کوئی نہ کوئی وسیلہ بن ہی جاتا ہے

ہندوستان میں جب انگریز داخل ہوئے تو یہاں محلاتی سازشوں، جا بجا مذہبی نسلی و علاقائی بغاوتوں اور ان کے نتیجے میں ہندوستان جیسے وسیع و عریض جغرافیے پر گرفت ڈھیلی پڑنے کے سبب مغل سلطنت کے استبدادی طرزِ بادشاہت کا شیرازہ برف کی طرح تیزی سے پگھلتا جا رہا تھا۔ لہذا ایسٹ انڈیا کمپنی کے تاجروں کو ملک پر قبضے کے لیے بہت زیادہ دماغ لڑانے کے بجائے بس لڑاؤ اور قبضہ کرو پر ہی دھیان دینا پڑا۔ جب اٹھارہ سو اٹھاون تک فزیکل قبضہ رجواڑوں کو زیر کرنے…

Read More

ثبوت……. ثبوت

ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف جنرل ضیاء الحق نے دو مقدمات قائم کیے تھے، جن میں سے ایک عدالتی تھا اور دوسرا سیاسی۔ عدالتی مقدمہ جنرل ضیاء نے بڑی سہولت کے ساتھ جیت لیا مگر سیاست کے میدان میں بھٹو نے انہیں شہ مات دے ڈالی۔ جنرل ضیاء گیارہ سال حکومت کرکے بھی بے نام و نشان رہے اور بھٹو پھانسی کے پھندے پر جھول کر بھی کسی نہ کسی طرح حکومت میں رہتا ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے بھی انیس سو ننانوے میں نواز شریف کے خلاف عدالتی اور…

Read More

خواجہ سرا ہونا ہی جرم بن گیا

میں نہیں سمجھ پا رہی کہ میں کیا کہوں۔۔ میں واقعی بہت پریشان ہوں۔ یہ میرے لیے ایک صدمہ سے کم نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے میں ایک عجیب صورتحال میں ہوں جیسے ایک ناول ہو جس کوئی ہیرو نہ ہو اور سب ولن کا کردار نبھا رہے ہوں۔ یہ صرف میری حالت ہے جو کرائم سین سے کوسوں دور اپنے گھر میں بیٹھی بلاگ لکھ رہی ہوں۔ میں وہ خوف بیان کر رہی ہوں جو میں نے کچھ ویڈیوز دیکھنے کے بعد محسوس کیا۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں…

Read More

صحافی اپنا سورس نہیں بتاتے

یہ کوئی چھوٹی خبر نہیں تھی اس خبر نے دنیا کے طاقتور ترین خفیہ اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔خبر بریک کرنے والے صحافی کو جھوٹا اور ملک دشمن کہا گیا۔ اسکی کئی انکوائریاں ہوئیں اور آخر کار اسے عدالت میں گھسیٹا گیا۔ عدالت میں صحافی سے خبر کا سورس پوچھا گیا لیکن ا س نے اپنا سورس بتانے سے انکار کر دیا کیونکہ جو صحافی اپنے سورس کو محفوظ نہ رکھ سکے اسکی صحافت غیر محفوظ بن جاتی ہے ۔ عدالت میں سورس بتانے سے انکار کرنے والے…

Read More

مزارات پر دہشت گردی کا اصل مقصد

صحافت کے نام پر جہالت پھیلاتے سیاپا فروشوں کو خدارا کوئی بتائے کہ کاشغر کو گوادر سے ملانے والی شاہراہ پر کام ٹھوس معنوں میں 2013ءسے شروع ہوا ہے۔ مساجد،مزاروں اور امام بارگاہوں کو نشانہ مگر میرے بدنصیب ملک میں جنرل مشرف کے زمانے ہی سے بنایا جارہا ہے۔ مقصد ان دہشت ناک کارروائیوںکا امریکہ اور اس کے حواریوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ 9/11کے بعد افغانستان پر مسلط ہوئی جنگ ”حقیقی اسلام“ کے سپاہیوں کو شکست نہیں دے پائی ہے۔ ”جہاد“ جاری ہے۔ اس کا دائرہ وسیع سے…

Read More