شہباز شریف نے فیصل آباد میں چوہدری شیرعلی کی سیاست ختم کردی

فیصل آباد کی سیاست کے دوبڑے نام لینا ہوں تومیاں زاہد سرفراز اور چوہدری شیر علی کا نام بغیر کسی مبالغہ کے لیا جا سکتا ہے۔شہر کی بلدیاتی سیاست میں انتہائی سرگرم ہونے کی وجہ سے چوہدری شیرعلی نے مقامی طور پر بہت نام کمایا اس کے ساتھ ہی انہوں نے میاں نواز شریف کیساتھ وفاداری کا دامن بھی کبھی نہیں چھوڑا شائد ان کی یہی وفاداری ان کا جرم بن گئی۔پہلے ذکرکریں میاں زاہد سرفراز کا۔میاں زاہد سرفراز نے میاں نواز شریف کو 1992میں سابق صدر غلام اسحاق کیساتھ…

Read More

قیادت میں اختلاف: فیصل آباد میں پی ٹی آئی ‘ ن لیگ اتحاد

فیصل آباد (احمد یٰسین)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 117میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے غیراعلانیہ اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کو مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں رانا ثناء اللہ ‘ مئیر فیصل آباد رزاق ملک‘ سابق ایم پی اے نواز ملک اور تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور ‘ چوہدری اشفاق اور راجہ ریاض کی حمائت بھی حاصل ہونے کی بات سیاسی حلقوں میں سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ…

Read More

صاف دیہات پروگرام شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی کی نذر

فیصل آباد(ندیم جاوید ) شہباز شریف کی ناقص حکمت عملی کے باعث پنجاب بھرمیں شروع کیا گیا ’’صاف دیہات پروگرام‘‘ اپنی موت آپ مر گیا ۔فیصل آباد سمیت صوبہ میں2ارب 30کروڑ روپے مالیت سے چھ ماہ قبل شروع کیا جانیوالااور 6کروڑ 99لاکھ نفوس آبادی پر مشتمل پنجاب بھر کی 3281یونین کونسلز صفائی کے عمل سے محروم رہ گئیں۔ دسمبر 2017 میں حکومت نے 49کروڑ 20لاکھ روپے مالیت سے صفائی کے پہلے فیز میں صرف ایک بار گاؤں سے کوڑا تو اٹھا لیا اور ہر یونین کونسل کو 1لاکھ 50ہزار روپے…

Read More

شہباز حکومت نے افسران کوانعام میں بوگس چیک تھما دئیے

فیصل آباد (احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کی حکومت نے پولیس افسران کو انعام میں بوگس چیک تھما دئیے۔ بنک میں جمع کروانے پر چیک ڈس آنر ہو کر واپس آگئے۔ پولیس افسران اس معاملے میں مخمصے کا شکار ہیں کہ ڈس آنر چیک پر شہباز شریف حکومت کے چیف ایگزیکٹو ’’خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف ‘‘ اور چیک دینے والے آئی جی پنجاب کیخلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج کروایا جائے یا نہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کے متعدد افسران کو’’ اعلیٰ ‘‘کارکردگی پر میاں شہباز شریف کی حکومت…

Read More

ہڑتال کرنے والے بیوروکریٹس کیخلاف مقدمات کا مطالبہ

فیصل آباد(نیوزلائن)آئین اور قانون کے تحت سول سرونٹس ہڑتال‘ دفاتر کی تالہ بندی اور احتجاجی مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ ایسا کرکے پنجاب کی بیوروکریسی نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ ان کے خلاف مقدمات درج اور سرکاری ملازمت سے فارغ کیا جائے۔ یہ مطالبات قانونی ماہرین اور سیاسی رہنما کررہے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی نے احد چیمہ کی نیب کا ہاتھوں گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز ہڑتال کی اور افسران کی بڑی تعداد دفاتر سے غیر حاضر رہی۔…

Read More

الیکشن2018: ن لیگ کے 10ایم پیز کی چھٹی

فیصل آباد(حامد یٰسین) فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے دس ارکان پنجاب اسمبلی کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ نہ دئے جانے کا فیصلہ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ان ارکان اسمبلی کی چھٹی کروا کر ان کے حلقوں میں نئے لوگ لانے کی تیاریوں میں ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے دونوں گروپ ان دس ارکان اسمبلی کو فارغ کروانے کے حق میں ہیں۔نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے اور متعددموجودہ ارکان اسمبلی کو فارغ…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More

ظلم کیخلاف بولنا بھی جرم ٹھہرا: شاہی فرمان جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)میاں شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے آئین پاکستان کے تحت عوام کو دئیے گئے بنیادی حق سے بھی محروم کرنے کی ٹھان لی۔پنجاب حکومت نے ’’شاہی ‘‘ فرمان جاری کرکے اپنا حق مانگنے کو بھی جرم قرار دیدیا۔کسی کو ظلم کیخلاف بولنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اپنا حق چھیننے والوں کیخلاف احتجاج کرنے پر بھی پولیس مقدمات درج کرے گی ۔ احتجاج کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی اور احتجاج کے جرم میں حوالات جانے والوں کی دو روز تک ضمانت بھی نہیں ہوگی۔نیوزلائن کے مطابق آئین پاکستان…

Read More

شہباز شریف حکومت اپنا دودھ برانڈ مارکیٹ میں لانچ کریگی

فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کی حکومت نے باقاعدہ ’’کاروبار‘‘ شروع کردیا۔شہباز شریف حکومت پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کیساتھ اپنا مخصوص دودھ برانڈ مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اس کاروبار میں پنجاب حکومت کا پارٹنر میان شہباز شریف کے انتہائی قریب سمجھا جانے والا مسلم لیگ ن کا ایک اہم عہدیدار ہو گا۔دودہ کا اپنا مخصوص برانڈ مارکیٹ میں متعارف کروانے کیلئے پہلے سے موجود برانڈز کیخلاف انسدادی مہم اور کھلے دودھ کو مشکوک بنانے کی پروپیگنڈہ مہم چلائی جا رہی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق میاں شہباز شریف…

Read More

کفر ٹوٹا۔۔۔آخر کار فیصل آباد کے 10ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ مل گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)وزیر اعلیٰ پنجاب تو فیصل آباد نہ آسکے اور فیصل آباد کے طلبہ میاں شہباز شریف کے ہاتھوں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کی سعادت سے محروم رہے تاہم وزیر اعلیٰ کے ’’حکم ‘‘پر فیصل آباد کے طلبہ میں لیپ ٹاپ وزرائے تعلیم نے تقسیم کردئیے۔ سات ماہ کے انتظار کے بعد فیصل آباد کے طلبہ کو لیپ ٹاپ مل ہی گئے۔ نیوزلائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی مصروفیت کے باعث فیصل آباد کے طلبہ مسلسل لیپ ٹاپ سے محروم چلے آرہے تھے۔ سات ماہ میں چار مرتبہ شہباز…

Read More