ہیروکپ کبڈی ٹورنامنٹ آر پی او الیون نے جیت لیا‘ کمشنر کی ٹیم رنراپ

فیصل آباد (نیوز لائن) فیصل آباد میں کھیلے جانیوالے ہیروکپ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل آر پی اوالیون نے جیت لیا ہے۔کمشنر الیون دوسرے نمبر پر،ساندل بار تیسرے اورلائلپور الیون چوتھے نمبر پررہی۔فائنل میچ کے موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود وبیت المال محمداجمل چیمہ مہمان خصوصی تھے جبکہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق،ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی،آر پی او غلام محمود ڈوگر،ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد چوہدری علی اختر،لطیف نذر گجر،میاں وارث عزیز،شکیل شاہدودیگر کے علاوہ مرکزی رہنما یوتھ پارلیمنٹ پاکستان سردار ندیم صادق ڈوگر،بابر ڈوگر،رانا…

Read More

ائیرفورس نے فیصل آباد میں منعقدہ قومی کبڈی چیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد (نیوز لائن) اکتالویں قومی کبڈی چیمپئن شپ پاکستان ائیرفورس نے جیت لی۔پی اے ایف نے فائنل میں واپڈا کی ٹیم کو 40کے مقابلے میں 51پوائنٹس سے شکست دی۔فائنل میچ کے موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔فائنل میچ سے قبل چیمپئن شپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے مقابلہ ہوا جس میں سوئی گیس کی ٹیم نے آرمی کی ٹیم کو 35کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل…

Read More

واپڈا کی ٹیم نے نیشنل ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان واپڈا نے سنسنی خیز فائن ل میچ میں آرمی کی ٹیم کو ایک گول کے فرق سے شکست دے کر نیشنل ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ ایچ ای سی کی ٹیم نے پنجاب کو مات دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے ہینڈ بال کورٹ میں کھیلے جانیوالے فائنل اور تیسری پوزیشن کے مقابلوں کو چاروں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے کھیل نے انتہائی دلچسپ بنائے رکھا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچ ای سی کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل…

Read More

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا افتتاح : ایرانی و بھارتی ٹیمیں بھی شریک

فیصل آباد (نیوز لائن) کمشنر فیصل آباد41ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جو 7جنوری تک جاری رہے گی جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کے ہمراہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمدخاں،ایڈیشنل کمشنرزرائے واجد علی،خادم حسین جیلانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طارق خاں نیازی،قیصر عباس رند،ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخ افضل جاوید،صدر چیمبر آف کامرس سید ضیاء علمدار حسین،نائب صدر میاں تنویربھی موجود تھے۔پہلے روز 6میچز کھیلے گئے…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرلوپ سپورٹس گالا کا افتتاح

فیصل آباد (نیوزلائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیسرا انٹرلوپ سپورٹس گالہ 2018ء شروع ہوگیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور انٹرلوپ کے اشتراک سے منعقدہ چار روزہ سپورٹس گالہ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر محمد اشفاق ‘ انٹرلوپ ویلفےئر ٹرسٹ کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز ناصر‘ میاں ذیشان اکرم‘ ناظم امتحانات ڈاکٹر عبدالواحد‘ ناظم اُمور طلبہ ڈاکٹر شہباز طالب ساہی‘ ڈاکٹر احمد ستار خاں‘ ڈاکٹرندیم اکبر سندھو‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس مسٹر فاروق اقبال اور عاشق رسول رندھاواکے ہمراہ کیا۔ چار روزہ…

Read More

انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ فلپس نے جیت لی

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام انٹر کلب ڈویژنل تیکو انڈو چیمپئن شپ میں بوائز وگرلز کے مابین مختلف پیمائشوں کے مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں بوائز کی 45کلوگرام کیٹگری میں ضلع چنیوٹ کے عمران علی نے پہلی،انصر نے دوسری اور عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح 50کلوگرام وزن کے مقابلہ میں مدثر پہلے،نہال شاہ دوسرے اور حسن علی تیسرے،55کلوگرام میں زمان محمود فرسٹ،حماد علی سیکنڈ اورذیشان تھرڈ،60کلوگرام وزن کے میچ میں فخر نے پہلی،احسن اسلم نے دوسری اورمنیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 65کلوگرام…

Read More

کمشنر الیون اور آر پی او الیون کا دوستانہ کرکٹ میچ بارش کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)کمشنر الیون اور آر پی او الیون کی ٹیموں کے مابین اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی دوستانہ کرکٹ میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ فلڈ لائٹس میچ میں آرپی او الیون کی ٹیم کے کپتان ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا او سی پی او اطہر اسماعیل کے ہمراہ عمدہ شراکت قائم کی ۔آرپی او الیون کے دیگر کھلاڑی ایس پی لائلپور ٹاؤن محمد محی الدین نے بھی متاثر کن پروفارمنس…

Read More

کبڈی فیڈریشن کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد (نیوزلائن) کبڈی فیڈریشن غلط ہاتھوں میں کھیل رہی ہے25ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر مبصر کی نوکری کرنے والے کبڈی کے فروغ کیلئے رقوم بٹورنے میں مصروف ہیں ون ڈے ورلڈکپ میں انڈین کھلاڑیوں کو غیر قانونی طور پر کھلانے والے ملک دشمنوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت اسلام آباد میں دھرنا دینگے تفصیلات کے مطابق کبڈی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی عباس بٹ نے گذشتہ روز حبیب الرحمن بھٹی‘شہباز کالو‘ طارق وحید گجر اور نواز رندھاوا کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران ان خیالات کا اظہار…

Read More