انا للہ وانا الیہ راجعون، طاہر القادری کا کپتان کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کے فیصلے پر کہا ہے کہ لگتا ہے کہ سارا کچھ گم ہو گیا۔ اللہ کرے کوئی صورت نکل آئے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جس کا اختتام نظر نہیں آتا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھے حق نہیں کہ تحریک انصاف کے فیصلے پر اپنا ردعمل دوں۔ فیصلہ کرنا عمران خان کا حق ہے۔ ابھی میں کوئی کمنٹس نہیں دے سکتا۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ہر ادارے…

Read More

عمران خان کا فیصلہ ایک سیاستدان کا فیصلہ ہے: چودھری نثار

چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے سے کسی جیت ہوئی نہ ہار، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگر کوئی الزام لگاتا ہے تو اس الزام پر تو فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ عمران خان بتائیں کہ وزیر اعظم کون سی چیز چھپا رہے ہیں؟ وزیراعظم نے پہلے دن ہی سپریم کورٹ کو خط لکھا اور عمران خان کو ٹی او آرز بنانے کا کہا۔…

Read More

سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، زعیم قادری

نواز لیگ نے عمران خان کے فیصلے کو یوٹرن قرار دے دیا ہے، پیپلز پارٹی نے کپتان کو یوٹرن خان کہہ دیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہئے، مسلم لیگ ق نے بھی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کے بڑے فیصلے پر سیاسی جماعتوں نے ردعمل کا اظہا ر کیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کہتے ہیں، سڑکوں پر یو ٹرن کی علامت ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، دھرنے کا فیصلہ اپنی موت آپ…

Read More

بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کا خدشہ، تمام سڑکیں بند، ریڈ زون سیل کرنیکا عمل شروع

بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کے خدشہ کے پیش نظر کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ریڈ زون کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔لاک ڈاؤن سے پہلے کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی۔ بنی گالہ میں بھی کھلاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا خدشہ ہونے پر باہر موجود کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ پولیس نے کورنگ نالے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بنی گالہ جانے والی…

Read More

صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ

پشاور موٹروے پر صوابی انٹر چینج میدان جنگ بن گیا۔ پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس کی زبردست شیلنگ نے کارکنوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ مظاہرین نے مورچہ بند ہو کر پولیس پر پتھراؤ کیا اور جھاڑیوں میں آگ بھی لگا دی۔ کرینوں اور گاڑیوں کی لمبی قطار کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ صوابی انٹر چینج پر پہنچا تو سامنے پولیس موجود تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر…

Read More