فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا غیرقانونی کیمپس

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کا غیرقانونی اور غیرمنظور شدہ کیمپس قائم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یو سی پی کا کیمپس جڑانوالہ روڈ پر پنجاب کالج کی آڑ میں قائم کیا گیا ہے۔ کیمپس کے قیام کیلئے ہائیرایجوکیشن کمیشن سے اجازت لی گئی ہے نہ اس کیلئے لازمی قرار دی گئی شرائط پوری کی گئی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور نے فیصل آباد میں اپناغیرقانونی کیمپس قائم کرکھا ہے۔ جڑانواہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب بنائے گئے کیمپس کے قیام…

Read More

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیساتھ آج بھی غلاموں جیسا سلوک

فیصل آباد(احمد یٰسین)پنجاب حکومت تھانوں ‘ کچہریوں‘ جیلوں کا ماحول تبدیل کرنے کے دعوے اور نعرے تو بہت لگاتی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ جیلوں کا ماحول آج بھی ایسا ہی ہے کہ قیدیوں کیساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ آج بھی ’’وڈے جیلر‘‘ کے آنے پر شہنشاہ معظم کی آمد کا بگل بجتا ہے اور ’’با ادب با ملاحظہ ہوشیار۔۔ عالی پناہ تشریف لاتے ہیں‘‘کی عملی تفسیت پیش کی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر…

Read More

سنٹرل جیل کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شدیدبرہم

فیصل آباد(نیوزلائن)سنٹرل جیل فیصل آباد کی ناقص سکیورٹی پر آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا تو جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال بہتر نہ ملی جبکہ جیل ہسپتال کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی۔ ہسپتال میں مریضوں کا مکمل ریکارڈ نہ تھا۔ کئی ایسے قیدی بھی جیل میں آرام کرتے پائے گئے جنہیں…

Read More