فیصل آباد میں ویمن پولیس ہیلپ لائن ختم: ٹال فری نمبر 1213بند

فیصل آباد ( احمد یٰسین) تبدیلی کے نعرے کا ساتھ اقتدار میں آنیوالی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ”تبدیلی ”کے مظاہرے کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تبدیلی کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں ویمن پولیس ہیلپ لائن ختم کردی ہے اور ہیلپ لائن کیلئے مختص ٹال فری نمبر 1213کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ نیوز لائن کے مطابق فیصل آباد میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور جنسی ہراسگی’ گھریلو تشدد’ زیادتی ‘ اغواء ‘ لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ کا…

Read More

خواتین کو بااختیار بنائے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں: ویمن لیڈرز کا اتفاق

فیصل آباد (احمد یٰسین) مختلف سیکٹرز میں نمایاں مقام رکھنے والی خواتین کا اتفاق ہے کہ حقوق نسواں بارے آگاہی کیلئے ہر سطح پر اور مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف حکومت ہی نہیں معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔اگرچہ خواتین کی بڑی تعداد مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور تعلیمی میدان میں بھی خواتین نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں مگر اس کے باوجود خواتین کی بہت بڑی تعداد اپنے حقوق سے آگاہ ہی نہیں…

Read More

غریبوں کیلئے حکومتی امداد کا حجم 10سال سے جمود کا شکار

فیصل آباد (احمد یٰسین) غریب‘ لاچار اور بے سہارا افراد کیلئے پاکستان بیت المال سے مالی امداد کا حجم 10 سال سے جمود کا شکار ہے۔ مستحقین کیلئے امداد کو زرداری حکومت نے 40ہزار روپے سے بڑھا کر60 ہزار روپے فی کس مقرر کیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس معاملے گور ہی نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی حکومت بھی اس معاملے کو نظر انداز کئے ہوئے ہے۔نیوزلائن کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت بنتے ہی 2008میں بیت المال سے مستحقین کیلئے امداد کا حجم بڑھایا…

Read More

خواتین قیدیوں کی فلاح کیلئے خصوصی منصوبے ناگزیر ہیں: پروین سرور

فیصل آباد (نیوز لائن) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے منصوبوں میں معاونت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے اور وہ رہائی کے بعد معاشرے میں قابل عزت انداز میں زندگی بسر کر سکیں ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران محفل میلاد کے بعد سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین قیدیوں میں موسم سرما کے ملبوسات تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات…

Read More

حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے48گھنٹے قبل ہسپتال داخل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں حاملہ خواتین کو ڈلیوری سے 48گھنٹے قبل داخل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرکے اطلاع پر ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں لیبرروم تک پہنچنے سے قبل ہی نومولود بچوں کی پیدائش کے پے درپے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ وڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز‘تحصیل ہیڈ کوارٹرز‘ بنیادی ہیلتھ یونٹس ودیگر میں قائم لیبررومز کے قریب حاملہ خواتین کے خصوصی کاؤنٹر قائم کرتے ہوئے وہاں پر تین…

Read More

مخصوص نشستوں کی جنگ: پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی بغاوت

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف فیصل آباد میں بغاوت کے شعلوں ابھی سرد بھی نہ ہوئے تھے کہ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں بھی مخصوص نشستوں پر نامزدگیوں کے معاملے پر جنگ چھڑ گئی ہے اور نظر انداز کی گئی خواتین رہنماؤں نے بغاوت کا علم بلند کرلیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین امیدواروں کی ترجیحی نشستوں کی لسٹ نے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی کا نیوٹریشن ویک‘ پوسٹر مقابلہ

فیصل آباد(نیوزلائن) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ہفتہ نیوٹریشن کے دوسرے روز پوسٹر مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر مقابلہ جات میں ایسے بچوں، بوڑھوں ،نوجوانوں اور عورتوں کی طرف توجہ دلائی گئی جو غذائی قلت کا شکار ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 44%لوگ غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ آگاہی مہم کے تحت…

Read More

فیصل آباد آرٹس کونسل میں خواتین کی محفل مشاعرہ

فیصل آباد (نیوزلائن) فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے محفل مشاعرہ منعقد ہوا ۔ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں ہونے والے مشاعرہ کی صدارت شیخوپورہ کی معروف شاعرہ حمیدہ شاہین نے کی ۔ ایم پی اے ثریا نسیم ‘ طاہرہ سراء ‘ شازیہ اکبر ‘گلناز ‘ گلفام نقوی ‘ بشری ناز ‘ عظمی نقوی ‘ رفعت یاسمین ‘ عظمی فدا خواجہ ‘ میمونہ حسن ‘ کائنات احمد ‘ منال مجوکہ ‘ ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار و دیگر شعراء…

Read More

کالجز میں ترقیاتی کاموں کیلئے5 کروڑ63 لاکھ جاری

فیصل آباد(نیوزلائن) پنجاب حکومت نے فیصل آبادریجن کے چھ سرکاری کالجوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ کروڑ 63لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں یہ فنڈز کالجوں میں کلاس روم، سائنس لیب اور ہال کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔ نیوزلائن کے مطابق ان کالجوں میں سٹوڈنٹس کی تعداد زیادہ جبکہ کلاس رومز اور لیبز کی شدید کمی کا سامنا تھا۔ جس کے پیش نظر کلاس رومز، ملٹی پرپز ہالز اور سائنس لیبز کی تعمیر کی منظوری دی گئی تاکہ کلاس رومز اور سائنس لیبز کی کمی کو پورا…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

فیصل آباد(نیوزلائن)تندرستی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ سا تھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے انعقادکے سلسلے میں منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بیٹ منٹن،ٹیبل ٹینس ،رسہ کشی،کرکٹ،ایلتھلیٹکس اور والی بال کے مقابلہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں…

Read More