اپٹپماکی مجلس عاملہ میں خالی پانچ نشستوں پر سلیکشن مکمل

فیصل آباد(نیوز لائن) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے سالانہ انتخابات میں مجلس عاملہ کی خالی پانچ نشستوں پر سلیکشن مکمل کر لی گئی ہے۔ اپٹپما کی مجلس عاملہ کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شفیق گجر کے بھائی چوہدری حبیب احمد گجر ، شیخ محمد اکرم، غلام جیلانی ، محمد امین اور محمد اصغر بلا کو چن لیا گیا ہے ۔ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا مگر برسراقتدار گروپ نے اپنے پسندید ہ پانچ افراد کے علاوہ…

Read More

ٹیکنالوجی میں جدت لائے بغیر ٹیکسٹائل سیکٹر ترقی نہیں کرسکتا‘ سیکرٹری کامرس

فیصل آباد(نیوزلائن) وفاقی سیکرٹری برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل حسن اقبال کا کہنا ہے کہ جدت لائے بغیر ٹیکسٹائل کو ترقی دینا کبھی ممکن نہیں ہو گا ۔تعلیمی اداروں اورصنعتوں کے روابط کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں ’’ٹیکنیکل ٹیکسٹائل2017‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کامرس کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل کی حیثیت ملکی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے اور پاکستان کی یہ سب سے بڑی مینوفیکچرنگ انڈسٹری…

Read More

مذموم مقاصد کیلئے مصنوعی ٹیکسٹائل بحران‘اصل کہانی کیا ہے

فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کے ایک سیکٹر ’’پاور لوم‘‘ سے وابستہ افراد ٹیکسٹائل بحران کا نعرہ لگانے میں مگن ہیں۔ مصنوعی بحران پیدا کردہ بھی انہی کا جو اب نعرے لگاتے نہیں تھکتے۔ پاور لوم مالکان کو چند نام نہاد اور ٹاؤٹ قسم کے مزدور ’’رہنماؤں‘‘ کا ساتھ بھی میسر ہے۔ چند’’ بھولے بھالے ‘‘صحافی بھی ان کے شانہ بشانہ بحران کی خبرین لگا کر حالات کی اصل تصویر سامنے لانے سے گریزاں ہے۔ بحران میں شدت لانے کیلئے مالکان کے چہیتے مزدوروں کے ذریعے ڈرامے رچائے جا رہے ہیں۔…

Read More

ٹیکسٹائل ایمرجنسی نافذ نہ کی تو سڑکوں پر احتجاج ہوگا‘پی ٹی آئی

فیصل آباد(نیوزلائن)پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو تباہی سے بچانے کیلئے ملک میں ٹیکسٹائل ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔ حکومت نے فوری ٹیکسٹائل سیکٹر کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات نہ کئے تو پی ٹی آئی سڑکوں پر آجائے گی ۔یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب ‘ ضلعی صدر چوہدری علی اختر ‘ سٹی صدر اسد معظم‘ ندیم آفتاب سندھو‘ اجمل چیمہ‘ ظفر اقبال ‘ رانا جاویداشرف نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا…

Read More

سموگ کی احتیاطی تدابیر بارے ضلعی انتظامیہ کی آگاہی واک

فیصل آباد(نیوزلائن)سموگ کے نقصانات اور اس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بارے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک ہوئی۔ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی اکرم انصاری مہمان خصوصی تھے۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسفند یار ‘ ڈاکٹر بلال احمد ‘ محکمہ صحت کے افسران ‘ طالب علم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی واک میں شریک ہوئے ۔ واک کے دوران ضلع کونسل چوک ‘ کچہری بازار چوک اور دیگر مصروف مقامات…

Read More