بلوچستان میں ایف سی قافلے پر بم حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 5 شہید

تربت(نیوزلائن)بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی کے قافلے پر بم حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی قافلے پر بم حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گواگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی، فورسز کی مزید نفری علاقے میں بھیج دی گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Read More