پنجاب کے ایجوکیشن بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشنوں کی میچ فکسنگ

اسلام آباد(حامد یٰسین)فکسنگ کا ناسور کھیلوں کے بعد تعلیم میں بھی در آیا۔میچ فکسنگ کے بعد تعلیمی پوزیشن فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ایسا کسی ایک علاقے میں نہیں ہو رہا بلکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں اعلیٰ تعلیمی پوزیشن لینے کیلئے میچ فکسنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔’’پوزیشن فکسنگ ‘‘میں تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران ‘ بااثر پرائیویٹ سکولز مافیا‘ اہم حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کے کل پرزے ملوث ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز کی اعلیٰ پوزیشنیں میچ فکسنگ کی طرز پر پوزیشن فکسنگ کر…

Read More

تعلیمی بورڈز کا عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار

لاہور(نیوزلائن)محکمہ ہائر ایجوکیشن اور تعلیمی بورڈز نے 12سال سے کم عمر طلباءکو نویں جماعت میں داخلہ دینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے عبوری فیصلہ کو پالیسی حکم کے طور پر قبول کرنے سے انکار کردیا اور طلباءسے انفرادی احکامات کا مطالبہ کردیا جس کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 6 سے 7ایسی درخواستیں دائر ہو رہی ہیں جن میں 12سال سے کم عمر کے طلبا و طالبات متاثرہ فریق ہیں اور ان کا موقف ہے کہ تعلیمی بورڈز انہیں کم عمر ہونے کی وجہ سے نویں…

Read More