جمشید دستی کا جرم ‘ جو شریفوں کیلئے ناقابل برداشت بن گیا

مظفرگڑھ کے جمشید دستی کو پولیس وین میں روتے دیکھ کر ایک نہیں کئی دن یاد آئے‘ اگرچہ جمشید دستی میرے پسندیدہ کبھی نہیں رہے۔ وجوہات بہت ہیں لیکن اس وقت وہ مشکل میں ہیں لہٰذا ان کی خامیوں پر پھر کبھی لکھ لیں گے۔ خیال آیا انسان کتنی جلدی بدل جاتے ہیں۔ انسان کے اندر بھول جانے کی خوبی خدا نے نہ رکھی ہوتی تو شاید پاگل ہو جاتا۔ یہ بھول جانے کا ہی کمال ہے کہ انسان اپنے دکھ بھی بھول جاتا ہے بلکہ جن دکھوں سے گزرا…

Read More

پولیس انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ فیصل آباد میں دوبارہ سرگرم

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب پولیس کے انسپکٹر کا ٹارگٹ کلنگ گینگ دوبارہ فیصل آباد میں سرگرم ہو گیا ہے۔ درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس گینگ کو وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی سرپرستی حاصل ہونے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں جبکہ اس گینگ کا سربراہ حاضر سروس پولیس انسپکٹر رانا فرخ وحید ہے جودوران سروس یہ گینگ چلاتا رہا اور اپنا راز فاش ہونے پر حکومتی افراد کی مدد سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔فیصل آباد میں اس گینگ کے دوبارہ سرگرم ہونے اور ٹارگٹ کلنگ…

Read More

فیصل آباد کے 812پلازہ مالکان ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد میں ٹیکس چور مافیا بے نقاب ہو گیا‘ شہر کے 812بڑے پلازوں کو مالکان ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں ان میں 354پلازہ مالکان تو ایسے ہیں جو کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک اور لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ وصول کرنے کے باوجود ایک پائی ٹیکس نہیں دیتے جبکہ دیگر ساڑھے چار سو پلازہ مالکان انتہائی معمولی ٹیکس جمع کرواتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ایک انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ فیصل آباد کے پلازہ مالکان اربوں روپے کی جائیدادوں کے مالک ہونے اور سالانہ کروڑوں…

Read More