداد کے غیرقانونی اقدامات میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہاتھوں ساڑھے سات سو سے زائد سکول اساتذہ کو جرمانے اور دیگر محکمانہ سزائیں دی…

Read More

فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار غیررجسٹرڈ ’’علم فروش‘‘مہنگے پرائیویٹ سکول

فیصل آباد (احمد یٰسین) فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ مہنگے پرائیویٹ سکولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلیم عام کرنے کے کھوکھلے نعروں کے ساتھ بنے یہ ’’علم فروش‘‘ غیررجسٹرڈ مہنگے پرائیویٹ سکول بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں اوران کے مالکان قانون سے کھلم کھلا کھلواڑ کررہے ہیں۔غیر قانونی نجی سکولوں کے بارے میں تمام تر معلومات ہونے کے باوجود ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان کے بااثر مالکان سے خوفزدہ ہوکر ان کیخلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں ڈیڑھ ہزار…

Read More

فیصل آباد کے 473 سکول صفحہ ہستی سے غائبٗ زمینوں پر قبضہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے 473سکول صفحہ ہستی سے ہی غائب کر دئے گئے۔ زمین پر ان کا وجود ہے اور نہ فائلوں میں ہی ان کے وجود بارے کوئی ریکارڈ مل رہا ہے۔ پراسرار موت کا شکار کئے جانے والے ان سکولوں میں سے متعدد کی ملکیتی اراضی کو مال مفت سمجھ کر مافیاز نے قبضہ جما لیا ہے۔سکولوں کی کئی بے نامی اراضی پر مافیاز آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں اور مستقبل قریب میں اس پر بھی قبضہ جمانے کے تیاریاں کئے بیٹھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق محکمہ تعلیم…

Read More

سرکاری سکولوں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت

فیصل آباد (نیوزلائن) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں خواجہ سرا بچوں کے داخلوں کی باقاعدہ اجازت دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ سرابچوں کو سرکاری گرلز اور بوائز دونوں سکولوں میں میں بلاتخصیص داخلے دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں خواجہ سرابچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں گے اور ان سے عزت واحترام سے پیش آیا جائے گا۔جائیداد میں حصہ ،شناختی کارڈ کا اجرا، ووٹ کا حق، باعزت زندگی کیلئے نوکریوں…

Read More

ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد(ندیم جاوید)شہباز شریف حکومت کا قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا پول کھل گیا۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی آشیر باد سے فیصل آباد میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈویژنل پبلک سکول کو بغیر رجسٹریشن چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی ایس کا نام پنجاب حکومت کی سرکاری سکولوں کی لسٹ میں شامل ہے نہ پرائیویٹ سکولوں کی لسٹ میں اس کو رکھا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ریکارڈ میں ڈی پی ایس کی رجسٹریشن ہی موجود نہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More