ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زہر بنانے والوں سے خفیہ ڈیل

فیصل آباد(ندیم جاوید)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہر بنا کر عوام کی رگوں میں گھولنے والوں سے خفیہ ڈیل کر لی۔ زہریلا گھی بنانے والے سرمایہ داروں کو زہریلا گھی مارکیٹ میں فروخت کرنے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔ڈی جی صرف دکھاوے کیلئے چھوٹے دکانداروں اور غریبوں کیخلاف کارروائیاں کرکے نمبر ٹانگنے میں مصروف ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے اصل فرض کو بھلا کر غریب دکانداروں اور چھوٹے خوانچہ فروشوں ‘ بیکریوں ‘ پرچون فروشوں‘ دودھ فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں مصروف ہے…

Read More

حکومت گھی مافیا کے سامنے سرنڈر‘ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پنجاب حکومت بااثر گھی مافیا کے سامنے چاروں شانے چت ہو گئی۔زہریلا گھی فروخت کرکے عوام کی زندگیوں کیساتھ کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی نورالامین مینگل نے بھی اختیارات حاصل ہونے کے باوجود گھی کے نام پر زہر قاتل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہ لے سکے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں انسانی صحت کیلئے زہر قاتل گھی کی فروخت جاری ہے نیوزلائن کے مطابق شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے گھی مینو فیکچررز کا ٹولہ…

Read More

زہریلے گھی کی فروخت جاری: سنگدل مافیا کے سامنے پنجاب حکومت سرنگوں

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)پنجاب بھرمیں کھلے عام زہریلے گھی اور کوکنگ آئل کی خریدوفروخت کا دھندہ جاری ہے۔شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے گھی مینو فیکچررز کا ٹولہ صوبائی حکومت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پر بھاری ثابت ہوا ہے اور گھی و کوکنگ آئل انسانی صحت کیلئے زہر قاتل ہونے کا ثابت ہونے کے باوجود پنجاب حکومت اور فوڈ اتھارٹی ان گھی و کوکنگ آئل مالکان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بلند بانگ دعوے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے اعلانات کرنے اورایوان اقتدار کے سامنے…

Read More