زرعی ماہرین کی طرف سے کماد کی بوائی کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری

فیصل آباد (نیوز لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ وہ بہاریہ کماد کی کاشت آخر مارچ تک مکمل کرلیں۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اوربھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو موزوں ہے ۔زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹا ویٹر دو دفعہ ، چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ اور 3سے4دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔…

Read More

شوگر ملوں میں گنے کی کم نرخوں پر خرید اور کاشتکاروں سے حلف نامے

فیصل آباد(عاطف چوہدری )پنجاب بھر میں گنا کم نرخوں پر خریدنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاشتکار شوگر ملز مالکان کے ظلم کا شکار ہیں ۔ مگر حکومتی ادارے بااثر ملز مالکان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں۔ کم نرخوں پر گنا خریدنے والے شوگر ملز مالکان نے عدالتی اور حکومتی کارروائی سے بچنے کیلئے کاشتکاروں سے حلف لینا شروع کردئیے۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب بھر میں شوگر ملز مالکان کنڈے پر120روپے سے 130روپے فی من تک گنا خرید رہے ہیں۔ ملز گیٹ پر گنا 140سے 150روپے فی…

Read More

شوگرملز180پر خریداری سے انکاری‘ کسان سراپا احتجاج‘ حکام تماشائی

فیصل آباد(نیوزلائن)شوگر ملز 180روپے پرگنے کی خریداری کرنے سے انکاری ہیں اور کسانوں کو کھلے عام بلیک میل کر رہی ہیں کہ 180روپے کا مطالبہ کرنے والوں سے گنا خریدا ہی نہیں جائے گا ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ریجن کی شوگر ملز کسانوں سے 150روپے ملز گیٹ پر جبکہ 130سے 135روپے کنڈے پر گنا خریدی رہی ہیں۔ اس سے زائد ریٹ کا مطالبہ کرنے والوں سے گنا خریدا ہی نہیں جا رہا۔ کسان فصل تباہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر بلیک میلنگ کا شکار ہو کر گنا…

Read More

گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دینگے‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(نیوزلائن)اے ڈی سی ریونیو فیصل آباد محمد شاہد کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں گنے کے کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور گنے کی فروخت کے سلسلے میں مڈل میں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرشنگ سیزن کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ کرشنگ سیزن کے حوالے سے انتظامی افسران ‘ محکمہ زراعت ‘ شوگر ملز نمائندوں اور کاشتکاروں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گنے کے غیر قانونی کنڈوں کو…

Read More

شوگر ملز کرشنگ سے انکاری‘ کسان پریشان‘ حکومت کی مجرمانہ خاموشی

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد ریجن کی شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے جس سے گنے کا کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ حکومت اس تمام صورتحال کو مجرمانہ خاموشی سے دیکھ رہی ہے اور کسان کو ریلیف دینے کیلئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد ریجن میں گنے کی فصل تیار ہو چکی ہے کسان کرشنگ کا آغاز کرنے کی دہائیاں دے رہا مگر ایوان اقتدار میں براجمان…

Read More