جھل مگسی: درگاہ فتح پور شریف میں دھماکہ، 15 افراد جاں بحق

نصیر آباد(نیوزلائن)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں درگاہ فتح پور میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہوا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ کے مطابق ایک پولیس کانسٹیبل خود کش حملہ آور کو درگاہ کے اندر داخل ہونے سے روکتے ہوئے شہید ہوا جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا پلانٹڈ فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، اس…

Read More

لاہورمیں خود کش دھماکا، 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید، 52 زخمی

لاہور(نیوزلائن)فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ شہید پولیس والوں میں سب انسپکٹر ریاض، اے ایس آئی فیاض اور 7 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اہلکار آپریشن کو سیکیورٹی دے رہے تھے اور ناکہ لگانے کیلئے تیاری کر رہے تھے۔ ذرائع کے…

Read More

لاہور: ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

لاہور(نیوزلائن)ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل…

Read More