نوازشریف جلسہ کیلئے عدم تعاون پر کمشنر فیصل آباد کی چھٹی کا امکان

فیصل آباد(نیوزلائن)جڑنوالہ میں میاں نواز شریف کے جلسہ عام کیلئے عدم تعاون ‘ ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی رائے کو نظرانداز کرنے اور دیگر کئی معاملات میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو کمشنر فیصل آباد مومن آغا سے شدید تحفظات ہیں اور امکان ہے کہ مومن آغا کو کمشنر فیصل آباد کی سیٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کے رہنما کمشنر فیصل آباد مومن آغا کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں اور پارٹی کی اعلیٰ سطحی قیادت کے سامنے اپنے تحفظات کااظہار…

Read More

وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام: 38 کروڑ کی 113 ترقیاتی سکیمیں منظور

فیصل آباد (نیوزلائن) وزیر اعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویژن کے مختلف علاقوں میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید 113 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس میں بجلی و سوئی گیس کی فراہمی ‘ گلیوں ‘ نالیوں اور محکمہ تعلیم و صحت کی عمارتوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔ یہ منظوری ڈویژنل کمشنر مومن آغا کی زیر صدارت ڈویژنل رابطہ و عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رائے واجد علی‘ایس ای پبلک…

Read More

کمشنر آفس میں جانے کیلئے ’’انٹری فیس‘‘ مقرر‘ شہری خوار

فیصل آباد(نیوزلائن) بااثر شخصیت کی آشیرباد سے کمشنر آفس میں داخلے کیلئے تما م ہیکل سواروں کیلئے ’’انٹری فیس ‘‘لگا دی گئی ۔ آفس کے مین گیٹ کیساتھ ہی بیرئیر لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے اور’’ انٹری فیس ‘‘کی ادائیگی کے بغیر کسی کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔انٹری فیس کی ادائیگی کے مسئلے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق کمشنر آفس فیصل آباد کے داخلی راستے کو بانس کا عارضی بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور آفس میں…

Read More