ٹریفک سگنلز کی مسلسل خرابی: کمشنر کا کارپوریشن حکام پر اظہار برہمی

فیصل آباد(نیوزلائن)ٹریفک سگنلز کی مسلسل خرابی پر کمشنر فیصل آباد آصف اقبال نے کارپوریشن حکام کیساتھ شدید برہمی کا اظہا ر کیا ہے۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن سے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کمشنر آصف اقبال نے عوام کوصاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ۔سڑکوں پرغیر ضروری اورآہنی سپیڈ بریکر کے نقصانات کے جائزہ کا حکم دیاجبکہ بار بار خراب ہونے والے ٹریفک سگنلزکے حوالے سے کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کو مشترکہ پلاننگ کرنے کی ہدایت…

Read More

ڈی سی نے گالم گلوچ کرنیوالی اے سی کو ذہنی مریضہ قرار دیدی

فیصل آباد(ندیم جاوید)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محبوب احمد نے گالم گلوچ کرنیوالی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ذہنی مریضہ اور خراب خانگی معاملات کا غصہ ماتحتوں پر اتارنے والی قرار دیدیا۔ اے سی کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا اور اے سی کا سبکدوش کیا ہوا سٹاف واپس بلا لیا اور کرپشن میں ملوث اے سی کے چہیتے تین ملازمین کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیااور مذاکرات کرکے پٹواریوں کا دھرنا ختم کروادیا۔ نیوزلائن کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم کی گالم گلوچ‘ بدزبانی اور ناروا روئیے کیخلاف پٹواریوں نے…

Read More

حافظ آباد:پی ٹی آئی کیلئے تحریک لبیک بڑا خطرہ بن گئی

فیصل آباد(احمدیٰسین)فیصل آباد کے نواحی ضلع حافظ آباد میں تحریک لبیک تینوں بڑی جماعتوں کیلئے خطرے کا نشان بنی ہوئی ہے مگر سب سے بڑا خطرہ تحریک انصاف کیلئے ثابت ہورہی ہے۔ تحریک انصاف کا پرچم تھام کر میدان میں اترنے والی حافظ آباد کی بھٹی فیملی دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ۔ ایک پی ٹی آئی جبکہ دوسرا تحریک لبیک کے ٹکٹ پر ایکشن میں کود چکا ہے۔نیوزلائن کے مطابق ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت تحریک لبیک پاکستان حافظ آباد میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں سمجھی…

Read More

استعفیٰ کی شرط: بلدیاتی نمائندوں کا بلیک میلنگ پلان ناکام

فیصل آباد(نیوزلائن) الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیساتھ بلدیاتی عہدوں سے مستعفی ہونے کی شرط نے یوسی چیئرمینوں کا عام انتخابات کے بڑے امیدواروں کو بلیک میل کرنے کا پلان ناکام بنا دیا ہے۔ ’’شوقیہ فنکار‘‘ اور بلیک میلنگ پلان بنانے والے بلدیاتی نمائندے مایوس ہو کر پہلے والی پوزیشن بچانے کے چکر میں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد اپنے نام کیساتھ امیدوار براے ایم این اے یا ایم پی اے کا ٹیگ لگا کر عام انتخابات کے سنجیدہ امیدواروں کو بلیک…

Read More

کوئی قانون نہ قاعدہ: فیصل آباد میں ’’دڑبہ‘‘ سکولوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن) ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن حکام کی غفلت ‘ لاپرواہی اور تعلیمی نظام بارے غیرسنجیدگی کی وجہ سے فیصل آباد میں دڑبہ نما سکولوں کی بھرمار ہے۔ جہاں بچے کو تعلیم دی جاتی ہے نہ تربیت‘ اساتذہ اعلیٰ تو ایک طرف معمولی تعلیم یافتہ بھی نہیں ہیں۔ان دڑبہ سکولوں کے بچوں کو سہولیات حاصل ہیں اور نہ اساتذہ کوکسی قسم کا کوئی حق دیا جا رہا ہے۔سکول رجسٹریشن قوانین کھلے عام روندے جا رہے ہیں اور فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی منہ اٹھائے دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کر پا…

