سینٹ الیکشن: پیپلز پارٹی نے سیاسی منظر نامہ ہی بدل ڈالا

تجزیہ :حامد یٰسین سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے سیاسی منظر نامہ ہی بدل ڈالا ہے۔کرشنا کماری‘ انور لعل دین‘ جیسے چہرے سینٹ میں پہنچا کر پی پی پی نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ ہی محکوم طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ سینٹ کیلئے پی پی پی سے بہتر چہرے کسی نے نہیں دئیے۔ مسلم لیگ ن کے پنجاب سے ٹیکنوکریٹ منتخب ہونے والے دونوں سینیٹرز ایسے ہیں کہ جمہوریت سے ہی اعتبار اٹھنے لگتا ہے۔ اسحاق ڈار اشتہاری تھے اور عدالت کو مطلوب تھے ۔ مگر اس کے…

Read More

سینٹ الیکشن:فیصل آباد کے4ایم پیز کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کے چار ارکان پنجاب اسمبلی کی چوہدری سرور کیساتھ خفیہ ڈیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹ الیکشن میں یہ ارکان اسمبلی اپنی جماعت کی بجائے چوہدری سرور کو کاسٹ کریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق پی ٹی آئی کے سینٹ کے امیدوار چوہدری سرور پنجاب اسمبلی میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے خفیہ طور پر سرگرم ہیں۔ فیصل آباد کے بارہ ارکان اسمبلی کیساتھ وہ رابطے میں ہیں۔ ان میں سے چار کیساتھ تو خفیہ ڈیل فائنل ہو چکی ہے جبکہ دیگر کیساتھ بات چیت جاری…

Read More

سینٹ الیکشن کیلئے بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں‘ میاں منان

فیصل آباد(نیوزلائن)رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے خرید و فروخت کا بازار سجانے والے قومی مجرم ہیں۔حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ طویل مدت کی نگران حکومت اور ٹیکنوکریٹس گورنمنٹ کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں۔ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں آئین کی حکمرانی۔قانون کی بالادستی، ووٹ کے تقدس اور عوام کے حق حاکمیت کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ حکومت گرانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ قوم آئندہ…

Read More