اختیارات کا رونا رو تے محکمہ ماحولیات نے شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

فیصل آباد (احمد یٰسین) اختیارات نہ ہونے کا رونا رو تے ہوئے محکمہ ماحولیات نے فیصل آباد کے ایک کروڑ شہریوں کی زندگی داؤ پر لگا دی۔ ماہرین فیکٹریوں کے دھویں کو انسانی زندگی کیلئے زہر قاتل قرار دے رہے ہیں اور سماجی سرگرمیوں میں رکاوٹ بننے والی سموگ کا موجب بھی یہی فیکٹریوں کا دھواں قرار دیا جا چکا ہے۔ مگر محکمہ ماحولیات دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ صرف فیصل آباد میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف 90ہزار سے زائد شکایات بغیر کارروائی پڑی…

Read More

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سموگ بارے آگاہی سیمینار‘ واک ‘پمفلٹ و ماسک تقسیم

فیصل آباد(نیوزلائن)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال ڈاکٹرعبدالرؤف نے کہا ہے کہ موسمی وماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیداشدہ ’’سموگ‘‘سے بچنے کیلئے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔اس سلسلے میں غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے سے احتراز کرنے کے علاوہ موٹرسائیکل پر سفر کرتے وقت چہرے پر حفاظتی ماسک اورعینک کااستعمال کریں تاکہ آنکھوں اور سانس کے متاثر ہونے سے محفوظ رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سموگ کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے…

Read More

دھند اندھا دھند‘ فیصل آباد میں زندگی جامد‘ موٹروے ، ائیر پورٹ بند

فیصل آباد(نیوزلائن)شدید دھند کے باعث فیصل آباد میں سماجی زندگی جام ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک طرف موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے تو فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و روانگی کا سلسلہ بھی بند ہے۔ حد نگاہ 15میٹر ہے اور ٹریفک حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں شدید دھند نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ حد نگاہ 15میٹر ہے اس سے زیادہ کچھ دکھا ئی نہیں دے پا رہا۔ شاہراہوں پر صفر کرنا ناممکن حد تک مشکل…

Read More

سموگ سماجی زندگی کو عفریت بن کر نگلنے لگا

فیصل آباد(نیوزلائن)سموگ سماجی زندگی کو عفریت بن کر نگلنے لگا۔فیصل آباد میں سموگ کا راج دن بھر قائم رہتا اور رات کو دیکھنے سے بھی عاجز کر دیتاہے ۔سماجی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ شہریوں کو سفر کر نے میں بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے نیوزلائن کے مطابق سموگ ایک عفریت بن کر فیصل آباد کے شہریوں پر مسلط ہو گئی ہے فضائی آلودگی نے سموگ کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔اسموگ نے شہر کو مکمل طور پرا پنی لپیٹ میں لے رکھا…

Read More

سموگ کی احتیاطی تدابیر بارے ضلعی انتظامیہ کی آگاہی واک

فیصل آباد(نیوزلائن)سموگ کے نقصانات اور اس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بارے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک ہوئی۔ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسفند یار ‘ ڈاکٹر بلال احمد ‘ محکمہ صحت کے افسران ‘ طالب علم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی واک میں شریک ہوئے ۔ واک کے دوران ضلع کونسل چوک ‘ کچہری بازار چوک اور دیگر مصروف مقامات…

Read More

محکمہ ماحولیات ان ایکشن‘ فضائی آلودگی پر 5فیکٹریاں سیل

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ تحفظ ماحولیات نے فضائی آلودگی (سموگ ) کا موجب بننے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے پانچ فیکٹریوں کو سیل اور دیگر کو وارننگ جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گزشتہ دنوں محکمہ تحفظ ماحولیات کو میونسپل و یسٹ ،پلاسٹک ،پولی تھین بیگز لیدر آئٹمز ،فصلوں کی باقیات اور دیگر غیر معیاری ایندھن کو جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شوکت حیات نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر…

Read More