خواتین کیخلاف جرائم: روک تھام کیلئے خصوصی سیل قائم کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد (نیوز لائن) پنجاب حکومے نے فیصل آباد سمیت دس بڑے شہروں میں خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی سیل قائم کردئیے ہیں۔ جینڈر بیس کرائم سیل میں خاتون سب انسپکٹرکی سربراہی میں قائم کئے جانے والے ہریونٹ میں ایک اے ایس آئی،ایک ہیڈکانسٹیبل اورپانچ کانسٹیبل شامل ہوں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سیل میں صرف خواتین اہلکار ہی ہوں گی یا مرد اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ فیصل آباد کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،ملتان، رحیم یارخان، ساہیوال، مظفرگڑہ، شیخوپورہ اورگجرات میں جینڈربیس کرائم سپیشل یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ جرائم کی روک تھام کیلئے تمام اضلاع میں جینڈرفوکل پرسن بھی تعینات کئے جائیں گے جوجینڈرکرائم کی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس لاہور بھجوانے کے پابند ہوں گے۔متاثرہ خواتین پولیس اسٹیشن فرنٹ ڈیسک،آئی جی پنجاب کے کمپلینٹ سنٹر8787،خدمت مراکزاور15ہیلپ لائن کے ذریعے جینڈرکرائم سیل میں براہ راست اپنی رپورٹ درج کراسکیں گی۔

فیصل آباد میں ویمن پولیس ہیلپ لائن ختم: ٹال فری نمبر 1213بند

Related posts