Read More

عالمی یوم ماہی گیری پر جی سی یونیورسٹی میں آگاہی واک

فیصل آباد (نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیں ’’ عالمی یوم ماہی گیری ‘‘ منایا گیا ۔ زوالوجیکل سوسائٹی نے ماہی گیری اور مچھلی کے فوائد سے آگاہی بارے خصوصی واک کا اہتمام کیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ ڈین سائنسز ڈاکٹر ناصر امین‘ چیئرپرسن ڈاکٹر فرحت جبیں‘ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل‘ ڈاکٹر فرحت عباس‘ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ سلطانہ‘ ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ اور فیکلٹی ممبران و طلبہ کی بڑی تعداد واک میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا…

Read More

فیصل آباد میں زیادتی‘ بدفعلی‘ گینگ ریپ کی کارروائیوں میں خوفناک اضافہ

فیصل آباد(قیصر باجوہ)فیصل آباد میں زیادتی ‘ بدفعلی اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں جنسی فعل کے 367واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں ۔بدفعلی کے دوران تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا گیا۔شہر میں جنسی فعل کے 367واقعات کے مقدمات تو درج ہو چکے جبکہ اصل صورتحال اس سے بھی زیادہ سنگین بتائی جاتی ہے۔ زیادتی اور بدفعلی کی کوشش کے پانچ سو سے زائد واقعات کی درخواستیں مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس افسران…

Read More

فیصل آباد میں جعلی کرنسی پھیلانے کا خوفناک منصوبہ

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی کرنسی مارکیٹ میں جعلی نوٹ پھیلانے کا خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے۔کرنسی مافیا پاکستانی اور غیرملکی نوٹ مختلف طریقوں سے مارکیٹ میں پھیلا رہا ہے ۔اہم کاروباری شخصیات‘ کرنسی ایجنٹ ‘ بنک افسران اس مافیا کا حصہ ہیں جبکہ سیاسی رہنما اور پولیس و انتظامی افسران ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔میڈیا سے وابستہ چند افراد کے بھی اس کرنسی دھندے میں شال اور مافیا کی سرپرستی کرتی ہیں۔جعلی کرنسی مافیا کے چند افرادکو ایک پولیس پارٹی نے مافیا میں ہی شامل ایک پولیس…

Read More

حسن نواز مستعفی‘ تحریک انصاف فیصل آباد ریجن میں نئے بحران کا شکار

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدر رائے حسن نواز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس سے فیصل آباد اور ویسٹ ریجن کے دیگر اضلاع میں پارٹی ایک مرتبہ پھر شدید ترین بحران کا شکار ہو گئی ہے۔رائے حسن نواز کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ پارٹی کی ہائی کمان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا تھا اور پارٹی قیادت کی طرف سے سبکدوش کئے جانے سے بہتر انہوں نے مستعفی ہونا ہی جانا۔ ذرائع کے مطابق رائے حسن نواز کے الیکشن کیلئے نااہل ہونے کی وجہ…

Read More

گندم کی بوائی : کھاد کی مصنوعی قلت‘ کاشتکار پریشان

فیصل آباد(نیوزلائن)گندم کی بوائی کے وقت آتے ہی ذخیرہ اندوز مافیا نے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔اور کھلے عام منہ مانگے داموں پر کھاد فروخت کی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت کے حکام بااثر مافیاز کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔نیوزلائن کے مطابق زرعی مارکیٹ میں گزشتہ چند ہفتوں سے ڈی اے پی کھاد کی مصنوعی قلت ظاہر کی جا رہی ہے۔فوجی فرٹیلائزرز ، اینگرویوریا ‘ فاطمہ فرٹیلائزراور دیگر کمپنیوں کی ڈی اے پی کھادمارکیٹ سے پراسرار طور پر غائب پائی جارہی ہیں۔کھاد کی مصنوعی قلت کی وجہ سے…

Read More