یونیورسٹی کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے: ڈاکٹر ندیم سہیل

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا سفر بطور ادارہ ایک سو بائیس ‘ بطور کالج پچانوے اور بطور جامعہ سترہ سال پہلے شروع ہوا۔ 1897 میں ایک پرائمری سکول کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے ادارے کو 1924میں کالج بنایا گیا۔ ایک وقت تھا کہ گورنمنٹ کالج فیصل آباد کا ڈنکا پورے پنجاب میں بجتا تھا۔ یہاں کے ہونہار طلبہ نے ہر شعبہ زندگی میں ملک کا نام روشن کیا۔ سال 2002 میں سے یونیورسٹی کا درجہ دے کر ڈگری کے اجراء کا اختیار سونپ دیا گیا…

Read More

ٹوبہ میں جا معہ زرعیہ کے سب کیمپس کو یونیورسٹی بنانے کا عندیہ

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس کو جلدہی خود مختار یونیورسٹی بنا دیا جائے گا جس کیلئے چار ارب روپے سے زائد مالیت کے پی سی ون کی مرحلہ وار منظوری اور تکمیل صرف تین برسوں میں یقینی بنائی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھیکھہ بنگلہ روڈ پر یونیورسٹی سب کیمپس کے میٹنگ روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے…

Read More

قرآن نے انسان کی تخلیق پر تفصیل سے روشنی ڈالی: ظفر رندھاوا

فیصل آباد (نیوز لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کلیہ ویٹرنری سائنس میں جملہ اُمور پر طلبہ کی مکمل فصاحت اور تشریح کیلئے ضروری ہے کہ ان کے کیری کیولم کا از سرنو جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی حیوانی عضو پر تشریح الابدان ‘ فعلیات اور امراض حیوانات کا بیک وقت عمیق جائزہ لینے کی راہ ہموار کی جائے تاکہ نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزکو پیشہ وارانہ اُمور میں مکمل مہارت اور ہنر سے مہمیز کیا جاسکے ۔ شعبہ تشریح الابدان (اناٹومی) کے زیراہتمام سٹیم سیل کلچرپر ایک روزہ بین الاقوامی تربیتی…

Read More

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ڈین ویٹرنری سائنسز جامعہ زرعیہ تعینات

فیصل آباد (نیوز لائن) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کلیہ ویٹرنری سائنس کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ ویٹرنری سائنس کا ڈین مقرر کیا ہے۔یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو جانور خصوصاً بھینس اور اونٹی کی تولیدی صحت و امراض کے ماہر ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی تدریس و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی کی سپریم باڈی سنڈیکیٹ کے متحرک رکن بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر…

Read More

سٹیٹ بنک کا طالبات کے اکاؤنٹس مفت کھولنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے فیصل آباد میں طالبات کے اکاؤنٹس مفت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکاؤنٹ چھ ماہ تک بغیر رقم جمع کروائے اوپن ہی رہے گا ۔ جبکہ طالبات کو اس حوالے سے تربیت بھی دی جائے گی۔ نیوزلائن کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے یونیورسٹی طالبات کو مفت بنک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر یہ سہولت جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کو دی جارہی ہے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پائلٹ تجربہ…

Read More

زرعی یونیورسٹی طلبہ و اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ طلبہ ‘ لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسرزکیلئے سائنسی آلات کے استعمال پر منعقدہ تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ‘ انوویشن و کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام نیو سینٹ ہال میں منعقدہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا تھے جبکہ ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ نے مہمان اعزاز کے طو رپر شرکت کی۔ ورکشاپس کے 88شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اُمید ظاہر کی کہ…

Read More

پولیس یونیورسٹیوں، کالجوں میں منشیات کی روک تھام میں ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ شہر کے درجنوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال کی شکایات سامنے آچکی ہیں مگر اس سب کے باوجود پولیس موثر اقدامات اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں بہت بڑے پیمانے پر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات فروشی اور استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔ سمن آباد میں کالج روڈ کے تمام کالجز میں وہاں کے عملے اور اساتذہ کی…

Read More

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور انتظامی عملہ منشیات فروشی میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن) تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ نے مافیا کا روپ دھار لیا۔ سکولوں‘ کالجوں‘ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز‘ انتظامی عملے کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کو منشیات فروش مافیازکا ساتھ بھی میسر ہے اور اعلیٰ بیوروکریسی‘ بلدیاتی نمائندوں‘ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے تعلیمی اداروں کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہاں منشیات فروشی کی جارہی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا…

Read More

فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا غیرقانونی کیمپس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کا غیرقانونی اور غیرمنظور شدہ کیمپس قائم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یو سی پی کا کیمپس جڑانوالہ روڈ پر پنجاب کالج کی آڑ میں قائم کیا گیا ہے۔ کیمپس کے قیام کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن سے اجازت لی گئی ہے نہ اس کیلئے لازمی قرار دی گئی شرائط پوری کی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے فیصل آباد میں اپناغیرقانونی کیمپس قائم کرکھا ہے۔ جڑانواہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب بنائے گئے کیمپس کے قیام…

Read More

بوگس سکروٹنی پر پیڈا انکوائری بھگتنے والا دوبارہ انچارج سکروٹنی مقرر

فیصل آباد(ندیم جاوید)جی سی یونیورسٹی میں قحط الرجال جیسے حالات ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اہم کاموں کیلئے اچھا بندہ ملنا بھی محال ہو چکا۔ بوگس سکروٹنی پر پیڈا انکوائری بھگتنے والے کونئی بھرتی کے وقت دوبارہ سکروٹنی کمیٹی کا انچارج مقرر کرکے دوبارہ پہلے جیسی حرکت کرنے کا پورا پورا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کی ٹیچنگ فیکلٹی بھرتی کے امیدواروں کی سکروٹنی کیلئے پروفیسر ہمایوں عباس کو سکروٹنی کمیٹی کا…

Read More