پاکستان بیت المال نے ’’سکالر شپس‘‘ مساوات کی انوکھی مثال قائم کردی

فیصل آباد (نیوز لائن) پاکستان بیت المال نے مساوات کی انوکھی مثال قائم کردی۔ طلبہ کی مجموعی تعداد’ غربت کی شرح’ درخواست گزاروں کی ضروریات’ مستحق طلبہ کی تعداد سمیت تمام معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں کو سکالر شپس کیلئے مساوی رقوم دینے کی منظوری دی ہے۔تمام یونیورسٹیوں کو سکالر شپس کیلئے پانچ ملین دئیے جائیں گے۔نیوز لائن کے مطابق پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس نقوی نے ملک بھر کی پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں کو پچاس پچاس لاکھ کے سکالر شپس…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خلاف میرٹ سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد(احمد یٰسین)میاں شہباز شریف کو دور اقتدار میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سیاسی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سیاسی بھرتیوں میں بہت بڑی تعداد میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی’’ چٹوں‘‘پر بندے رکھے گئے۔ جبکہ ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کو حصہ بقدر جثہ نوازا گیا۔سیاسی بھرتیوں کیلئے ن لیگی رہنماؤں نے سیاسی پشت پناہی پر خلاف میرٹ لگنے والے سابق وائس چانسلر رانا اقرار احمد خاں کو استعمال کیا۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتی لوگ اب بھی یونیورسٹی میں اعلیٰ…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کو ایک ہفتہ بعد کشمیر ڈے یاد آگیا

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کو کشمیر ڈے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اچانک یاد آگئے۔ملک بھر میں کشمیر ڈے پانچ فروری کومنایا گیالیکن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اس حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہ کی گئی۔آٹھ دن بعد اچانک وائس چانسلر کو کشمیریوں اور کشمیر ڈے کا یاد آیا تو کشمیر ڈے تیرہ فروری کو ہی سمجھ کر تقریب کر ڈالی۔ تقریب سے دھواں دار تقریر بھی کی گئی اور کشمیر مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی مذمت کی…

Read More